Bakhmal AhmedZai

Bakhmal AhmedZai Bakhmal AmadZai is a village and union council in Lakki Marwat Kpk Pak, it is located on Tajori road.

😭👇  اف اف، یا اللہ ہماری بہنوں کی مدد فرما!!!🤲باجوڑ ماموند سے حیادار اور پاکدامن اور باپرددہ پشتون خواتین نقل مکانی پر م...
30/07/2025

😭👇
اف اف، یا اللہ ہماری بہنوں کی مدد فرما!!!🤲
باجوڑ ماموند سے حیادار اور پاکدامن اور باپرددہ پشتون خواتین نقل مکانی پر مجبور ہوکر بےسر و پا اپنے گھروں سے نکل پڑی ہیں۔💔😭
لہذا ان مہاجرین ماؤں بہنوں کی "بدحالی کی حالت" میں ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے گریز کریں، کیونکہ ماموند کی یہ خواتین اف اف جس حال میں گھروں سے نکلی ہیں، وہ ناقابل برداشت اور ناقابل بیان ہے۔💔😭
تمام سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بھائی ہمارے ماموند اور پشتون معاشرے کے "کلچر" کا احترام کریں!!!
~ انعام چئیرمین ~

29/07/2025

🔴✍👇پختون په خاوره د امن او وسائلو حقیقي حل

24/07/2025

🔴👈
ہم پشتون قومی تحریک (مروت بیٹنی قومی تحریک) کے تمام مجاہدین غم اور تکلیف کی اس گھڑی/آزمائش میں ٹانک کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں!!!💪✌
ہم تحریک کے مجاہدین، مروت بیٹنی دونوں قبیلے اور پوری پشتون قوم کے بچے، نوجوانان اور مشران ٹانک کے لوگوں کی ہر قسم کی حمایت اور ان کے ساتھ ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے 24گھنٹے تیار ہیں!!!💪✌
~ انعام چئیرمین ~

لکی مروت/دھماکہ.       The Voice Of Humanity لکی مروت: بخمل احمدزئی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہواہے۔دھماکے سے گاڑی کو شدی...
14/07/2025

لکی مروت/دھماکہ. The Voice Of Humanity

لکی مروت: بخمل احمدزئی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہواہے۔
دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کیا جارہا ہے۔
مقامی سماجی شخصیت انعام اللہ کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
انعام اللہ بم دھماکے میں محفوظ رہے ہیں، ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔

14/07/2025
بارش________________________کا امکان ۔25 تا 1 جولائی ۔5 تا 7 جولائی ۔اللہ خیر و برکت کا بارش بر سا۔
23/06/2025

بارش________________________کا امکان ۔
25 تا 1 جولائی ۔
5 تا 7 جولائی ۔
اللہ خیر و برکت کا بارش بر سا۔

19/06/2025

یہ ظلم اور زیادتی کی انتہا تو دیکھو قوم کے غداران کی ،
راستے بھی بند کئے ہوئے ہیں ،ہمیں آگے جانے میں بہت دشواری ہیں

18/06/2025

انشاءاللہ بہت جلد مروت کنال کا مسلئہ حل ہو جائیگا۔ پورا سال (12 مہینے ) جاری رہے گا ۔
چئیرمین انعام خان

طاقت اور جہالت – طاقت اور جہالت، بظاہر دو مختلف دنیاؤں کے باسی ہیں، لیکن جب بات دلیل کو نہ ماننے کی آئے تو دونوں ایک ہی ...
09/06/2025

طاقت اور جہالت –

طاقت اور جہالت، بظاہر دو مختلف دنیاؤں کے باسی ہیں، لیکن جب بات دلیل کو نہ ماننے کی آئے تو دونوں ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ طاقتور اپنی حیثیت کے نشے میں اور جاہل اپنی کم علمی کے اندھیرے میں کسی بھی سچائی، یا دلیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔
طاقت، جب بے لگام ہو جائے، تو انصاف کی جگہ غرور لے لیتا ہے۔ دلیل کی زبان اسے کمزوری لگتی ہے اور سوال سننے کو وہ گستاخی سمجھتا ہے۔ طاقتور کو لگتا ہے کہ اس کا کہا ہی قانون ہے، اس کا فیصلہ ہی حتمی ہے، اور اس کے سامنے زبان کھولنا بغاوت کے مترادف ہے۔ ایسے میں اگر کوئی دلیل دے، سوال اٹھائے یا غلطی کی نشان دہی کرے، تو اسے کچل دیا جاتا ہے — کیونکہ طاقت کو اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے دلیل کی نہیں، صرف خوف کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوسری جانب، جہالت بھی دلیل کی دشمن ہے۔ ایک جاہل شخص نہ صرف سچ کو سننے کی اہلیت سے محروم ہوتا ہے بلکہ سننے کی خواہش بھی نہیں رکھتا۔ وہ اپنی محدود سوچ اور رائج تعصبات کو ہی حتمی حقیقت مان کر زندہ رہتا ہے۔ جب دلیل سامنے آتی ہے، تو وہ اسے جھٹلا دیتا ہے، یا تو سمجھنے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے یا اپنی ضد اور انا کی وجہ سے۔ جاہل کو اندھیرے سے پیار ہو جاتا ہے، اور وہ روشنی سے ڈرنے لگتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں فساد، ظلم، اور انتہا پسندی کی جڑ اکثر انہی دو عناصر سے جڑی ہوتی ہے — طاقتور کا تکبر اور جاہل کا انکار۔ اگر کوئی قوم ترقی کرنا چاہے، تو اسے سب سے پہلے علم کو عام کرنا ہوگا اور طاقت کو قانون کے تابع لانا ہوگا۔ ورنہ دلیل، سچائی اور انصاف صرف کتابوں میں بند رہ جائیں گے، اور معاشرہ ظلم و جبر کی دلدل میں دھنستا چلا جائے گا۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ دلیل صرف ان دلوں اور ذہنوں میں اثر کرتی ہے جو سچ کی تلاش میں ہوں۔ طاقت اور جہالت، جب تک انسان کے اندر بسی رہیں، تب تک وہ نہ سچ سننے کے قابل ہوتا ہے، نہ سچ بولنے کے۔

Address

Lakki Marwat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bakhmal AhmedZai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bakhmal AhmedZai:

Share