11/02/2026
واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں جلد وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین براہ راست براؤزر سے کالز کر سکیں گے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد اسکرین شیئرنگ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن جیسی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی، جو اسے خاص طور پر لینکس صارفین کے لیے مزید مفید بنا دے گی۔