15/09/2025
الحمدللہ
آج *جامعہ خلفاء راشدین* کے مہتمم محترم *مولانا حبیب النبی صاحب* نے *ضلع بونیر* کا خصوصی دورہ فرمایا، جہاں آپ نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آپ نے *معروف عالم دین مفتی فضل غفور صاحب* سے بھی ملاقات کی اورمہتمم صاحب نے *اپنی جانب سے نقد تعاون بھی پیش فرمایا*، جسے مقامی لوگوں نے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
اس کے ساتھ ساتھ *جامعہ خلفاء راشدین* کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ:
> *"سیلاب کے باعث جو بچے یتیم یا بے سہارا ہو چکے ہیں، ان کے تعلیم و تربیت کا مکمل خرچ جامعہ کی طرف سے برداشت کیا جائے گا، جب تک وہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہ ہو جائیں۔"*
یہ اعلان نہ صرف متاثرین کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ جامعہ کی خدمت خلق کے جذبے کی روشن مثال بھی۔
اللّٰہ تعالیٰ مہتمم صاحب کے اس عظیم جذبے کو قبول فرمائے، ان کی خدمات کو ذخیرہ آخرت بنائے اور جامعہ کو دین و انسانیت کی خدمت کے لیے مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔