Thekedar Saeed ur Rehman آباشہید خیل

Thekedar Saeed ur Rehman آباشہید خیل Son of the tribe of (Abba shaheed khel). A well wisher of Marwats with the aim to serve people of Lakki marwat and humanity.

16/09/2025

لکی سٹی کے ایک، دو مین روڈز کی مرمت کرنے پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت، پی کے ایچ اے حکام اور جوہر خان کو داد دیتا ہوں۔ لیکن امید کرتا ہوں کہ حکومتی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے لکی مروت کے لئے کوئی میگا پراجیکٹ لے کے آئے گے تاکہ یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکے اور لکی مروت کے لوگ ترقی کر سکے

سندھ میں شکار پر موجود ہے
06/09/2025

سندھ میں شکار پر موجود ہے

04/09/2025
01/09/2025

وائس چانسلر لکی مروت یونیورسٹی کا جھوٹ
میری کمپلینٹ کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے یونیورسٹی سے غریب کلاس فور اور سکیورٹی گارڈز کو تو فارغ کر دیا لیکن اصل انتظامی امور کے گریڈ 16 اور 17پر بیٹھے ہوئے منتخب نمائندوں کے اپنے رشتہ دار اور پیسوں کے عوض آئے ہوئے قوم کا حق یونہی کھا رہے ہے۔شیم انتظامیہ لکی یونیورسٹی

31/08/2025

وائس چانسلر لکی مروت/آفس کا مروت قوم سے جھوٹ/دھوکہ
میں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو لکی یونیورسٹی میں 80 بندوں کی ناجائز اور میرٹ کے خلاف سیاسی اور پیسوں کے عوض جن میں اکثر منتخب نمائندوں کے اپنے سگے رشتہ دار ہے، کی تعیناتی کی کمپلینٹ کی تھی جس پر جواب آیا کہ ان لوگوں کو نکال دیا ہے اور ان کا کنٹریکٹ،پوزیشن ختم ہو چکا ہے لیکن آج مجھے معلوم ہوا کہ وہی لوگ اپنی 16 اور 17 گریڈ کے انتظامی پوزیشن پر یونہی براجمان ہے اور پوری مروت قوم کا حق کھا رہے ہے

29/08/2025

ڈپٹی کمشنر لکی مروت سے گزارش ہے کہ فوڈ اتھارٹی والوں کو آفس سے باہر شہر کی طرف معائنے کے لیے بھیجے۔ اے سی کے کمروں میں بیٹھ کر یہ کونسی ڈیوٹی کر رہے ہے مفت کی تنخواہیں لے کر۔ یا پھر اس آفس کو تالا ہی لگا دے۔ ان کا کام شہر بھر میں عوام کے لیئے خوراک کی حفاظت اور حفظان صحت کو یقینی بنانا ہے لیکن لکی مروت کے ہر کونے میں پرانے سے پرانا گھی،کیمیکل ملاوٹی دودھ، زیرو صفائی ،مضر صحت اشیاء فروخت ہو رہی ہے اور لوگ ہزار قسم کی بیماریوں سے لاچار ہو رہے

28/08/2025

وہ آرمی کے (جی او سی) نے جو مروت بیٹنی گیس کی رائلٹی میں 275 کروڑ روپے ضلعی لکی مروت کے مخصوص لوگوں کو دیے جانے کا جو انکشاف کیا تھا اس پر تو ایسی خاموشی ہوگئی جیسے یہ 275 کروڑ نہیں بلکہ 275 روپے ہو۔سب کو سانپ سونگھ گیا۔ منتخب نمائندوں سے لے کر مروت قومی اور دوسرے جرگوں کے مشران تک سب خاموش کوئی تحقیقات کچھ نہیں۔ یہ ذاتی نہیں بلکہ قوم کا پیسہ تھا قوم کو جواب دو کس کو کتنا ملا ہے سامنے لاؤ

دلوخیل پھاٹک سے لکی سٹی تک کے 3 کلومیٹر روڈ پر تعمیراتی کام کا معیار ۔ آج کے جدید دور میں جہاں ہر طرف کارپٹ اور اسفالٹ ر...
27/08/2025

دلوخیل پھاٹک سے لکی سٹی تک کے 3 کلومیٹر روڈ پر تعمیراتی کام کا معیار ۔ آج کے جدید دور میں جہاں ہر طرف کارپٹ اور اسفالٹ روڈ ہوتے ہے لکی مروت میں یہ پرانے طرز کا روڈ بنایا جا رہا جو کہ لوڈ گاڑیوں کے آنے جانے سے دب جائے گا اور ایک موسلادھار بارش کی مار سے ہر جگہ کھڈے بن جائے گے۔ یہ کرپشن کا ایک طریقہ ہے جسمیں کمیشن کے ساتھ ساتھ صوبے کے خزانے کو پتہ نہیں اس چھوٹے سے ٹکڑے کا کتنا چونا لگایا جائے گا

26/08/2025

صوبائی حکومت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت کو پرائیویٹ کرنے کی منظوری دے دی

24/08/2025

خیبرپختونخوا کے عوام طالبان کے حامی نہیں ہے لیکن اس ریاست، اس سسٹم اور ان اداروں کے ظلم/ زیادتیوں سے مایوس ہو چکے ہے۔ جہاں ہر ادارہ ٹی ایم اے سے لے کر واپڈہ،صحت،تعلیم اور ہر ایک چھوٹے ادارے میں غریب عوام کے ساتھ ظلم/زیادتی اور عوام کے حقوق کھائے جا رہے ہو وہاں عوام مایوس نہیں تو اور کیا ہونگے اور پھر ان عوام کو الظام غداری اور طالبان کی حمایت کا دیا جاتا ہے

Address

Lakki Marwat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thekedar Saeed ur Rehman آباشہید خیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share