01/06/2026
کیا قانون صرف ان کے لیے ہے جو رشوت نہیں دیتے؟ اس مہنگائی کے دور میں غریب دشمنی اور یہ دوغلا نظام اب بند ہونا چاہیے۔
کاہنہ ٹیلی فون ایکسچینج، مین روڈ پر واقع 'کے بی روف ٹاپ ریسٹورنٹ' کے باہر سے MCL والوں نے ملازمین کے بیٹھنے کی ٹیبلز اٹھا لیں، بلکہ اندر گھس کر بھی سامان ضبط کر لیا۔ دوسری طرف، جنہوں نے مبینہ طور پر رشوت دی ہے، ان کی فروٹ کی ریڑھیاں، کڑاہیاں اور دیگر تجاوزات مین روڈ پر دھڑلے سے قائم ہیں!
وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس کھلی ناانصافی اور کرپشن کا فوری نوٹس لیا جائے اور غریب شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے! ⚖️👇