Viral vdios

Viral vdios To Expose the Truth and give peace to Entertainment for People

🌸 آج کی اچھی بات 🌸••اپنـــے دن ڪی ابتـــدا تیـــن چیـــزوں ڪـــے ســـاتھ ڪیجئیــے،،           ڪـوشـــش، ســـچ، یقیـــن، ...
02/09/2023

🌸 آج کی اچھی بات 🌸

••اپنـــے دن ڪی ابتـــدا تیـــن چیـــزوں ڪـــے ســـاتھ ڪیجئیــے،،
ڪـوشـــش، ســـچ، یقیـــن،
✿ڪوشـــش: دن بہتـــر ڪـے لیـــے
✿سچـــائی: اپنـــے ڪام ڪے ســـاتھ
✿یقیـــن: اللّٰــــہﷻ ڪی ذاتـــ پـــر ༄๓

خوش رہیئے اور خوشیاں بانٹتے رہیئے!!

18/06/2023
18/06/2023

پاکستانی قوم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سلامتی اور رہائی کے لیےڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپیل پر 9جون ، جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منائے۔
علماء کرام، آئمہ مساجد اور عوام مساجد ، مدارس ، تعلیمی اداروں ،دفاتر ، دکانوں ، کارخانوں ، پریس کلبوں اور گھروں میں ڈاکٹر عافیہ کے لیے خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کریں۔

18/06/2023
18/06/2023

سب سے بہترین پارٹی جماعت اسلامی ہے اس وقت ۔۔۔ عوام سے درخواست ہے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

07/05/2023

*فی ظلال القرآن : سید قطب*

سورۃ النساء 59
اس مختصر آیت میں اللہ تعالیٰ ایمان کی شرط اور اسلام کی تعریف بیان کرتے ہیں ‘ اور اس میں امت مسلمہ کا اساسی دستور بھی آجاتا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوجاتا ہے کہ اسلام میں حاکمیت اور اقتدار کا منبع کونسا ہے۔ یہ سب کام اللہ سے شروع ہوتے ہیں اور اللہ کی ذات پر ہی ان کا اختتام ہوتا ہے۔ اگر شریعت میں کسی حکم کے بارے میں تفصیلات نہ ہوں تو پھر اہل اسلام اس دستوری اصول کی طرف رجوع کرکے اپنے تمام جزئی مسائل میں جواب حاصل کرسکتے ہیں اور قیامت تک یہ اساسی دستوری اصول قائم ودائم ہے۔ اس میں لوگوں کی آراء ار ان کی عقلی کاوشوں کے لئے اختلاف کی گنجائش بھی چھوڑی گئی ہے۔
انسانوں کی زندگی پر حاکمیت کا حق صرف اللہ کو حاصل ہے ‘ چاہے ظاہری امر ہو یا پوشیدہ ہو ‘ چاہے بڑا معاملہ ہو یا چھوٹا۔ ان معاملات میں اللہ تعالیٰ نے شریعت کا حکم مقرر فرمایا ہے۔ اور رسول خدا ﷺ کی سنت اس کے بارے میں موجود ہے اس لئے کہ حضور ﷺ نے محض ہوائی باتیں نہیں کیں۔ آپ کی تمام باتیں وحی پر مبنی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے جو قانون بنائے وہ بھی اللہ کے قوانین ہیں۔
اللہ واجب الاطاعت ہے۔ اللہ کی الوہیت کا اہم خاصہ یہ ہے کہ وہ لوگوں کے لئے شریعت بنائے۔ اس لئے اس کی شریعت واجب النفاذ ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کا فرض ہے کہ وہ اللہ کی اطاعت کریں۔ اور پھر وہ رسول اللہ کی اطاعت کریں اس لئے کہ رسول جو کچھ کہتا ہے وہ بھی اللہ کے حکم سے کہتا ہے۔ رسول کی اطاعت میں اللہ کی اطاعت ہے کیونکہ اللہ ہی نے رسول کو یہ شریعت دے کر بھیجا ہے۔ اس نے اپنی سنت میں شریعت کو لوگوں کے لئے بیان کیا ہے اس لئے آپ کی سنت اور آپ کے فیصلے اس زاویے سے شریعت کا حصہ بن جاتے ہیں۔

06/05/2023

مزدور یہ حقیقت ہے کہ تیری محنت کا پھل بہانے بہانے سے سرمایہ دار کھا جاتے ہیں۔ تیری محنت سے سرمایہ دار ہی فائدہ
اٹھاتا ہے اور تجھے اس کا برائے نام معاوضہ حاصل ہو تا ہے۔ تو دولت اپنی محنت سے پیدا کرتا ہے لیکن اس کا معمولی سا معاوضہ سرمایہ دار اس انداز سے دیتا ہے جیسے تجھے زکوۃ کی رقم دے رہا ہو ۔ یعنی محنت کش کو اس کی محنت کا پھل اس طرح دیا جاتا ہے جیسے اس پر احسان کیا جا رہا ہو۔
فی الواقعہ دیکھا جائے تو سرمایہ دار حسن بن صباح کی مانند ہے۔ حسن بن صباح اپنے معتقدین کو بھنگ پلا کر مدہوش کر دیتا تھا۔ وہ سمجھتے تھے کہ انہیں دنیا کی بہت بڑی دولت مل رہی ہے۔ سرمایہ دار بھی مزدوروں کو ان کے حقوق سے غافل کرنے کے لیے اس طرح سے جل دیتا ہے اور بے چارہ محنت کش اپنی ناعاقبت اندیشی کے سبب زہر کو بھی مصری کی ڈلی سمجھ کر نگل لیتا ہے۔ سرمایہ داروں نے نسل، قومیت عبادت گاہیں، سلطنت، تہذیب اور رنگ کے ایسے ایسے نشے ایجاد کر رکھے ہیں اور محنت کش انہی کو سب کچھ سمجھتے ہوئے سرمست و سرشار ہو جاتا ہے حالانکہ یہ سب عناصر سرمایہ دار کے استحصالی نظام کے ستونوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جب کہ عام مزدور انہی عناصر کے نشے کے سبب اپنے ذاتی اثاثے سے بھی محروم ہو جاتا ہے حالانکہ بغور دیکھا جاۓ تو مکر و فریب کی چالوں کے سبب سرمایہ دار محنت کشوں کا سب کچھ سمیٹ کر لے جاتے ہیں اور غریب مزدور اپنی سادگی کی بنا پر ہمیشہ مار کھا جاتا ہے۔ لیکن اے مزدور اس خواب غفلت سے بیدار ہو کہ یہ استحصالی نظام اب زیادہ دیر جاری نہیں رہنا چاہیے۔ کائنات کی فضا بدل چکی ہے اور اب تو مغرب ہو یا مشرق، ہر جگہ بہرحال ساری دنیا میں تیرے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ مراد یہ کہ حالات ایسے پیدا ہو رہے ہیں جب مروجہ استحصالی نظام بدلے گا اور سرمایہ دار مزدور کے حقوق غصب نہیں کر سکیں گے۔ اے شاعر! اگر انسان میں بلند ہمتی اور حوصلہ ہو تو وہ شبنم کا قطرہ تو الگ رہا اسے دریا بھی بخش دیا جاۓ تو وہ اس کو قبول کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہو تا۔ جب کہ معمولی مراعات سے اب بھی دھوکہ دینےکی کوششیں جاری ہیں۔ آخر تو ان پر کب تک قناعت کرے گا ذرا بغور دیکھ کہ اصل حقیقت تو عوام کی بیداری میں پوشیدہ ہے۔ آخر سکندر و جمشید جیسے بادشاہوں کے مبہوت کرنے والے واقعات کب تک سنے گا۔ دیکھ کہ زمین کے بطن سے ایک نیا سورج طلوع ہو رہا ہے۔ آخر ان ستاروں کا ماتم کب تک کرے گا جو عرصہ ہوۓ ڈوب چکے ہیں۔ انسانی فطرت نے آج ان تمام زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے جو استعماری نظام نے مسلط کی تھیں۔ یہ درست ہے کہ آدم کا جنت سے نکلنا ایک بڑا سانحہ تھا لیکن اب اس سانحہ کو یاد کر کے کیوں ذہنی کرب کا شکار ہوا جائے جس طرح پھولوں کا کھانا ایک فطری امر ہے اسی طرح محنت کشوں کی. اپنے معمولی معمولی مفاد کے لیے سرمایہ داروں کے گرد طواف کرنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا بلکہ اپنی عظمت کا احساس کرو اور اپنے حقوق جس طرح بھی ممکن ہیں حاصل کر لو۔

تشریح
جبریل (منظومات)
نظم: لینن خدا کے حضور
اور
بانگِ درا (حصہ سوم)
نظم: خضرِ راہ

Address

Asia
Lakki Marwat
28420

Telephone

+923469519085

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Viral vdios posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Viral vdios:

Share