NP Network

NP Network NP Network – News Beyond Headlines

25/08/2026

اسلام آباد یونیورسٹی واقعہ ، اصل معاملہ کچھ اور نکل آیا
゚viralシ

کوئی کنفرم کر سکتا ہے کہ کیا یہ تصویر اصلی ہے؟ میں نے جیمنائی پہ چیک کی تو اسکے مطابق AI نہیں ہے۔
20/08/2026

کوئی کنفرم کر سکتا ہے کہ کیا یہ تصویر اصلی ہے؟ میں نے جیمنائی پہ چیک کی تو اسکے مطابق AI نہیں ہے۔

جسٹس شاہد کریم آج ریٹائرڈ ہوگئے۔ وہ تقریبا 12 سال لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے۔ جسٹس شاہد کریم کی عدالت سے نو آموز وکلاء کم ...
19/08/2026

جسٹس شاہد کریم آج ریٹائرڈ ہوگئے۔ وہ تقریبا 12 سال لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے۔ جسٹس شاہد کریم کی عدالت سے نو آموز وکلاء کم ہی خوش رہے البتہ انہوں نے مفاد عامہ کے مقدمات میں کئی اہم فیصلے دیے۔ جن میں سے ایک انکا آخری بڑا فیصلہ ماحولیاتی تبدیلی اور اس حوالے سے پنجاب میں حفاظتی اقدامات کیے جانے کے حوالے سے ہے۔

لیکن تاریخ انکو جس ایک فیصلے سے یاد رکھے گی وہ سابق جنرل پرویز مشرف کی غداری پر سزائے موت کا فیصلہ تھا۔ مشرف غداری کیس میں تین جج تھے۔ جسٹس سیٹھ وقار (پشاور)، جسٹس شاہد کریم (لاہور) اور جسٹس اکبر (سندھ) ہائیکورٹس سے تھے۔ جسٹس اکبر نے مشرف کو بری کر دیا۔ جسٹس وقار اور شاہد کریم نے اسے پھانسی دینے پر اتفاق کیا لیکن سیٹھ صاحب نے آگے بڑھ کر ڈی چوک پر لاش لٹکانے والی بات لکھی جو انکی (اکیلے کی) ذاتی رائے ہونے کی وجہ سے عدالتی حکم کا موثری حصہ (Operative part) نہ بن سکی۔ کورٹ آرڈر وہی رہا جو جسٹس شاہد کریم کا فیصلہ تھا۔ اسی فیصلے کو سپریم کورٹ نے بھی پھر برقرار رکھا۔

نیا موبائل خریدنے کا جنون، نوجوان نے اپنی ہی ٹانگ میں گولی مار لی،سیلری کی رقم 80 ہزار روپے والدین کو دینے کی بجائے وارد...
02/08/2026

نیا موبائل خریدنے کا جنون، نوجوان نے اپنی ہی ٹانگ میں گولی مار لی،سیلری کی رقم 80 ہزار روپے والدین کو دینے کی بجائے واردات کا ڈرامہ بے نقاب،بیٹا اپنے 03 دوستوں سمیت گرفتار، پسٹل برآمد، مقدمہ درج
قصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ڈکیتی معہ ضرر کی واردات کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا
قصور۔ گزشتہ شب پولیس کو 15 پر حویلی تیلیانوالی کے رہائشی عدنان کو 04 ڈاکوؤں کے اغوا کے بعد 80 ہزار چھیننے اور فائر مارنے کی اطلاع موصول ہوئی
قصور۔ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ڈی ایس پی افضل ڈوگر، ایس ایچ او علی اکبر ہمراہ ٹیم فوری موقعہ پر پہنچے
قصور۔ پولیس ٹیم پہنچنے سے پہلے مضروب لاہور جناح ہسپتال جا چکا تھا، پولیس جائے وقوعہ کا ملاحظہ کیا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا
قصور۔ پولیس ٹیم نے وقوعہ میں شکوک و شبہات کے باعث مضروب عدنان کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی
قصور۔ دوستوں عدیل، عدنان اور چاند نے اعتراف کیا کہ مضروب عدنان اپنی سیلری کی رقم 80 ہزار روپے والدین کو دینے کی بجائے اس رقم سے نیا موبائل خریدنا چاہتا تھا
قصور۔ جس پر ہم دوستوں نے واردات کا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی، عدنان کو پسٹل لا کر دیا اور پنڈلی کے گوشت میں فائر مار کر جناح ہسپتال لاہور بھجوا دیا
قصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے مضروب عدنان اور اسکے 03 دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
قصور۔ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر اور گھر میں دوستانہ ماحول رکھیں تاکہ ایسے خوفناک حادثات سے بچا جا سکے۔ ڈی پی او قصور
قصور۔ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے رابری معہ ضرر کا ڈرامہ بے نقاب کرنے پر تھانہ راجہ جنگ پولیس کو شاباش دی

وہ امریکی ریاست ٹیکساس کا ایک عیسائی نوجوان تھا ، بیماری کے باعث پورا جسم مفلوج ہوگیا تھا اور تقریباً 10 سال سے ایک  نرس...
02/08/2026

وہ امریکی ریاست ٹیکساس کا ایک عیسائی نوجوان تھا ، بیماری کے باعث پورا جسم مفلوج ہوگیا تھا اور تقریباً 10 سال سے ایک نرسنگ ہوم کے بستر پر پڑا تھا ۔ گھر والوں نے اس کو ایک کمپیوٹر لے کر دیا تھا جو آواز یعنی وائس کمانڈ پر چلتا تھا ۔ یہی کمپیوٹر اسکا واحد سہارا تھا ،اسی سے وہ آواز کے ذریعے چیزیں سرچ کرتا ۔

نرسنگ ہوم میں اسکا ایک مریض دوست بھی تھا جسکو جگر کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی ایک دن اس کے دوست کو اطلاع دی گئی کہ ایک ڈونر مل گیا ہے ۔ وہ بہت خوش ہوا اور اس نے کہا کہ "رابرٹ میں تمہیں بہت یاد کروں گا مگر اب مجھے جانا ہو گا ۔ “ بدقسمتی سے دوست کا ٹرانسپلانٹ کامیاب نا ہوا اور اسکی سرجری کے دوران ہی موت واقع ہو گئی ۔ اس مرحوم دوست کی بہن نے اس کا کراس( صلیب کا نشان )رابرٹ کو یادگار کے طور پر دے دیا اور رابرٹ کے بستر کے ساتھ وہ کراس لٹکا دیا۔

ایک دن رابرٹ نے خواب میں ایک آدمی کو دیکھا۔ اس آدمی نے اپنا نام محمد (صل اللہ علیہ و السلام) بتایا۔
اور کہا کہ “اللہ تعالٰی نے انبیاء کو اس لیے نہیں بھیجا تھا کہ لوگ انبیاء کرام کی ہی عبادت شروع کر دیں۔ اللہ تعالٰی نے انبیاء اس لیے بھیجے تاکہ لوگ اللہ تعالٰی کی عبادت کریں۔ عیسی علیہ السلام ایک بشر( انسان ) تھے جو بازاروں میں چلتے پھرتے اور کھاتے پیتے تھے".
اور یہیں پر خواب ختم۔

رابرٹ کو بس اتنا یاد رہا کہ عیسی علیہ السلام ایک انسان تھے۔ اور یہ بات اسے محمد ص نامی ایک شخص نے بتائی. اس نے محمد ص کو گوگل کیا اور بغیر کسی کی دعوت ,تبلیغ ، بغیر کسی مسلمان سے ملے اس نے بستر پر لیٹے لیٹے اسلام قبول کیا ۔ آن لائن قرآن سیکھا اور حفظ شروع کیا ۔ اسی قرآن فہمی میں معروف اسکالر نعمان علی خان کی ویڈیوز تک رسائی ہوئی ۔

نرسنگ ہوم میں ایک مصری شخص آتا تھا جو مرمت وغیرہ کا کام کرتا ۔ وہ اگرچہ پیدائشی مسلمان تھا مگر اب کوئی مذہبی نہیں رہا۔ حتی کہ جمعہ اور عید کی نماز پڑھنے بھی نہیں جاتا تھا کیونکہ سب سے قریبی مسجد بھی 50 میل دور تھی ۔

ایک دن وہ رابرٹ کے کمرے کے پاس گزرا تو اس نے تلاوت کی آواز سنی “ والعصر ان الإنسان لفی خسر
وہ اس کے کمرے میں گیا اور پوچھا کہ رابرٹ یہ تم کیا سن رہے ہو.؟ رابرٹ نے کہا کہ میں سن نہیں رہا۔ میں خود تلاوت کر رہا ہوں۔ مصری نے حیرت سے پوچھا کیا تم مسلمان ہو؟
رابرٹ نے جواب دیا الحمدللہ! مصری شخص کو جھٹکا سا لگا کہ اللہ تعالٰی کیسے ایک شخص کو ہدایت سے نوازتا ہے؟ ایک بندہ جو امریکہ کے گاؤں میں نرسنگ ہوم میں معذور لیٹا ہے اس کے بستر سے صلیب کا نشان لٹک رہا ہے اور اس میں اس کو اتارنے کی بھی طاقت نہیں ہے۔
مصری نے کہا کہ میں بھی اپنے رب کی طرف لوٹنا چاہتا ہوں۔ رابرٹ نے اسے نعمان علی خان کی ویڈیوز کا بتایا ، یہ مصری شخص رابرٹ کی دعوت سے واپس اسلام میں آیا ۔ پھر ایک دن نعمان علی خان سے ایک جگہ ملا اور اسکو رابرٹ کی کہانی سنائی ۔

اس کہانی نے نعمان علی خان سمیت بینہ انسٹیٹوٹ کے ہر بندے کو ہلا کر رکھ دیا ۔ مسلمان اس سے ملنے نرسنگ ہوم گئے اور اس ملاقات میں کوئی ایسا نہیں تھا جسکی آنکھوں میں آنسو نا ہوں ۔

اگر اللہ تعالٰی رابرٹ کو ہدایت دے سکتے ہیں تو کسی کو بھی ہدایت مل سکتی ہے ۔ بس نیت خالص ہو ۔

طویل بیماری کے بعد آج رابرٹ ڈیویلا کا انتقال ہوگیا ۔

وہ کہتا تھا کہ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ کہ مجھے یہ بیماری کیوں ہوئی۔ پھر میں اس سوچ کو جھٹک دیتا ہوں کہ اللہ تعالٰی نے مجھے اتنا کچھ عطا کیا، ہدایت دی اسلام دیا. اگر اسلام کی طرف لانے میں یہ معزوری میری مددگار ثابت ہوئی تو یہ برا سودا نہیں.

یقین جانئیے اگر کوئی انسان یہ شکوہ کر سکتا کہ “اگر خدا ہوتا تو میں اس حال میں کیوں ہوتا “تو وہ ، گردن سے نیچے تک کے معذور جسم والا یہ انسان ، رابرٹ ہوتا ۔ لیکن وہ اس حال میں ہوتا تھا کہ اس سے زیادہ پر نور اور پرسکون چہرہ کوئی اور نہیں دیکھا۔

وہ زندگی سے اس قدر مطمئن تھا اور اتنے لوگوں کی ہدایت کا زریعہ بنا کہ بڑے بڑے اسکالرز اسکو اپنا شیخ اور استاد کہتے۔

ہدایت کے لیے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں. آپ صرف دعا کریں۔ ہدایت ہمارے آس پاس ہمارے ارد گرد ہے یہ اللہ کی طرف سے آتی ہے ۔ اسکا تعلق نیت سے ہے ، دل سے ہے، پھر چاہے اصحاب کہف ہوں یا رابرٹ ڈیویلا ، اللہ انکو اپنے خاص بندوں میں شامل کر لیتا ہے۔

۲۰۲۰

اروسو جاپانی زبان کا ایک باقاعدہ لفظ ہے، جس کا مطلب ہے: گھر کے اندر موجود ہونے کے باوجود، جب کوئی دروازہ کھٹکھٹائے یا گھ...
29/07/2026

اروسو جاپانی زبان کا ایک باقاعدہ لفظ ہے، جس کا مطلب ہے: گھر کے اندر موجود ہونے کے باوجود، جب کوئی دروازہ کھٹکھٹائے یا گھنٹی بجائے تو ایسے ظاہر کرنا جیسے گھر پر کوئی موجود ہی نہ ہو۔ یہ لفظ لفظی طور پر "موجود ہونے" اور "غیر حاضر ہونے" سے متعلق الفاظ کا مجموعہ ہے، جو جان بوجھ کر دروازہ نہ کھولنے کے عمل کو بیان کرتا ہے۔

اگرچہ اروسو جاپانی زبان کا ایک تسلیم شدہ لفظ ہے، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ زیادہ تر جاپانی لوگ عام طور پر ایسا ہی کرتے ہیں یا یہ صرف جاپانیوں کا ہی مخصوص رویہ ہے۔ دنیا کی بہت سے تہذیبوں اور معاشروں میں ایسی عادات پائی جاتی ہیں، لیکن جاپان کے پاس اس مخصوص حرکت کو بیان کرنے کے لیے ایک علیحدہ اور خاص لفظ موجود ہے۔

پاکستان میں ایجاد جرم بن گئی: 20 روپے میں سفر کروانے والے عارف انقلابی پر تشدد اور تلخ حقائقکہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی م...
29/07/2026

پاکستان میں ایجاد جرم بن گئی: 20 روپے میں سفر کروانے والے عارف انقلابی پر تشدد اور تلخ حقائق
کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں شاید "ایجاد مصیبت کی ماں" ہے۔ مانسہرہ کے ایک غریب پرور اور ذہین شہری عارف انقلابی نے جب مہنگائی کے مارے عوام کی تکلیف دیکھی، تو انہوں نے کسی حکومت یا این جی او کا انتظار کرنے کے بجائے خود سے ایک الیکٹرک شٹل نما گاڑی تیار کر لی۔ مقصد صرف ایک تھا: عوام کو سستی اور باوقار سواری فراہم کرنا۔
جہاں روایتی سوزوکی والے ایک مختصر سے سفر کے 50 روپے وصول کر رہے تھے، وہاں عارف انقلابی نے اسی سفر کے صرف 20 روپے لینا شروع کیے تاکہ دیہاڑی دار، طالب علم اور سفید پوش طبقہ کچھ سکھ کا سانس لے سکے۔
جوڑ توڑ کے بجائے جوتے!
پاکستان میں جب کوئی غریب کا بھلا کرنے نکلتا ہے، تو مافیا کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔ عارف انقلابی کی یہ سستی اور ماحول دوست سواری جیسے ہی سڑکوں پر روانہ ہوئی، سوزوکی یونین اور مقامی ٹرانسپورٹ مافیا کو اپنی من مانی دکانیں بند ہوتی نظر آئیں۔
پھر وہی ہوا جو اس ملک میں ہر اچھے اقدام کے ساتھ ہوتا ہے:
* سوزوکی ڈرائیوروں نے متفقہ طور پر عارف کو گھیر لیا۔
* سستی سہولت فراہم کرنے کے "جرم" میں ان پر بے دردی سے تشدد کیا گیا۔
* ان کی گاڑی اور محنت کی تذلیل کی گئی۔
کیا پاکستان میں سچ مچ انقلاب جرم ہے؟
یہ واقعہ صرف ایک عارف انقلابی پر تشدد کا نہیں ہے، بلکہ یہ اس ذہنیت کا عکاس ہے جو اس ملک میں کسی کو آگے نہیں بڑھنے دیتی۔ ہم روزانہ ٹی وی پر بیٹھ کر الیکٹرک گاڑیوں اور گرین انرجی کے بھاشن سنتے ہیں، لیکن جب ایک عام انسان اپنی مدد آپ کے تحت کچھ نیا اور سستا بناتا ہے، تو اسے تحفظ دینے کے بجائے مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
> اگر 50 روپے کا کرایہ 20 روپے کرنا اور عوام کی جیب کا خیال رکھنا جرم ہے، تو پھر اس ملک میں ترقی کا خواب دیکھنا بھی چھوڑ دینا چاہیے۔
>
اب وقت ہے آواز اٹھانے کا!
عارف انقلابی نے اپنا فرض ادا کر دیا—انہوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم میں استعداد اور ہمدردی دونوں موجود ہیں۔ اب یہ مانسہرہ انتظامیہ، حکومت اور بالخصوص عوام کا فرض ہے کہ وہ عارف جیسے ہیرو کا ساتھ دیں۔ اگر آج ہم نے خاموشی اختیار کی، تو آئندہ کوئی دوسرا عارف اس ملک اور اس کے غریب عوام کے لیے سوچنے کی ہمت نہیں کرے گا۔
حکام بالا سے گزارش ہے کہ نہ صرف اس تشدد کا فوری نوٹس لیا جائے بلکہ عارف انقلابی کو باقاعدہ تحفظ اور ان کی اس ایجاد کو قانونی سرپرستی فراہم کی جائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک امریکی خاندان کو کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہ...
25/07/2026

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک امریکی خاندان کو کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں خاندان کے افراد کلمہ پڑھنے کے بعد خوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد بھی انہیں مبارک باد دیتے اور ان کی خوشی میں شریک ہوتے نظر آتے ہیں۔
اس جذباتی منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین نو مسلم خاندان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔



Disclaimer: This content is shared for news and informational purposes only.

25/07/2026

کیا چیف جسٹس سہیل ظفر چٹھہ کو بلا سکتا ہے؟
900 بندے مارنے کی وجہ پوچھی جا سکتی ہے؟

22/07/2026

لڑکی ہو یا لڑکا ہو اگلے 3 سے 4 مہینوں میں سب کی شادی ہونے جا رہی ہے ، قلب اعظم
یہ وظیفہ پڑھ لیں ، سب رکاوٹیں دور ہو جائیں گی ، پیسے کی بارش ہوگی۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NP Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share