H-M News

H-M News لکی مروت و مضافات کی خبروں کا سوشل میڈیا پیج

*آفسوسناک خبر*اِنّا لِلّٰہِ وٙاِنّا اِلٙیْہِ رٙاجِعُون😭😭🙏🙏لکی مروت: تجوڑی: مروت قوم کا ایک اور سپوت وطن پر قربان, لکی مر...
05/10/2023

*آفسوسناک خبر*
اِنّا لِلّٰہِ وٙاِنّا اِلٙیْہِ رٙاجِعُون😭😭🙏🙏
لکی مروت: تجوڑی: مروت قوم کا ایک اور سپوت وطن پر قربان, لکی مروت کے علاقہ تجوڑی سے تعلق رکھنے والا صلاح الدین نامی نوجوان ایف سی بلوچستان میں دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرگئے ہیں.
شہید صلاح الدین کا نمازِ جنازہ کل بروز جمعتہ المبارک صبح 8 بجے کالونی گراوُنڈ تجوڑی پر ادا کی جائے گی.
دعا ہے کہ اللہ تعالٰی شہید صلاح الدین کی شہادت کو قبول فرمائے, جنت الفردوس میں اعلٰی مقام نصیب فرمائے, اور انکے گھر والوں کو صبرِجمیل عطا فرمائے. آمین ثمہ آمین🙏🙏😭😭

*اعلان نمازِ جنازہ*لکی مروت: تجوڑی: ملک عبدالجلیل, ملک گلزار علی اور ملک نورعلی کے والد محترم ملک حاجی قاسم خان کندوخیل ...
01/10/2023

*اعلان نمازِ جنازہ*
لکی مروت: تجوڑی: ملک عبدالجلیل, ملک گلزار علی اور ملک نورعلی کے والد محترم ملک حاجی قاسم خان کندوخیل وفات پاگئے ہیں, نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ عصر بوقت 5:30 بجے ٹانچی قبرستان تجوڑی میں ادا کی جائے گی.
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام نصیب فرمائے, اور پسماندگان کو صبرِجمیل عطا فرمائے. آمین🙏

29/09/2023
لکی مروت: تجوڑی: تجوڑی سمیت ضلع بھر میں 12 ربیع الاول جشنِ عید میلاد النبیؐ کو نہایت جوش وخروش سے منایا گیا، جامعہ نظامی...
29/09/2023

لکی مروت: تجوڑی: تجوڑی سمیت ضلع بھر میں 12 ربیع الاول جشنِ عید میلاد النبیؐ کو نہایت جوش وخروش سے منایا گیا، جامعہ نظامیہ اہلسنت والجماعت تجوڑی سے مولانا آمیر جلال شاہ صاحب کی قیادت میں تجوڑی بازار میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں اہلسنت والجماعت کے علماء کرام مفتی وقارالزمان صاحب اور مفتی محمود صاحب سمیت کثیر تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی، ریلی کے اختتام پر دینِ اسلام اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئی، اور لنگر کا احتمام بھی کیا گیا.
حکمت اللہ مروت

لکی مروت: تجوڑی: آج بعد از نمازِ جمعتہ المبارک جامعہ نظامیہ اہلسنت والجماعت تجوڑی میں مولانا امیر جلال شاہ صاحب کی زیرِ ...
22/09/2023

لکی مروت: تجوڑی: آج بعد از نمازِ جمعتہ المبارک جامعہ نظامیہ اہلسنت والجماعت تجوڑی میں مولانا امیر جلال شاہ صاحب کی زیرِ صدارت میں بسلسلہ 12 ربیع الاوّل جلوس اجلاس منعقد ہوا, اجلاس میں کثیر تعداد میں دعوت اسلامی بھائیوں نے شرکت کی, اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا, کہ اِن شاءاللہ اگلے جمعتہ المبارک یعنی 29 ستمبر کو بعد از نمازِ جمعتہ المبارک جامعہ نظامیہ اہلسنت والجماعت تجوڑی سے مولانا امیر جلال شاہ صاحب کی قیادت میں 12 ربیع الاوّل کا جلوس نکلے گا,
صاحبِ استطاعت لوگوں سے مالی امداد یعنی چندہ کی اپیل کی جاتی ہیں.

*تلاشِ گُمشدگی*لکی مروت: تجوڑی: منصور خان ولدِ عبدالجبار سکنہ بہرام خیل بعمر 8 سال جوکہ 2 دنوں سے گھر سے لاپتہ ہے, اگر ک...
19/09/2023

*تلاشِ گُمشدگی*
لکی مروت: تجوڑی: منصور خان ولدِ عبدالجبار سکنہ بہرام خیل بعمر 8 سال جوکہ 2 دنوں سے گھر سے لاپتہ ہے, اگر کسی کو کہیں پہ نظر آئے یا کوئی معلومات ہو تو نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں. شکریہ
رابطہ نمبر:0349.0979117 + 03489383160
عبدالجبار

لکی مروت کے لوگ پھر بھی اس لوگوں کو ووٹ دیتے ہے.25 تاریخ کو وزیراعظم شیڈول کے مطابق بیٹنی یعنی لکیمروت کا دورہ کرنا تھا ...
24/07/2023

لکی مروت کے لوگ پھر بھی اس لوگوں کو ووٹ دیتے ہے.25 تاریخ کو وزیراعظم شیڈول کے مطابق بیٹنی یعنی لکیمروت کا دورہ کرنا تھا .اور یہ بھی امکان تھا اگر وزیراعظم25 تاریخ کو لکیمروت کا دورہ کرتے تو کچھ نہ کچھ ضرور کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرتے لیکن پھر ہمارے مولانا صاحب کو یہ بات اچھی نہیں لگی اور اس نے وزیراعظم کو لکی مروت کے بجائے ڈی آئی خان دورہ کرنے پر مجبور کیا. کیونکہ لکی مروت کے لوگوں کو جنت چاہئے اور جنت کیلئے تکلیف تو اٹھانا ہوگا.
رپورٹر امجد بیٹنی

اطلاع عام📢15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ کا وقت ہوتا ہے، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی ا...
22/07/2023

اطلاع عام📢

15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ کا وقت ہوتا ہے، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی اِن دو ماہ میں اپنے سامنے آنے والی کسی بھی چیز (انسان، جانور) پر حملہ کردیتی ہیں

ان دو ماہ میں شام سے لیکر اگلے روز صبح تک سانپ باہر نکلتے ہیں، سانپ زیادہ تر نمی والی جگہ یا ایسی جگہ جہاں پانی کھڑا ہو اُسکے کنارے پر موجود ہوتے ہیں

گاؤں کے لوگ ان دو ماہ میں خاص احتیاط کریں، رات کے وقت ٹارچ اپنے ہاتھ میں رکھیں اور نظریں زمین پر رکھیں

اگر خدا نہ کرے بلفرض سانپ آپکو ڈس لیتا ہے تو ایک پودا جو دیہات میں عام ہے جس کو "اَک" کہتے ہیں اُسکے پَتوں سے دودھ نکلتا ہے، اُس دودھ سے سانپ کے کاٹنے والی جگہ پر ہلکا مساج کریں اور فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی ڈاکٹر سے رجوع کریں

یاد رکھیں ان دو ماہ میں سانپ انسانوں پر باقاعدہ حملہ آور ہوتے ہیں لہٰذا خود بھی احتیاط کریں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں، رات کو ہر صورت بچوں کو زمین پر نہ کھیلنے دیں

تحریر: ڈاکٹر حمنہ احمد Copy

لکی مروت: سب ڈویژن بیٹنی: ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی لکیمروت ملک علی سرور خان کا سب ڈویژن بیٹنی کا خصوصی دورہ۔ ملک علی س...
16/07/2023

لکی مروت: سب ڈویژن بیٹنی: ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی لکیمروت ملک علی سرور خان کا سب ڈویژن بیٹنی کا خصوصی دورہ۔ ملک علی سرور خان نے اے این پی سب ڈویژن بیٹنی کے صدر ثواب گل کے چچا کی فاتحہ خوانی کی۔اور مرحوم کی ایثال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی۔اسکے بعد اے این پی کے سینئر کے رھنما آختر گل بیٹنی کے گھر پر اخترگل کے ساتھ علاقائ صورتحال پر خصوصی گفتگو کی۔ جہاں پر پارٹی کے دوسرے ورکر بھی موجود تھے۔سب ڈویژن کے خدمات اور سیاسی سرگرمیوں پر آختر گل بیٹنی کو خصوصی داد دی۔۔اخترگل بیٹنی نے ضلعی صدر کا شکریہ ادا کیا۔اور سب ڈویژن بیٹنی میں اے این پی کی تنظیم سازی اور پارٹی کی سرگرمیوں اور خدمات پر خصوصی بریفنگ دی.

#میڈیا سیل اے این پی سب ڈویژن بیٹنی

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر خالد خان بیٹنی کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں کیس فائل کرن...
14/07/2023

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر خالد خان بیٹنی کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں کیس فائل کرنے کیلئے پٹیشن تیار کرلی ہے۔۔۔

خالد خان بیٹنی آف ٹانک پر اس طرح کے ظالمانہ بربریت، تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ جو کہ سندھ کے شہریوں کو امن،امان دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

قانون پر عمل درآمد، شہریوں کے تحفظ اور خالد خان بیٹنی کی باحفاظت بازیابی کیلئے ذمہ داران سے جلد سے جلد ایکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔

انشاء اللہ کل سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن درج کردینگے۔۔

تحریک انصاف سندھ کے وکلاء فی سبیل اللہ وکالت کرینگے۔۔۔

انشاء اللہ جلد سے جلد بازیاب کرواکر ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔۔۔
جزاکم اللہ
آداب
عبدا لجلیل خان مروت ایڈوکیٹ
ایڈیشنل سیکرٹری لیگل افیئرز سندھ
پاکستان تحریک انصاف
03002074066
03452423220

29/06/2023

لکی مروت: ضلع لکی مروت سمیت ملک بھر میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کردی گئی, فرزندِ اسلام سنتِ ابراہیمی میں مصروف. حکمت

29/06/2023

*عید مبارک*
ایچ ایم نیوز کی جانب سے تمام عالمِ اسلام کو عیدالاضحٰی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو. چیف ایڈمن حکمت اللہ مروت

28/06/2023

لکی مروت: تجوڑی: انشاءاللہ جامع مسجد محلہ کندوخیل میں عیدالاضحٰی کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی.
حکمت اللہ

لکی مروت:عید الاضحٰی کے موقع پر ہوائی فائرنگ جیسے قبیح فعل اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے ...
28/06/2023

لکی مروت:

عید الاضحٰی کے موقع پر ہوائی فائرنگ جیسے قبیح فعل اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا(انچارج ون فائیو تیمور خان)

عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے عید کی خوشیاں منائیں اور اپنے بچوں کو بھی اس موقع پر غیر قانونی سرگرمیوں ہوائی فائرنگ, ون ویلنگ سے روکیں بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت
کارروائی عمل میں لائی جائے گی. (PASI تیمور خان)

لکی مروت: آج سابقہ مئیر کنڈیڈیٹ عوامی نیشل پارٹی اخترگل بیٹنی, پی ٹی ائی صدر سب ڈویژن بیٹنی ملک فدا خان, ملک حشمت خان, ج...
27/06/2023

لکی مروت: آج سابقہ مئیر کنڈیڈیٹ عوامی نیشل پارٹی اخترگل بیٹنی, پی ٹی ائی صدر سب ڈویژن بیٹنی ملک فدا خان, ملک حشمت خان, جمیل خان, سلیم خان اور ملک اسم گل کا اسسٹنٹ کمیشنر سب ڈویژن بیٹنی نجم اللہ داؤڑ کے ساتھ OGDCL کی قرضاجات سسٹم کی بارے میں ملاقات، انشاءاللہ جلد از جلد یہ دفتر بیٹنی تحصیل کو تبدیل ہوگا، انشاءاللہ یہ قرضاجات سسٹم بیٹنی عوام کو باآسانی سے مل جائے گا.

*بریکنگ نیوز* لکی مروت: سرائےنورنگ:                   دریائے کرم میں درمیانی درجے کی سیلابی صورتحال ہے.‼🚷 لہذا اپنے بچوں...
26/06/2023

*بریکنگ نیوز*
لکی مروت: سرائےنورنگ:
دریائے کرم میں درمیانی درجے کی سیلابی صورتحال ہے.
‼🚷 لہذا اپنے بچوں اور جوانوں کو دریا کے قریب جانے سے منع کریں.
محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحٰی کے دنوں میں دریائے کرم میں سیلاب کا خطرہ ہے.
مختاط رہیں !!

مکہ مکّرمہ: حجاجِ کرام ضیوف الرحمان آج رات منیٰ میں قیام کرکے صبح میدانِ عرفات کیلئے نکلیں گے، یا اللہ حجاجِ کرام کی حفا...
26/06/2023

مکہ مکّرمہ: حجاجِ کرام ضیوف الرحمان آج رات منیٰ میں قیام کرکے صبح میدانِ عرفات کیلئے نکلیں گے، یا اللہ حجاجِ کرام کی حفاظت فرمائے، اور یہ حج تمام اُمّتِ مسلمہ کیلئے امن و سلامتی, خوشحالی کا نوید لیکر آئیں. آمین🙏
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ... لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ ... إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكُ لَا شَرِيْكَ لَكَ

Address

Lakki Marwat
910791

Telephone

+923361956240

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when H-M News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share