Al Markaz News

Al Markaz News Our mission is to provide accurate information with speed, credibility, and professionalism,

Al Markaz News is a modern and reliable news platform delivering timely national and international updates, breaking news, current affairs, and important events.

این ڈی ایم اے نے مارچ تا ستمبر کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درجہ حرار...
27/02/2026

این ڈی ایم اے نے مارچ تا ستمبر کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے گلیشیئر پگھلنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعات سے آبادیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں احمد آباد فیض آباد گلمت اور وادی اشکومن میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دہشت گردی کے خطرےکے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا محکمہ داخلہ کی جانب جاری الرٹ میں کہا گ...
26/02/2026

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دہشت گردی کے خطرے

کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا محکمہ داخلہ کی جانب جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فتنۃ الخوارج کا کمانڈر تین خودکش بمباروں سمیت لاہور پہنچ گیا۔ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ فتنۃ الخوارج کا کمانڈر آصف عمر نے 25 فروری سے 3 مارچ 2026 کے دوران لاہور میں پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات پر دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ محکمہ داخلہ نے آگاہ کیا ہے کہ مذکورہ کمانڈر 3 خودکش بمباروں کے ہمراہ وادی تیراہ کے راستے لاہور پہنچ چکا ہے، جنہیں افغانستان کے علاقے پکتیکا میں تربیت دی گئی ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سے 4 مقامی سہولت کار اس تشکیل کی معاونت کر رہے ہیں اور یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ عناصر نے اہداف کی ریکی مکمل کرلی ہے اور خودکش جیکٹس اسلحہ بارودری مواد اور ایک رکشہ بھی حاصل کرلیا ہے۔ تھریٹ الرٹ کے طور پر استعمال کیا جائے VBIED میں کہا گیا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی گا ۔ محکمہ داخلہ نے مزید بتایا ہے کہ ہدایت کی جاتی ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کی اشد ضرورت ہے۔
#

جتنى رقم اُٹھا سکتے ہو اٹھا لو ، مالک نے ملازمینمیں انوکھے انداز سے بونس تقسیم کر دیاچین کی معروف کرین ساز کمپنی بینان ک...
26/02/2026

جتنى رقم اُٹھا سکتے ہو اٹھا لو ، مالک نے ملازمین

میں انوکھے انداز سے بونس تقسیم کر دیا

چین کی معروف کرین ساز کمپنی بینان کوانگ شان کرین کمپنی لمیٹڈ کے مالک نے ملازمین میں بونس تقسیم کرنے کا منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے اربوں یوآن نقد بانٹ دیے۔

کمپنی کو 27 کروڑ یوآن منافع حاصل ہونے کے بعد سالانہ تقریب کے موقع پر تقریباً 18 کروڑ یوآن (7) ارب پاکستانی روپے سے زائد ملازمین میں تقسیم کیے گئے، جبکہ 6 کروڑ یوآن سے زائد رقم نقد بونس کی صورت میں دی گئی۔ تقریب میں 7 ہزار کے قریب افراد کی شرکت کیلئے 800 میزیں سجائی گئیں۔

کچھ ملازمین کو اسٹیج پر بلا کر انعامات دیے گئے جبکہ دیگر کو ہدایت کی گئی

کہ میزوں پر رکھے نوٹوں کے بنڈلوں میں سے مخصوص وقت کے اندر جتنی رقم

اٹھا سکتے ہیں، اٹھا لیں اور اپنے ساتھ لے جائیں۔

تقریب کے دوران کمپنی کے چیئرمین چوٹی پی جون نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بدایت کی کہ گھریلو اشیا دینے کے بجائے مزید نقد رقم دی جائے اور ہر ملازم کو اضافی 20 ہزار یوآن فراہم کیے جائیں۔

2002 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی کرینوں سمیت مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے اور اس کا کاروبار 130 سے زائد ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی 2024 میں کمپنی اپنے ملازمین میں 17 کروڑ یوآن بونس تقسیم کر چکی ہے، جبکہ مارچ 2025 میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر 2 ہزار خواتین ملازمین میں 16 لاکھ یوآن بانٹے گئے تھے۔

پاکستان کا چند سیکنڈ میں راکٹوں کی بارش مقامی طور پر تیار کردہ ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم "غضب " کا کامیاب تجربہ پاکستان میں...
26/02/2026

پاکستان کا چند سیکنڈ میں راکٹوں کی بارش مقامی طور پر تیار کردہ ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم "غضب " کا کامیاب تجربہ پاکستان میں تیار کردہ 122 ملی میٹر ملٹی پل لانچ راکٹ KRL-122 Ghazab سسٹم ایم ایل آر ایس ہے، جو میدانِ جنگ میں تیز اور بھرپور فائر پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ نظام Kahuta Research Laboratories نے تیار کیا ہے اور کم وقت میں درجنوں راکٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مکمل راکٹ سیلو فائر کرتے وقت یہ چند سیکنڈ میں ہدف کے علاقے کو راکٹوں کی بارش سے کور کر دیتا ہے۔

یہ موبائل پلیٹ فارم پر نصب ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے تیزی سے ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے، اور یہ زمینی افواج کو مؤثر اور طاقتور فائر سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے رمضان کے 2 روزے رکھ لیےسابقہ النصر کے کھلاڑی شراحیلی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال کرسٹیانو رونالڈو نے ...
25/02/2026

کرسٹیانو رونالڈو نے رمضان کے 2 روزے رکھ لیے

سابقہ النصر کے کھلاڑی شراحیلی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال کرسٹیانو رونالڈو نے رمضان کے دوران دو دن روزہ رکھا تاکہ وہ یہ تجربہ کر سکیں کہ ان کے مسلمان ساتھی کھلاڑی کس کیفیت سے گزرتے ہیں۔

شراحیلی نے کہا انہوں نے دو دن روزہ رکھا تاکہ سمجھ سکیں کہ مسلمان روزے کے دوران کیا محسوس کرتے ہیں۔

موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایم ٹیگ حاصل کرنے کیآخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ موٹر...
25/02/2026

موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایم ٹیگ حاصل کرنے کی

آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایم ٹیگ مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران اب تک 2 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔

اس حوالے سے عرفان میمن نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں منتقل کیا جائے گا۔

شہریوں کی سہولت کے لیے ایم ٹیگ سینٹرز چھٹی کے روز بھی کھلے رہیں گے جبکہ اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔ عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل ایم ٹیگ لگوا کر شہر کو محفوظ بنانے میں تعاون کریں۔

حکومت نے قومی شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلی کردیقومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر تبدیل کر دئیے گئے۔حکومت نے قومی شناختی کا...
25/02/2026

حکومت نے قومی شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلی کردی

قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر تبدیل کر دئیے گئے۔

حکومت نے قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں شناختی کارڈ کے تصدیقی فیچر بھی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو قواعد میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے۔

قواعد میں کیو آرکوڈ کو باقاعدہ سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کی قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ کیو آر پر مبنی تصدیق سے آف لائن اور آن لائن فوری ویری فکیشن ممکن ہوگی۔

کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر مائیکرو چپ کے متبادل کے طور پر قابل استعمال ہو گا اور کارڈ معطل ہونے پر تمام منسلک تصدیقی و توثیقی خدمات فوری معطل ہوں گی۔

60 سال سے زائد کے شہریوں کو عمر بھر کیلئے مؤثر اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت ہوگی۔

Pakistan's poverty rate has climbed to 28.8% in 2024-25, up from 21.9% in 2018-19 - a sharp reversal after years of prog...
24/02/2026

Pakistan's poverty rate has climbed to 28.8% in 2024-25, up from 21.9% in 2018-19 - a sharp reversal after years of progress. Official data shows poverty has increased across all provinces, with Punjab and Sindh seeing significant rises.

Economic shocks, IMF stabilisation programmes, high inflation, slower GDP growth, devastating floods, and policy shifts have all contributed to the surge. The new figures highlight the growing pressure on households and the urgent need for sustainable economic reforms.

With more labour market data expected soon, a clearer picture of income trends and living standards may emerge but for now, the numbers tell a troubling story.























انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو...
24/02/2026

انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے اور نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ہار جائے۔

پاکستان کے حق میں ممکنہ نتائج درج ذیل ہیں:

انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے، جبکہ سری لنکا بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

اس صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، نیوزی لینڈ کے 0 اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے۔

اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا دے، لیکن نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دے دے، تو پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3-3 پوائنٹس ہوں گے اور سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پاکستان اپنا آخری میچ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

امریکا کی پاکستان میں آئی ٹی مائننگ اور توانائی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپیامریکا نے پاکستان میں آئی ٹی مائننگ، معد...
21/02/2026

امریکا کی پاکستان میں آئی ٹی مائننگ اور توانائی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ جبکہ بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے رابطوں کو مزید جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لٹنک سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ٹی مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور ان شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم 31 مارچ 2026 کے انعقاد کو سراہا گیا۔ جس میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں اور وزارتی سطح کی شرکت متوقع ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ تجارت کے زیر اہتمام فورم میں شرکت کا امکان بھی زیر غور ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے رابطے برقرار رکھنے اور عملی پیشرفت تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Address

Lahore, Punjab
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Markaz News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share