Apna Fatehgarh Lahore

Apna Fatehgarh Lahore All Types of News & Updates
24/7 Without Any Break �
Follow & Stay Updated �
(1)

لاہور کے بچے کو اپنوں سے ملانے میں مدد کریں جزاک اللہ خیراس بچے کا نام نادر ہے  اور والد کا نام سلیم ہےنادر آج سے تقریبا...
01/04/2026

لاہور کے بچے کو اپنوں سے ملانے میں مدد کریں جزاک اللہ خیر

اس بچے کا نام نادر ہے اور والد کا نام سلیم ہے

نادر آج سے تقریبا دس بارہ سال قبل لاہور سے لاپتہ ہوا تھا اور آج تک خاندان سے دور ہے۔
والدہ کا نام صبا ہے،ایک چھوٹا بھائی جسکا نام علی تھا۔ایک بہن کا نام لائبہ تھا اور چھوٹی بہن کا نام یاد نہیں۔
لاہور میں گھر کے پاس ٹرین کی پٹڑی تھی،اسٹیشن قریب میں تھا اور اسٹیشن کے باہر علامتی ٹرین بھی رکھی گئی تھی۔
گھر اپنا ذاتی تھا۔
نادر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شام کو باہر کھیلنے گیا تھا،رات کو کافی دیر ہوگئی گھر آنے لگا تو راستہ بھول گیا۔لوگوں نے پولیس کے حوالے کیا پولیس نے فیملی تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی نہیں ملا تو شیلٹر میں جمع کروادیا۔
لاہور شیلٹر میں ایک ہفتہ رہ کر کراچی منتقل ہوا اور دس سے بارہ سالوں سے یہاں لاوارث داخل ہے۔
نادر کہتا ہے میں امی ابو کو یاد کرکے بہت روتا تھا مجھے کہاجاتا تھا کہ فلاں دن امی ابو آجائیں گے لیکن بارہ سال گزر گئے میں انکی راہ تک رہا ہوں۔
لاہور کے تمام دوست اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں آپکا ایک شئیر اس معصوم بچے کو والدین کا سایہ فراہم کرسکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں جزاک اللہ خیر
03162529829

الحمدُللّٰہ! 👏 حکومتِ پنجاب کا ایک قابلِ تحسین اور مثبت اقدام 💚اب بازاروں میں آنے والی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں مزید اعتم...
25/02/2026

الحمدُللّٰہ! 👏 حکومتِ پنجاب کا ایک قابلِ تحسین اور مثبت اقدام 💚

اب بازاروں میں آنے والی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں مزید اعتماد اور اطمینان کے ساتھ خریداری کر سکیں گی، کیونکہ پولیس کی جانب سے مختلف مارکیٹس میں “اینٹی ہراسمنٹ کیمپس” قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں لیڈی پولیس افسران خواتین کو فوری مدد، رہنمائی اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔ 🛡️✨

اس کے ساتھ ساتھ ڈولفن اسکواڈ کی مسلسل اور مؤثر پٹرولنگ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، تاکہ خواتین کو ہراسانی سے پاک، محفوظ اور پُرامن ماحول میسر آ سکے۔ 🏍️🚨

Punjab Police خواتین کے احترام، تحفظ اور عزتِ نفس کی پاسداری کے لیے ہر قدم پر کوشاں ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف سیکیورٹی کو مضبوط بنائیں گے بلکہ معاشرے میں اعتماد اور تحفظ کے احساس کو بھی فروغ دیں گے۔ 🤝🌸

محفوظ معاشرہ… مضبوط قوم! 🇵🇰

ویمن ریس کورس پولیس کی بروقت کارروائی 🚔✨Lahore Police اور Punjab Police کی ویمن ریس کورس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہر...
24/02/2026

ویمن ریس کورس پولیس کی بروقت کارروائی 🚔✨

Lahore Police اور Punjab Police کی ویمن ریس کورس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی موبائل چوری کر کے فرار ہونے والی 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے بازار میں خریداری کے لیے آنے والی ایک خاتون کے بیگ سے قیمتی موبائل فون چوری کیا اور موقع سے فرار ہو گئی تھیں، تاہم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے انہیں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ 👏📱

🚨 ون ویلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن  19 منچلے گرفتار! 🚨ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایات پر باغبانپورہ پولیس کی ب...
23/02/2026

🚨 ون ویلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن 19 منچلے گرفتار! 🚨
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایات پر باغبانپورہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی۔ مین شاہراہوں پر ون ویلنگ کر کے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے 19 منچلے موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلڑ بازی، خطرناک اسٹنٹس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایس پی کینٹ کا دوٹوک پیغام:
"ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے۔ معصوم شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔"
والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا مشغلے سے دور رکھیں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
✅ شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

18/02/2026

Ramazan Mubarak

ڈی آئی جی آپریشنز کی خصوصی ہدایت پر لاہور سٹی ڈویژن میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ایس پی سٹی نے لاری اڈہ، شاہدرہ، ش...
18/11/2025

ڈی آئی جی آپریشنز کی خصوصی ہدایت پر لاہور سٹی ڈویژن میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ایس پی سٹی نے لاری اڈہ، شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن، اسلام پورہ سمیت مختلف اہم مقامات اور ناکوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی مزید موثر بنا دی گئی ہے جبکہ بسوں، بس اڈوں، ہوٹلز اور گڈز ٹرانسپورٹ پر سخت چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔
لاہور میں داخل ہونے والے مسافروں کی مکمل سرچنگ کے بعد ہی انہیں شہر میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔
کرایہ داروں اور ہوٹلز میں ٹھہرے ہوئے افراد کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیٹا انٹری اور تصدیقی عمل بھی جاری ہے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ:
"عوام کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، مشکوک افراد یا لاوارث سامان کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔"

18/11/2025

یہ افسوسناک خبر ہے کہ نیلا گنبد لاہور کی مشہور سائیکل مارکیٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ برسوں سے روزگار کا ذریعہ بنی یہ مارکیٹ نہ صرف سینکڑوں دکانداروں کے لئے امید تھی بلکہ ہزاروں خریداروں کے لئے بھی سہولت کا بڑا مرکز تھی۔ اچانک اس انداز میں مارکیٹ کے مسمار ہونے سے بے شمار محنت کش بے روزگار ہوگئے، ان کی دکانیں، سرمایہ اور کئی سال کی محنت مٹی میں مل گئی۔
متاثرہ دکاندار اس وقت شدید پریشانی، مالی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ متاثرین کے لیے فوری بحالی، معاوضے اور متبادل روزگار کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ ان خاندانوں کا چولہا دوبارہ جل سکے۔

آج کل فٹیحgarh، مغلپورہ، صدر، ہربنسپورہ، دھرمپورہ، مناواں، سمن آباد اور اردگرد کے کئی علاقوں میں کتوں کے حملوں کے واقعات...
17/11/2025

آج کل فٹیحgarh، مغلپورہ، صدر، ہربنسپورہ، دھرمپورہ، مناواں، سمن آباد اور اردگرد کے کئی علاقوں میں کتوں کے حملوں کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ آوارہ کتے آئے دن بچوں، بزرگوں اور خواتین کو کاٹ رہے ہیں، جس سے عوام شدید خوف و پریشانی کا شکار ہیں۔
📍 خاص طور پر گلیوں، محلّوں اور اسکولوں کے اطراف میں بچوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

ہم پوری شدت کے ساتھ محکمۂ لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ:

⚠️ براہِ کرم فوری ایکشن لیں!
⚠️ عوام کی جان بچائیں!
⚠️ صفائی اور کنٹرول کا مؤثر انتظام کریں!

ہماری درخواست ہے کہ جانور اپنی جگہ، لیکن انسان اشرف المخلوقات ہے۔ بچوں کو اس طرح روز روز زخمی ہوتے دیکھنا انتہائی افسوسناک ہے۔

🙏 حکام سے پرزور اپیل ہے کہ فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

Post

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) آئی پی پیز، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے کی بجلی مارکیٹ پر اجارہ داری ختم کرنے کیلئے حکومت نے...
17/11/2025

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) آئی پی پیز، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے کی بجلی مارکیٹ پر اجارہ داری ختم کرنے کیلئے حکومت نے بڑا اقدام کیا ہے۔

حکومت نے بجلی کی خریداری کا نیا نظام متعارف کرا دیا، بجلی کی خریداری انڈپینڈنٹ سسٹم مارکیٹ آپریٹر نظام کے تحت ہوگی، اس نظام کے متعارف ہونے سے بجلی کے صارفین تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز اور بجلی گھروں سے براہ راست بھی بجلی خرید سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر صارف بجلی کمپنی سے ڈائریکٹ بجلی خریدتا ہے تو اس صورت میں تقسیم کار کمپنی کو صرف سسٹم کے استعمال کے چارچز ادا کرینگے، آئی ایس ایم او بجلی مارکیٹ کے 3200 ارب روپے کے پورے ڈیسپیچ کا حساب کتاب رکھے گی اور مستقبل کی پلاننگ، بجلی مارکیٹ کی بڑھوتری سمیت تمام چیزیں دیکھے گی، آئی پی پیز اور دیگر بجلی گھروں کو ادائیگیاں بھی ان ہی کی منظوری سے ہوگی۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ اس نظام کے متعارف ہونے سے واپڈا کے پاور پلانٹس، حکومت آئی پی پیز اور دیگر آئی پی پیز کے مسائل بھی سامنے آسکیں گے اور شفافیت بڑے گی، بجلی مارکیٹ میں خریدار اور بجلی بیچنے والے کے درمیان معاہدے بھی یہی کرینگے، سسٹم کے استعمال کے لیے ڈسکوز کی سسٹم فیس کو بھی باڈی طے کرے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ این ٹی ڈی سی کے سسٹم کے مستقل مسائل جو سالوں کے کنسٹرینٹس ہے وہ عیاں ہوگی کیونکہ این ٹی ڈی سی اس کو چھپاتی تھی، کنسٹرینس سامنے آنے سے بجلی کے سستے پاور پلانٹس کو جو بند ہوتے تھے وہ بھی چل سکیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو بھی اس نظام کے تحت لایا جائے گا اور ان کی فیول کاسٹ اور 200 ارب کی کیپسٹی کو بھی یہ نظام دیکھے گا۔

پاور ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر ’’دنیا نیوز‘‘ کو بتایا ہے کہ اس نظام سے بجلی کی پیداواری کمپنیوں میں مقابلے کا رجحان بڑھے گا، صارفین کو جہاں سے سستی بجلی ملے گی خرید سکیں گے اور آئی ایس ایم او کے قیام سے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضے پر بھی اثرات مرتب ہونگے اور اس قرضے کو بڑھانے سے روکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اور مارکیٹ میں مقابلے کا رحجان بڑھے گا، اس وقت بجلی مارکیٹ میں ایک ہی خریدار سی پی پی اے ہے۔

نیا انڈپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (ISMO ) ایس او ایکٹ کے تحت بنے گا جو اے سی سی پی میں رجسٹرڈ ہوگا، اس کا چیئرمین پرائیویٹ سیکٹر سے ہوگا، باڈی کا ایک ایم ڈی ہوگا، تین ممبران ٹیکنیکل ہونگے جبکہ تین افراد کیپٹل مارکیٹ سے توانائی ماہرین ہونگے، تین افراد سسٹم آپریشن سائیڈ سے خدمات دینگے اور چار مزید اعلیٰ عہدے دار ہونگے۔

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Fatehgarh Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share