Mian Javed Nazir Arain

Mian Javed Nazir Arain Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mian Javed Nazir Arain, Digital creator, Lahore.

20/08/2026
تحریکِ آزادیِ پاکستان اور اکابرینِ اہلسنت کی انقلابی جدوجہدبرصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں تحریکِ پاکستان محض ایک سیاسی تح...
18/08/2026

تحریکِ آزادیِ پاکستان اور اکابرینِ اہلسنت کی انقلابی جدوجہد
برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں تحریکِ پاکستان محض ایک سیاسی تحریک نہیں تھی، بلکہ یہ مسلمانوں کے مروجہ مذہبی، تہذیبی اور تمدنی تشخص کو برقرار رکھنے کی ایک عظیم الشان جدوجہد تھی اس نازک موڑ پر جب مسلم قومیت کا وجود خطرے میں تھا، علمائے اہلسنت و جماعت نے نہ صرف دو قومی نظریے کو فکری اساس فراہم کی بلکہ عملی میدان میں اتر کر پاکستان کی منزل کو آسان کیا ان علمی شخصیات میں مولانا الشاہ امام احمد رضا خان قادری بریلوی رحمۃ اللّٰہ علیہ، صدر الافاضل مولانا سید نعیم الدین مراد آبادی، خطیبِ اسلام علامہ ابوالحسنات محمد احمد قادری اور صدر الشریعہ مولانا امجد علی اعظمی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے نام جریدہِ عالم پر سنہرے حروف سے لکھے جانے کے لائق ہیں، ان اکابرین کا سیاسی موقف بالکل واضح، دوٹوک اور مصلحتوں سے پاک تھا کہ برصغیر کے مسلمان ایک الگ قوم ہیں جن کا ہندوؤں کے ساتھ مشترکہ وطن میں رہنا ان کے دین اور ایمان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے، یہی وجہ تھی کہ جب کانگریس اور بعض دیگر مسلم رہنما 'متحدہ قومیت' کا راگ الاپ رہے تھے، ان بیدار سوچ علماء نے جرات مندانہ انداز کے ساتھ اس نظریے کو مسترد کر دیا اور مسلم لیگ کے مطالبہِ پاکستان کو شرعی اور سیاسی طور پر مستحکم کیا،
امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اگرچہ براہِ راست سیاسی جماعتوں کی ہنگامہ آرائیوں میں حصہ نہیں لیا، لیکن تحریکِ پاکستان کے فکری معمار کے طور پر ان کا کردار سب سے منفرد ہے، انہوں نے بیسویں صدی کے آغاز میں ہی، جب تحریکِ خلافت کے دوران بہت سے مسلم رہنما ہندو مسلم اتحاد کے سحر میں مبتلا تھے، آپ نے اپنی اپنی دور اندیشی سے بھانپ لیا تھا کہ یہ اتحاد مسلمانوں کو ہندو اکثریت کے رحم و کرم پر چھوڑ دے گا، انہوں نے "المحجۃ المؤتمنہ" جیسی معرکہ آرا تصانیف کے ذریعے مسلمانوں کو ہندوؤں کی سیاسی بالادستی اور سودے بازی سے بچنے کی تاکید کی، امام احمد رضا خان کا موقف تھا کہ مسلم قوم کی ایک الگ پہچان ہے جسے کسی صورت مسخ نہیں ہونا چاہیے، ان کے اس فکری اور علمی موقف نے بعد میں آنے والے تمام علمائے اہلسنت کے لیے مشعلِ راہ کا کام کیا اور انہی کے تیار کردہ نظریاتی شاگردوں نے آگے چل کر تحریکِ پاکستان کی قیادت سنبھالی،
انہی نظریاتی شاگردوں اور رفقاء میں صدر الافاضل مولانا مفتی نعیم الدین مراد آبادی کا نام عملی سیاست کے میدان میں سب سے نمایاں ہے،وہ آل انڈیا سنی کانفرنس کے روحِ رواں تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی مطالبہِ پاکستان کے لیے وقف کر دی،میں جب قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ق

16/08/2026

The crescent of 2nd Rabi Al Awwal over the Green Dome.

Via X/The Holy Mosques

14/08/2026

79 ویں جشنِ آزادی کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ لاہور والے خوشی کے ہر موقع کو اپنے انداز میں یادگار بنانا جانتے ہیں۔

قومی جذبہ، جوش اور محبتِ پاکستان ہر طرف نمایاں ہے۔ 😍🇵🇰

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian Javed Nazir Arain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share