KA Sports

KA Sports Here you can get National and International Sports News and all types of News

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 4 ہزار  رنز مکمل کرلیے،  وہ لیگ میں یہ سنگ میل عبور ...
11/04/2026

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ لیگ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ شراکتوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
ہفتے کو پی ایس ایل الیون میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاورز لمی کے کپتان بابر اعظم نے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے لیگ کے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔
اس دوران اُنہوں نے تین ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔
بابراعظم نے پی ایس ایل میں اب تک 105 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کریئر میں 46 سنچری شراکتیں قائم کیں، اُنہوں نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کی سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ برابر کیا۔ کرس گیل نے 455 اور ویرا ت کوہلی نے 400 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 46 سنچری شراکتیں بنائیں جب کہ بابر اعظم نے 339 اننگز میں 46 ویں سنچری شراکت کا سنگ میل عبور کیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈیز نے بھ...
06/04/2026

فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈیز نے بھی تصدیق کی ہے کہ نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ ٹیم سے غیر معینہ مدت کے لیے دور رہیں گے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹاف فاسٹ بولر کی صحت اور ریکوری پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور امید ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد نسیم شاہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں دوبارہ ٹیم میں واپسی کریں گے۔

راولپنڈیز نے واضح کیا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔

ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کھلاڑی Steve Smith نے ساتھی کرکٹر Peter Siddle کو پوسٹ میچ گفتگو کے دوران مزاحیہ انداز میں "چاچ...
06/04/2026

ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کھلاڑی Steve Smith نے ساتھی کرکٹر Peter Siddle کو پوسٹ میچ گفتگو کے دوران مزاحیہ انداز میں "چاچا" کہہ کر مخاطب کیا۔ یہ لمحہ ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیت کے بعد سامنے آیا، جس میں دونوں کھلاڑی خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے۔

واضح رہے کہ بی بی ایل کے دوران حارث رؤف نے بھی پیٹر سڈل کو "چاچا" کہنا شروع کیا تھا، اور چند روز قبل سڈل نے میڈیا ٹاک میں اس لقب پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ سڈل نے خود کو غیر ملکی "چاچا" اور افتخار احمد کو لوکل "چاچا" قرار دیا تھا۔

گفتگو میں اسٹیو اسمتھ نے اپنی اسپن بولنگ اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ پیٹر سڈل نے کہا کہ ٹاس جیتنا اور پہلے بولنگ کرنا ہمیشہ اچھا رہتا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ملتان سلطانز کی جیت اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ شان مسعود ہر میچ کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں اور ان کے شاٹس کے لیے بال کا انتظار کرنا بہترین حکمت عملی ہے، جبکہ پیٹر سڈل نے بھی کم از کم ہدف محدود رکھنے کی حکمت عملی پر زور دیا۔

پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے سعودی کلب النصر کو النجمہ کے خلاف 2...
04/04/2026

پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے سعودی کلب النصر کو النجمہ کے خلاف 2-5 سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس میچ میں رونالڈو نے دو گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کی برتری کو مزید مضبوط کیا۔

تاہم اس میچ میں ان کی کارکردگی سے بڑھ کر ایک خاص لمحہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا، جب انہوں نے پینلٹی لینے سے پہلے ’بسم اللہ‘ کہا۔

انہوں نے 56ویں منٹ میں پینلٹی کے ذریعے گول کر کے اسکور 2-3 کیا، جبکہ 73ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری 2-4 تک پہنچا دی۔

اس شاندار کارکردگی کے بعد رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 967 تک جا پہنچی ہے اور وہ اب تیزی سے 1000 گولز کے تاریخی سنگِ میل کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب رونالڈو نے کسی اسلامی لفظ کا استعمال کیا ہو۔ دسمبر 2025 میں مسلسل تیسری بار مشرقِ وسطیٰ کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں بھی انہوں نے ’انشاءاللہ‘ کا لفظ استعمال کیا تھا، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا۔

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف 186 رنز کا ہدف مقرردیا
03/04/2026

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف 186 رنز کا ہدف مقرردیا

سن رائزرز حیدرآباد کے ابھیشیک شرما آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے۔              ...
03/04/2026

سن رائزرز حیدرآباد کے ابھیشیک شرما آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے۔

متنازع پوسٹ کرنے پر کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے:  ذرائع
31/03/2026

متنازع پوسٹ کرنے پر کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے: ذرائع

پی ایس ایل 11 کے گرشتہ روز ہونے والے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کو کیمرے نے...
30/03/2026

پی ایس ایل 11 کے گرشتہ روز ہونے والے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کو کیمرے نے محفوظ کرلیا اور پھر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جو کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم میں بلی نے اپنا ٹکٹ کٹایا اور میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم پہنچ گئی، پی ایس ایل کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ حتیٰ کہ آج رات بلی بھی لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ نہیں چھوڑ سکی‘

کراچی کنگز کے 182 رنز کے ہدف تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی           ...
27/03/2026

کراچی کنگز کے 182 رنز کے ہدف تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی

27/03/2026

I got over 120 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

Address

Punjab
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KA Sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share