22/02/2024
محکمہ سوئی گیس لکی مروت نے لکی مروت شہر کے عوام پر قیامت ڈھادی۔۔
محکمہ سوئی گیس لکی مروت نے لکی شہر کے غریب عوام پر قیامت ڈھاتے ہوئے اس ماہ گیس کے بل ہزاروں اور لاکھوں میں بھیج دئے جبکہ اگر کوئی شکایت کرے تو کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے گیس مہنگا کردیا ہے۔ دلچسپ لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ 3 اور 4 افراد پر مشتمل چھوٹے سے گھروں میں رہنے والوں لوگ جن کے بل سینکڑوں میں آتے تھے، وہ اس مرتبہ گیس کا بل 20ہزار تا ایک لاکھ جمع کریں گے جبکہ اس کے برعکس اکثر گھر ایسے بھی ہیں جو 10 سے 20 افراد پر مشتمل ہیں، اُن کے بل مہنگے نہیں آئے۔۔۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت نے اگر گیس 200 فیصد مہنگا کیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جن کے بل ماہانہ پانچ روپے آتے تھے، وہ اب 1500 آئے گا یعنی تین گنا زیادہ جبکہ اضافہ تمام صارفین پر ایک جیسا زیادہ آئے گا تاہم یہاں گنگا اُلٹی بہہ رہی ہے۔ اسی طرح ریڈنگ اور یونٹس بھی عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے یعنی گیس والوں نے جس کے لئے جتنا جی چاہا، بل تیار کردیا۔۔۔۔۔