26/08/2026
پنجاب میں تعلیمی معیار تشویشناک حد تک گرنے لگا
محکمہ تعلیم نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی معیار مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کی بڑی وجوہات میں بڑی تعداد میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ، نئی بھرتیوں میں کمی اور بعض نجی تعلیمی اداروں میں میٹرک اور ایف اے تک تعلیم رکھنے والے افراد کی بطور استاد تقرری شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر قابل اور تربیت یافتہ اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو آنے والے سالوں میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کیا پنجاب میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے فوری نئی بھرتیاں ہونی چاہئیں؟ اپنی رائے کمنٹ میں دیں۔