Lakki Digital

Lakki Digital A citizen journalism platform committed to empowering local voices and promoting ethical reporting.

بریگیڈیئر حیدر علی کی شہید سپاہی عبدالرازق کی قبر پر حاضری، مستحق خاندانوں میں راشن اور مٹھائی تقسیملکی مروت :کمانڈر 55 ...
26/08/2026

بریگیڈیئر حیدر علی کی شہید سپاہی عبدالرازق کی قبر پر حاضری، مستحق خاندانوں میں راشن اور مٹھائی تقسیم

لکی مروت :کمانڈر 55 بریگیڈ بریگیڈیئر حیدر علی نےاعضرخیل میں شہید سپاہی عبدالرازق کی قبر پر حاضری دی۔ شہید عبدالرازق 77W ایف سی بٹالین (نارتھ) میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر بریگیڈیئر حیدر علی نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں شہید کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
عید میلاد النبی ﷺ کی بابرکت مناسبت سے عذار خیل، تاجزئی اور غزنی خیل کے علاقوں میں مقامی آبادی بالخصوص مستحق خاندانوں میں راشن اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد عید کی خوشیوں میں عوام کو شریک کرنا اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے عزم کو عملی شکل دینا تھا۔
اس موقع پر بریگیڈیئر حیدر علی نے مقامی عمائدین، معززین اور عوام سے ملاقاتیں بھی کیں اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ سیکیورٹی فورسز امن و استحکام کے قیام، عوام کے تحفظ اور علاقائی ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی۔
مقامی عمائدین اور عوام نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کیے گئے اس خیرسگالی اور فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
عوامی حلقوں کے مطابق یہ سرگرمی سیکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان باہمی اعتماد، اخوت، خیرسگالی اور سول ملٹری ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک مثبت اقدام ہے، جو دونوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

03/07/2026

ڈیرہ اسماعیل خان کے اکاؤنٹ آفس میں آفسران غائب عوام در بدر،باقی سب خیریت ہے
mad Sohail Afridi

03/07/2026

اکاؤنٹ آفس میں پیسوں کہ لین دین کہ بغیر کیا کوئی شہری کا کام ہوتا ہے؟
ڈیرہ اسماعیل خان میں اکاؤنٹ آفیسر کے کارنامے،چیف سیکرٹری کے احکامات کو جوتی کی نوک پر رکھ دئیے گئے،ہسپتال میں پرائیوٹ روم نمبر 10 اور 11 کن آفسران کو کس مقصد کیلئے کس کی ایما پر دئیے گئے؟اکاؤنٹ آفس میں ریٹائرڈ ملازم کو کس مقصد کیلئے سیٹ پر بیٹھایا گیا ہے؟

Muhammad Sohail Afridi

24/05/2026

سرائے نورنگ: مدینہ موٹر اینڈ پراپرٹی ڈیلر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک علی سرور خان، معروف سماجی شخصیت پیر یوسف علی شاہ، ملک تنویر خان کنڈی، علی خان چیئرمین، ھاشم خان، برکت اللہ خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مدینہ موٹر اینڈ پراپرٹی ڈیلر کے اونرز فرمان اللہ خان، حمید اللہ خان اور فرمان وزیر نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک علی سرور خان، پیر یوسف علی شاہ، ملک تنویر خان کنڈی اور ارشاد خان گنڈاپور نے مدینہ موٹر اینڈ پراپرٹی ڈیلر سنٹر کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرائے نورنگ بنوں اور لکی مروت کا مرکزی شہر ہے جہاں کاروباری حضرات اعتماد اور دیانت داری کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں، ان شاءاللہ یہاں سے کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

رابطہ نمبر:
فرمان اللہ: 03005461974
حمید اللہ: 03013360003
فرمان وزیر: 03009060602

#بنوں

تالا بند ہڑتال 20مئی 2026 احتجاجی مظاہرے اور قلم چھوڑ ہڑتالاپنی حق کی خاطر نکلو تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگے۔منجا...
17/05/2026

تالا بند ہڑتال 20مئی 2026
احتجاجی مظاہرے اور قلم چھوڑ ہڑتال
اپنی حق کی خاطر نکلو
تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگے۔
منجانب:ذوالفقار احمد صدر ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

05/05/2026
21/03/2026

لکی مروت: عید یا روزہ؟ شہادت کی شرعی حیثیت پر ایک اہم بحث چھڑ گئی ہے۔ مفتی مغفورالرحمن نے اس معاملے پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے علماء کرام کو چیلنج دیا ہے کہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں واضح دلائل پیش کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ بنوں کے علماء اس حساس مسئلے پر اپنی ذمہ داری پوری کریں اور عوام کی درست رہنمائی کریں۔ مزید یہ کہ ضلعی خطیب کے پاس روزہ اور عیدین کے اعلان کا اختیار نہیں، جو ایک اہم شرعی نکتہ ہے۔ مکمل تفصیل کے لیے ان کا خصوصی ویڈیو بیان دیکھیں۔ اگر کوئی اپنا موقف دینا چاہے تو لکی ڈیجیٹل سے رابطہ کریں۔03229836322

🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی — تازہ ترین اپ ڈیٹالحمدللہ! گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبائی حکومت نے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہ...
04/03/2026

🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی — تازہ ترین اپ ڈیٹ

الحمدللہ! گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبائی حکومت نے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی میں اہم اقدامات کیے ہیں:

1️⃣ جنرل سرجن، ہڈی جوڑ و پٹھوں کے اسپیشلسٹ، دو اسپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹرز، 4 ڈینٹل سرجنز اور متعدد میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی — تمام ڈاکٹرز نے خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

2️⃣ ایمرجنسی میں بڑے آپریشنز کے لیے آپریشن تھیٹر فعال کر دیا گیا ہے۔

3️⃣ ایمرجنسی، لیبر روم اور مین آپریشن تھیٹر میں مریضوں کو 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

4️⃣ صفائی اور سیکیورٹی کے لیے اضافی عملے کی فراہمی سے نمایاں بہتری آئی ہے۔

5️⃣ دانتوں کے علاج کا شعبہ مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

📢 عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی کمی یا شکایت کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر فوری رابطہ کریں:

📞 0303-8815610
📞 0332-9137320
📞 0332-9060865

آپ کی صحت اور سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔

01/03/2026

لکی مروت: آپریشن غضب للحق کے دوران وانڈہ ظریف خان پہاڑخیل سے تعلق رکھنے والے نوجوان سپاہی زاہد وقار نے جرات اور بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق غلام اکبر مروت کی خصوصی رپورٹ اور شہید کے چچا انور کمال کی خصوصی گفتگو بھی شامل ہے۔

Address

Lakki Marwat
28420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share