Punjab Post

Punjab Post Punjab Post brings you the latest news, updates, and stories from across Punjab

ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر جنید احمد اپنی بہن کے ہمراہ تھانہ کوٹ لکھپت پہنچا، جہاں اس کے بھانجے زین علی عرف سورج کو ...
22/08/2026

ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر جنید احمد اپنی بہن کے ہمراہ تھانہ کوٹ لکھپت پہنچا، جہاں اس کے بھانجے زین علی عرف سورج کو ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں نے گرفتار ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی۔جانیے تفصیلات پہلے کمینٹ میں

22/08/2026

سرگودھا سے ملتان براستہ جھنگ نئی ٹرین سروس ساندل ایکسپریس کا افتتاح کردیا گیا۔ ٹرین کی آمد پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلوے سٹیشن پہنچ کر اس کا استقبال کیا۔ شہریوں نے سرگودھا اور ملتان کے درمیان براہ راست ٹرین سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ساندل ایکسپریس مستقل بنیادوں پر چلتی رہے گی۔ روٹ پر ٹرین سروس کی بحالی سے مسافروں کو سفری سہولت اور ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع میسر آنے کی توقع ہے۔



Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا ساتواں سپیل 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان...
22/08/2026

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا ساتواں سپیل 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔جانیے تفصیلات پہلے کمینٹ میں

22/08/2026

دے دو دیدار حافظ عاصم منیر دلدار میرا، دل ہے بیمار میرا، بلوچستان کے لوک شاعر حاجی اللہ محمد کی فیلڈ مارشل کے لیے شاعری



Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.

پاکستان نے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کے لائسنسنگ نظام کی تشکیل مکمل کی ہے، جبکہ پاکستان میں موجودہ ورچوئ...
22/08/2026

پاکستان نے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کے لائسنسنگ نظام کی تشکیل مکمل کی ہے، جبکہ پاکستان میں موجودہ ورچوئل اثاثہ جات آپریٹرز 5 ستمبر تک لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔جانیے تفصیلات پہلے کمینٹ میں

راولپنڈی :تھانہ سول لائن کے علاقے لال کرتی میں نو ماہ قبل شادی کرنے والی خاتون حنا کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی ...
22/08/2026

راولپنڈی :تھانہ سول لائن کے علاقے لال کرتی میں نو ماہ قبل شادی کرنے والی خاتون حنا کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی ہے، اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے گھریلو ملازم اور اپنے والد کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔جانیے تفصیلات پہلے کمینٹ میں

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کا باق...
22/08/2026

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، جو 6 ماہ تک ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی سیکیورٹی میں معاونت کریں گی۔جانیے تفصیلات پہلے کمینٹ میں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نے منظوری کے تمام اہم مراحل طے کر لیے، م...
22/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نے منظوری کے تمام اہم مراحل طے کر لیے، منصوبے کی ایکنیک سے بھی منظوری دے دی گئی ہے۔جانیے تفصیلات پہلے کمینٹ میں

چکوال :نواحی گاؤں بھیں میں سٹینڈ والے پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پانچ ...
22/08/2026

چکوال :نواحی گاؤں بھیں میں سٹینڈ والے پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پانچ سالہ ظلِ حسنین گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس نے سٹینڈ والے پنکھے کو ہاتھ لگایا، جس کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔جانیے تفصیلات پہلے کمینٹ میں

سروے کے مطابق پنجاب میں اڑیال کے 5 ہزار 128، چنکارا کے ایک ہزار 276، دریائے سندھ کی ڈولفن کے 540، نیل گائے کے 160، پاڑہ ...
21/08/2026

سروے کے مطابق پنجاب میں اڑیال کے 5 ہزار 128، چنکارا کے ایک ہزار 276، دریائے سندھ کی ڈولفن کے 540، نیل گائے کے 160، پاڑہ ہرن کے 138 اور کالے ہرن کے 93 جانور ریکارڈ کیے گئے۔ پرندوں میں گرے فرانکولن کے 92 ہزار 636، بلیک فرانکولن کے 40 ہزار 526، چکور کے 6 ہزار 52، تلور کے ایک ہزار 821، گدھ کے 345 اور کالیج فیزنٹ کے 49 پرندے ریکارڈ ہوئے۔جانیے تفصیلات پہلے کمینٹ میں

Address

Punjab
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share