Marwat Tribe

Marwat Tribe جانیۓ لکی مروت کے پل پل خبر سے ۔۔

08/07/2026

آج ملک امداد اللہ خان، ایس پی انویسٹیگیشن لکی مروت جناب صلاح الدین خان کو ان کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لیے ان سے ملاقات کرنے گئے۔
اس موقع پر وہاں موجود مروت قوم کے معزز مشران نے لکی مروت پولیس امن کمیٹی کی امن کے قیام کے لیے مسلسل جدوجہد، دن رات کی محنت اور عوامی خدمت کو سراہتے ہوئے ملک امداد اللہ خان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مشران نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں روایتی پگڑی پہنائی اور اس امید کا اظہار کیا کہ امن، بھائی چارے اور عوامی خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے علاقے میں ہمیشہ امن و امان قائم رکھے اور امن کے لیے مخلصانہ خدمات انجام دینے والے تمام افراد کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین۔

Daily Lakki News Lakki TV

18/06/2026


لکی مروت پولیس  امن کمیٹی کے صدر خالد خان کیلئے ایک جملہ
29/05/2026

لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان کیلئے ایک جملہ

23/05/2026

SHO Ghazi Asmat ullah Niazi keliye Dua kero

23/05/2026

SHO Naurang Lakki zekhmi halat me Kehta ha ke 2 TTP walo ko jahanam wasil kia Apne hato se agar ab main margia to shaheed agar zinda Reha to Gha

لنگرخیل پکہ  لکی مروت/////ابتدائی اطلاعات//افسوسناک خبر////لنگر خیل پکہ میں فائرنگ  نوجوان لطیف  خان قتل ، لاش مقامی اسپ...
23/04/2026

لنگرخیل پکہ لکی مروت/////
ابتدائی اطلاعات//
افسوسناک خبر////
لنگر خیل پکہ میں فائرنگ
نوجوان لطیف خان قتل ، لاش مقامی اسپتال سے گھر منتقل
،، پولیس زرائع

لکی مروت:تحصیل سرائے نورنگ عوام کیلئے بڑی سہولت، تھانہ نورنگ میں پولیس سہولت مرکز قائم۔۔ ڈی پی او لکی مروت نزیر خان نے آ...
13/04/2026

لکی مروت:
تحصیل سرائے نورنگ عوام کیلئے بڑی سہولت، تھانہ نورنگ میں پولیس سہولت مرکز قائم۔۔

ڈی پی او لکی مروت نزیر خان نے آئی جی خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید اور آر پی او بنوں سجاد خان کی ہدایات پر تھانہ نورنگ میں جدید پولیس سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔
مرکز میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ، پولیس کلئیرنس، ویریفیکیشن، کرایہ دار رجسٹریشن، گمشدگی و چوری رپورٹس سمیت متعدد سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔ڈی پی او لکی مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تحصیل سرائے نورنگ کے عوام کو دور جانے کی ضرورت نہیں، یہ اقدام وقت اور اخراجات دونوں کی بچت کا سبب بنے گا۔
پولیس سہولت مرکز میں عوام کی خدمت کیلئے انچارج دلفراز خان موجود رہیں گے تاکہ عوامی مسائل بروقت حل ہو سکے۔۔
پولیس ترجمان

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے ملک نورسلیم خان مروت کی حالیہ ملاقاتیں بالآخر نتیجہ خ...
13/04/2026

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے ملک نورسلیم خان مروت کی حالیہ ملاقاتیں بالآخر نتیجہ خیز ثابت ہوئیں۔ مختلف حکومتی و انتظامی شخصیات کے ساتھ رابطوں اور مسلسل کاوشوں کے بعد علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی جانب گامزن ہے۔
شہباز خیل تا لکی مروت روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے پر جلد عملی کام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس اہم منصوبے کا مقصد علاقے میں آمد و رفت کو بہتر بنانا، عوامی مشکلات میں کمی لانا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
ملک نورسلیم خان مروت نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبہ بروقت مکمل ہوگا اور عوام کو اس کے ثمرات جلد ملیں گے۔
علاقہ مکینوں نے بھی اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ملک نورسلیم خان مروت کی کاوشوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی اسی طرح پیشرفت جاری رہے گی۔

Address

Kpk
Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Marwat Tribe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share