ANN TV

ANN TV خبر وہی جو سچ ہو
اے این این
جوانوں کی اواز
(1)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کے بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے...
26/08/2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کے بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود بچے ہلاک ہو گئے ہیں پمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عمران سکندر نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے. دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پمز ہسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی جس میں مجموعی طور پر 14 بچے مکمل طور پر جھلس گئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں فائر برگیڈ کی چھ گاڑیوں اور چار ایمبولینسوں نے حصہ لیا.

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ پر فی الفور قابو پاتے ہوئے بچوں کو فوری طور پر آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی اس سے قبل پمز کی ترجمان ڈاکٹر انیزہ جلیل نے بتایا تھا کہ تاحال اس واقعے میں کسی بچے کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی.
ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ ایئر کنڈشن یونٹ میں لگی اور آکسیجن کے کنکشنز کے باعث آگ فوراً بھڑک اٹھی ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت وارڈ میں 15 بچے داخل تھے ہسپتال کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ آگ چھ بج کر 45 منٹ پر چلڈرن وارڈ میں آگ لگی چیف کمشنر اور اسلام آباد پولیس کے سربراہ موقع پر موجود ہیں جبکہ میڈیا کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی.
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی ہیں وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابل تلافی ہے بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دران کا تعین کیا جائے اور سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے.

پمزہسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی ‘انتظامیہ نے14 نومولود بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کردیوزیراعظم کا نوٹس حکام کو فوری تحقیقا...
26/08/2026

پمزہسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی ‘انتظامیہ نے14 نومولود بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
وزیراعظم کا نوٹس حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات‘والدین کا بچوں کے بغیرہسپتال چھوڑنے سے انکار

اسلام اباد پمز ہسپتال کی نرسری میں ایسی کمپریسر پھٹنے سے اگ لگ گئی
26/08/2026

اسلام اباد پمز ہسپتال کی نرسری میں ایسی کمپریسر پھٹنے سے اگ لگ گئی

‏اس کرنل کی جرات کیسے ہوئی کہ یونیورسٹی میں اسلحہ لے کر جائے۔‏یونیورسٹی میں فائرنگ کر رہے ہیں ۔‏علامہ راجہ ناصر عباس۔
25/08/2026

‏اس کرنل کی جرات کیسے ہوئی کہ یونیورسٹی میں اسلحہ لے کر جائے۔
‏یونیورسٹی میں فائرنگ کر رہے ہیں ۔

‏علامہ راجہ ناصر عباس۔

طلبہ پر ڈنڈے اور فائرنگ کرنا سنگین جرم ہے مکمل میرٹ پر صاف ہونا چاہیے جہانزیب پاکستانی
24/08/2026

طلبہ پر ڈنڈے اور فائرنگ کرنا سنگین جرم ہے مکمل میرٹ پر صاف ہونا چاہیے جہانزیب پاکستانی

طلبہ کا بڑا مطالبہ سامنے اگیا
24/08/2026

طلبہ کا بڑا مطالبہ سامنے اگیا

اتنا غصہ اتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا
24/08/2026

اتنا غصہ اتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا

یونیورسٹی واقعے کے حوالے سے بڑی خبر
24/08/2026

یونیورسٹی واقعے کے حوالے سے بڑی خبر

اس سے قبل سرحد ہونیورسٹی واقعہ کے چند حقائق کے طابق لیفٹننٹ کرنل اسفند کی اہلیہ ڈاکٹر آئینہ اس یونیورسٹی میں پڑھاتی ہیں۔...
24/08/2026

اس سے قبل سرحد ہونیورسٹی واقعہ کے چند حقائق کے طابق لیفٹننٹ کرنل اسفند کی اہلیہ ڈاکٹر آئینہ اس یونیورسٹی میں پڑھاتی ہیں۔ ان کا ایک ایشو Head of Department کیساتھ چل رہا تھا۔ HoD کیخلاف کیس ثابت ہوا اور انہیں معطل کر دیا گیا۔ طلبہ HoD کے ساتھ تھے، ان کی بحالی کیلئے احتجاج کر رہے تھے۔ ڈاکٹر آئینہ جب طلبہ کو نظر آئیں تو خاتون کو گالیاں دی گئیں اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
بعض اطلاعات کیمطابق ڈاکٹر آئینہ کو طلبہ کیطرف سے دست درازی کا بھی سامنا ہوا۔ ایسے میں ڈاکٹر آئینہ نے فورا اپنے شوہر لیفٹننٹ کرنل اسفند کو کال کی جو فوری وہاں پہنچے اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ ویڈیو میں موجود ہے۔ لیفٹننٹ کرنل اسفند تحویل میں ہیں اور ان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انہیں کڑے disciplinary action کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ فوجی وردی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی اور سرکاری پستول کا استعمال بھی کیا گیا۔
چاہئیے تو یہ تھا کہ لیفٹننٹ کرنل اسفند ایک باضابطہ شکایت کے طریقے سے اپنی اہلیہ کیساتھ طلبہ کی طرف سے ہوئی زیادتی پر کاروائی کرواتے ۔۔۔۔۔۔ مگر اہلیہ/ گھر کی خاتون کیساتھ اگر ایسی حرکت ہو تو کوئی بھی انسان غیرت اور غصے میں ہوش وحواس سے کام لینے میں غلطی کر سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود فوج میں احتساب کا کڑا نظام ذرا سی بھی غلطی کی گنجائش باقی نہیں چھوڑتا۔

لیفٹننٹ کرنل اسفندیار ولی پشتون ہیں، اگر کسی بھی پشتون کی خاتون کو سرعام گالیاں دی جائیں تو کیا ردعمل ہوگا؟ اپنی اہلیہ ی...
24/08/2026

لیفٹننٹ کرنل اسفندیار ولی پشتون ہیں، اگر کسی بھی پشتون کی خاتون کو سرعام گالیاں دی جائیں تو کیا ردعمل ہوگا؟ اپنی اہلیہ یا گھر کی خاتون کیساتھ اگر ایسی حرکت ہو تو کوئی بھی انسان غصے میں غلطی کرسکتا ہے، لیکن فوج میں احتساب کا کڑا نظام غلطی کی گنجائش نہیں چھوڑتا۔

Address

Faslabad
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share