Arifullah Tari Khel Lakki Marwat

Arifullah Tari Khel Lakki Marwat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Arifullah Tari Khel Lakki Marwat, News & Media Website, Lakki Marwat.

24/07/2025

جب اللہ دیکھتا ہے کہ تم نے اس پر کامل بھروسہ کرنا سیکھ لیا ہے تو وہ تمہارا ہاتھ مضبوطی سے تھام لیتا ہے اور تمہاری دعاؤں کو قبول کرنے کے لیے "کُن" فرما دیتا ہے، پھر تمہاری ساری مشکلیں خود بخود ختم ہونے لگتی ہیں۔ بس الله پر بھروسہ رکھو، صبر سے کام لو، اور یقین کرو کہ اللہ کبھی تمہیں مایوس نہیں کرے گا۔ ❤️ 💯

24/07/2025

جیسا گمان کرو گے اللہ کو ویسا ہی پاؤ گے، اپنے رب سے کبھی مایوس نا ہونا، چاہے ہر طرف اندھیرا چھا جائے تب بھی یاد رکھنا کہ اندھیروں پر غالب بھی وہی رب ہے۔ ❤

23/07/2025

*اے اللہ!*
جو لوگ غم زدہ ہیں، پریشان ہیں، بیمار ہیں یا کسی مشکل میں ہیں، ان کے لیے آسانیاں پیدا فرما، ان کے دکھوں کو دور فرما، اور انہیں اپنی خاص رحمتوں سے نوازا دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

23/07/2025

*اے اللہ!*
ہمیں ایسی زندگی عطا فرما جس میں عزت ہو، رزق ہو، سکون ہو، اور تیری رضا ہو۔ ہمارے دلوں کو حسد، بغض اور تکبر سے پاک فرما دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

23/07/2025

*إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا* (سورہ الاحزاب)

ترجمہ: بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود اور سلام بھیجو۔

اگر آپ نے ابھی درود پاک پڑھ لیا ہے تو اس پوسٹ پر ہارٹ ری ایکٹ کریں۔ ❤

23/07/2025

سنو! مایوس مت ہو، خوشیاں تمہارے در پر بہت جلد دستک دینے والی ہیں، بس اپنے یقین کو مضبوط رکھو اور صبر کا دامن نہ چھوڑو، کیونکہ اللہ ہمیشہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ❤️ 💯

17/07/2025
پاکستان میں جب بھی کوئی وائرل ہوتا ہے تو اس کے اگلے دن اِس شخص کے نام پر پاپڑ بن جاتے ہیں۔
17/07/2025

پاکستان میں جب بھی کوئی وائرل ہوتا ہے تو اس کے اگلے دن اِس شخص کے نام پر پاپڑ بن جاتے ہیں۔

16/07/2025

*اے اللہ!*
ہم سب پر اپنا خاص فضل فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، ہماری دعاؤں کو قبول فرما، ہمارے رزق میں برکت عطا فرما، ہماری زندگیوں کو آسان فرما، ہمیں دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرما، اور ہمیں اُن لوگوں میں شامل فرما جن سے تُو راضی ہوتا ہے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!*🤲 ❤️

*کلیجہ چھیر کے رکھ دیا اس تحریر نے* ایک بار ضرور پڑھنے کی کوشش کریں ۔ *جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے...
14/07/2025

*کلیجہ چھیر کے رکھ دیا اس تحریر نے*
ایک بار ضرور پڑھنے کی کوشش کریں ۔

*جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا،*

• آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،

• اور اس دنیا کے سب کام کاج جاری رہیں گے،

• آپ کی ذمہ داریاں کوئی اور لے لے گا،

• آپ کا مال وارثوں کی طرف چلا جائے گا،

• اور آپ کو اس مال کا حساب دینا ہوگا،

• موت کے وقت سب سے پہلی چیز جو آپ سے چلی جائے گی وہ نام ہوگا،

• لوگ کہیں گے کہ dead body کہاں ہے؟

• جب وہ جنازہ پڑھنا چاہیں گے تو کہیں گے کہ جنازہ لائیں،

• جب دفن کرنا شروع کریں گے تو کہیں گے کہ میت کو قریب کر دیں،

• آپ کا نام ہرگز نہ لیا جائے گا،

• مال، حسب و نسب، منصب اور اولاد کے دھوکے میں نہ آئیں۔

• یہ دنیا کس قدر زیادہ حقیر ہے اور جس کی طرف ہم جا رہے ہیں وہ کس قدر عظیم ہے،

• آپ پر غم کرنے والوں کی تین اقسام ہوں گی:

*(1)۔* جو لوگ آپ کو سرسری طور پر جانتے ہیں وہ کہیں گے ہائے مسکین! اللہ اس پر رحم کرے۔

*(2)۔* آپ کے دوست چند گھڑیاں یا چند دن غم کریں گے پھر وہ اپنی باتوں اور ہنسی مذاق کی طرف لوٹ جائیں گے۔

*(3)۔* آپ کے گھر کے افراد کا غم گہرا ہوگا، وہ کچھ ہفتے، کچھ مہینے یا ایک سال تک غم کریں گے اور اس کے بعد وہ آپ کو یاداشتوں کی ٹوکری میں ڈال دیں گے،

• لوگوں کے درمیان آپ کی کہانی کا اختتام ہو جائے گا اور آپ کی حقیقی کہانی شروع ہو جائے گی اور وہ آخرت ہے۔

• آپ سے زائل ہوجائے گا آپ کا:
*(1)۔* حسن،
*(2)۔* مال،
*(3)۔* صحت،
*(4)۔* اولاد،
*(5)۔* آپ اپنے مکانوں اور محلات سے دور ہو جائیں گے،
*(6)۔* شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے جدا ہو جائے گی،

• آپ کے ساتھ صرف آپ کا عمل باقی رہ جائے گا۔

• *یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی قبر اور آخرت کے لیے ابھی سے کیا تیاری کی ہے؟*

• یہ وہ حقیقت ہے جو غور و فکر کی محتاج ہے اس لیے آپ اس کی طرف توجہ کریں:
*(1)۔* فرائض،
*(2)۔* نوافل،
*(3)۔* پوشیدہ صدقہ،
*(4)۔* نیک اعمال،
*(5)۔* تہجد کی نماز،
*(6)۔* اور اچھے اخلاق کی طرف،
• شاید کہ نجات ہو جائے.

آج جسم میں روح ہے موقع ہے اچھائی والے کام کرو اور آگے بھیجو کل جسم ہوگا لیکن روح پرواز کر چکی ہوگی پھر افسوس اور پچھتاوے کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا ابھی بھی وقت ہے توبہ کرلو اور باقی زندگی رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے والے کاموں میں
کاپی
منقول

Address

Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arifullah Tari Khel Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share