05/12/2023
لکی مروت :- تھانہ نورنگ پولیس کا منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈوان جاری ایک اشتہاری،ایک سہولت کار اور تین منشیات فروشوں سمیت چھ ملزمان گرفتار منشیات برامد،ایس ایچ او تھانہ نورنگ عبدالصمد قریشی.
() تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لکی مروت طارق حبیب کے خصوصی احکامات پر پائیدار امن کیلئے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھتے ہوے ایس ایچ او تھانہ نورنگ عبدالصمد قریشی کی قیادت پولیس نے منشیات سمیت قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں سہراب سکنہ کوٹکہ نار نجیب، رہیس سکنہ ٹانچی اباد نورنگ اور اسماعیل سکنہ پیتاوی کلہ کو گرفتار کرکے تنیوں منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 600 گرام ہیروئن، 1100گرام چرس اور 550گرام آئس برامد کی، نورنگ پولیس نے نصر خیل میں کاروائی کرتے ہوے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری رشید خان ولد خان ملوک سکنہ نصرخیل کو دھرلیا،جبکہ پیتاوی کلہ میں اشتہاریوں کا سہولت کار شمعراز خان ولد پیرغلام کو گرفتار کرلیا, دریں اثناء مذکورہ پولیس پارٹی نے چوری چکاری اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کرکے پولیس نے گرفتار ملزمان کو حوالات منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہیں۔
آیس ایچ او تھانہ نورنگ عبدالصمد قریشی کا اہنے پیغام میں کہنا تھا علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے کاروائیاں جاری رہینگی، علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو بحال رکھنااور عوام کے جان و مال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔