30/10/2025
ڈسکہ (ڈاکٹرمحمدسرورسردار بھنگو سے)الفجر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کا بہت بڑا مسئلہ حل کردیا، علاقہ مکین خوشی سے نہال، ڈھیروں دعائیں اور اظہار تشکر۔سیلاب متاثرہ گاؤں کوٹلی داسو سنگھ میں سیلاب گزرنے کے بعد پینے کے صاف پانی کا شدید مسئلہ درپیش تھا، جس کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس صورتحال کے پیشِ نظر الفجر فاؤنڈیشن نے عوامی فلاح کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروا دیا ہے تاکہ متاثرین کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کیا جا سکے گزشتہ روز سوشل ویلفیئر آفیسر عدنان احمد راٹھور نے الفجر فاؤنڈیشن کے بانی خلیل الرحمان مغل المعروف بھولا بھائی، سرپرست سہیل یوسف، سینئر وائس چیئرمین پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ امین رضا مغل،سینئر صحافی نوید اقبال خاں، سرفرازاحمد مغل،حاجی محمد آصف بل، فیصل کھنہ،ظہیر احمد گجر، ابرار احمد، عمران ودیگر کے ہمراہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے گاؤں کے ہر گھر میں بریانی تقسیم کی، پانی کی کین اور بچوں میں نقدی بھی تقسیم کی جس سے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی بہت خوش تھے پورے گاؤں میں جشن کا سماں تھا علاقہ مکینوں نے الفجر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل کردیا ہے اللہ انہیں جزائے خیر دے اس اقدام سے گاؤں کے درجنوں خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں بھی کمی واقع ہوگی