GCMHS No.1 Lakki Marwat

GCMHS No.1 Lakki Marwat Come to Read
Go to lead

16/02/2026
  Day 31.12.2025
02/01/2026

Day 31.12.2025

ہمارے سکول کے نہایت محنتی اور مخلص سٹاف ممبر جناب نور علی صاحب اپنی ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ...
31/12/2025

ہمارے سکول کے نہایت محنتی اور مخلص سٹاف ممبر جناب نور علی صاحب اپنی ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے برسوں تک بڑی ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیئے اور سکول کے ہر کام کو اپنا سمجھ کر کیا۔ چاہے وہ اساتذہ کی خدمت ہو یا بچوں کا خیال رکھنا، انہوں نے ہمیشہ مسکراتے ہوئے ہر ذمہ داری نبھائی۔ ہم ان کی محنت اور وفاداری کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ اللہ پاک انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں، سکون اور تندرستی عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔۔آپ ہمیشہ ہماری دعاؤں میں رہیں گے

ایک مرتبہ پھر اللہ کا لاکھ لاکھ شکرآج بنوں میں ہونے والے ڈویژنل مقابلوں میں غسانیئن نے 1۔ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن2۔نعت م...
27/11/2025

ایک مرتبہ پھر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر
آج بنوں میں ہونے والے ڈویژنل مقابلوں میں غسانیئن نے
1۔ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن
2۔نعت میں دوسری پوزیشن
3۔جبکہ حمد میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے صوبائی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

11/11/2025
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب لیاقت علی کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر ۱ لکی مروت...
08/11/2025

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب لیاقت علی کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر ۱ لکی مروت میں انچارج پرنسپل جناب عصمت اللہ خان کی زیر نگرانی یوم اقبال کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ادارے کی مروت بوائے سکاؤٹ یونٹ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے. علامہ اقبال کے کلام کو خوب صورت لحن کے ساتھ پیش کیا گیا اور ان کے صوفیانہ کلام "خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ" نے سماں باندھ دیا. طلباء نے اپنی تقاریر میں فکر اقبال پر گراں قدر گزارشات پیش کیں. جناب سید قیصر عباس، جناب سلیم اللہ خان جناب سمیع اللہ خان مدرسین ادارہ ہذا اور انچارج پرنسپل جناب عصمت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا فلسفہ اور ان کی فکر آج بھی جواں ہے، آج بھی مسلمان نوجوان فکر اقبال کو رہنما مان کر چلے تو کردار کی عظمت کو پا سکتا ہے. تقریب کے اختتام پر علامہ محمد اقبال کا دعائیہ کلام "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" اجتماعی طور پر پڑھا گیا.

Address

GSMGKCMHS NO. 1 Lakki Marwat
Lakki
28420

Opening Hours

Monday 07:00 - 14:00
Tuesday 07:00 - 14:00
Wednesday 07:00 - 14:00
Thursday 07:00 - 14:00
Friday 07:00 - 14:00
Saturday 07:00 - 14:00

Telephone

+923174285036

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GCMHS No.1 Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share