07/09/2025
پاکستان سٹاک مارکیٹ اور عام عوام
پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) ایک ایسی جگہ ہے جہاں مختلف کمپنیاں اپنے شیئرز (حصص) بیچتی ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کے لیے سرمایہ حاصل کرسکیں۔ عوام ان شیئرز کو خریدتے ہیں تاکہ وہ منافع کما سکیں۔
یہ بلکل ویسا ہی ہے جیسے آپ کسی کاروبار میں پیسے لگا کر اس کے پارٹنر بن جائیں اور نفع نقصان میں شریک ہو جائیں۔
---
# # 📈 شیئر (حصص) کیا ہوتا ہے؟
شیئر اصل میں کسی کمپنی کا چھوٹا سا حصہ ہوتا ہے۔ جب آپ کسی کمپنی کا شیئر خریدتے ہیں، تو آپ اس کمپنی کے "جزوی مالک" بن جاتے ہیں۔
مثال: اگر آپ نے **Engro, shell, Habib bank. Meezan bank, luck cement** یا کسی بھی کمپنی کے 10 شیئرز خریدے ہیں، تو آپ اس کمپنی کے 10 شیئرز کے مالک بن گئے، اور اگر کمپنی کو منافع ہوا تو آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔
---
# # 💰 اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ کیسے لگایا جاتا ہے؟
# # # Step-by-step طریقہ:
1. **اکاؤنٹ کھلوانا (Broker Account):**
* سب سے پہلے آپ کو کسی بروکر سے اکاؤنٹ کھلوانا ہو گا جس میں آپکا بنک اکاونٹ، شناختی کارڈ، موبائل نمبر، سورس آف انکم، ای میل دینی ہو گی بروکر آپ کی یہ ڈاکومنٹ CDC, Nadra, NCCPL, SECP محکمے سے بھی آپکے رجسٹر کروانے گا تاکہ آپ قانونی طریقے سے رجسٹر ہو سکے آپکا موبائل ایپ مہیا کرے گا اور اکاونٹ پاسورڈ دے گا جس سے اپ کاروبار کر سکتے ہیں
2. **رقم جمع کروانا:**
* آپ کو اپنے trading account میں رقم جمع کرانی ہوگی جو آپ کے بنک اکاونٹ سے جمع کروانی ہوگی اور جب واپس رقم چاہیے تو اسی بنک اکاونٹ میں آوے گی جو اکاونٹ کھلوانے وقت بنک اکاونٹ رجسٹر کروایا تھا۔ جیسے ہی رقم آئے گی، آپ خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔
3. **شیئرز کی خرید و فروخت:**
* آپ اسٹاک مارکیٹ کے مختلف کمپنیوں کے شیئرز خرید سکتے ہیں۔
* آپ **کم قیمت** پر خرید کر **زیادہ قیمت** پر بیچ کر منافع کما سکتے ہیں۔
* یا آپ **لمبے عرصے** کے لیے رکھ کر **dividend** (کمپنی کا سالانہ منافع) بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
---
# # 📉 نقصان بھی ہو سکتا ہے؟
جی ہاں، جس طرح منافع ہوتا ہے، ویسے ہی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ اگر کمپنی کے حالات خراب ہوں یا مارکیٹ نیچے جائے، تو شیئر کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔
**اس لیے ضروری ہے کہ آپ سمجھداری اور سیکھ کر سرمایہ کاری کریں، نہ کہ سُن کر یا بغیر علم کے آپ صرف 10 ہزار روپے سے بھی شروع کر سکتے ہیں ۔**
---
# # 👨🏫 ہماری سروس کا تعارف
> السلام علیکم!
> میں آپ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مکمل کورس دیتا ہوں، وہ بھی آسان اردو زبان میں، تاکہ آپ خود مختار بن سکیں اور گھر بیٹھے حلال کمائی کما سکیں۔
> مکمل گائیڈ
>موبائل پر استعمال کے طریقے
> منافع و نقصان کی سمجھ
> کمپنیوں کا تجزیہ
>بروکر اکاؤنٹ کھلوانے میں مدد> صرف 3000 روپے میں!
>آپ کو سیکھایا جائے گا کہ کیسے بغیر دھوکہ کھائے، قانونی اور محفوظ طریقے سے سرمایہ کاری کی جائے۔*
📌 اہم ہدایات:
اگر آپ سیریس ہیں تو ہی رابطہ کریں
Abdul Waheed Luqman
Pakistan Stock market Advisor
Visit:
Waheedpsxadvisor.blogspot.com