16/08/2025
گارڈن سٹی بنوں میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، خوش نصیبوں کو موٹرسائیکل اور پلاٹ کے انعامات....
(رپورٹ عبدالسلام سلام)
گارڈن سٹی بنوں جو ایک بہترین رہائشی سوسائٹی ہے۔ میں 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی معروف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے روحِ رواں گارڈن سٹی کے اونر خالد عزیز خان اور ملک پرویز خان تھے، جبکہ مہمانِ خصوصی بنوں کے معروف سماجی شخصیت ملک راحت اللہ خان اور اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق احمدخان سب ڈویژن تھے۔
تقریب میں چیئرمین ملک حزب اللہ خان، چیئرمین سٹی سلمان خان خٹک، سابق تحصیل ناظم یسن خان خٹک، ملک فرمان، ڈاکٹر امجد، لیاقت علی خان اور ہدایت اللہ خان، (اونر، سیول ٹیک ڈیولپرز اینڈ گریٹ آئیڈیا)، اورخا لد عزیز سی ای او پاک ایسوسی ایٹس و میجر پارٹنر آف گارڈن سٹی بنوں سمیت دیگر معززینِ علاقہ شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے اور پاکستان کے حق میں دعا سے ہوا۔ یومِ آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم لہرایا گیا اور شرکاء نے وطن سے محبت اور اتحاد کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔ مقررین نے آزادی کی اہمیت، قربانیوں اور ملک کی ترقی کے حوالے سے پرجوش خطاب کیے۔
شرکاء کے لیے انٹرٹینمنٹ پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں اور بڑوں نے خوب لطف اٹھایا اور ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
اختتامی لمحات میں گارڈن سٹی میں پلاٹ خریدنے والے افراد کے لیے خصوصی قرعہ اندازی کی گئی۔ خوش نصیب فاتحین کو ایک نئی 125 سی سی موٹرسائیکل اور 5 مرلہ پلاٹ بطور انعام دیا گیا، جس پر شرکاء نے زبردست تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
گارڈن سٹی بنوں ایک نئے دور کا رہائشی منصوبہ دے رہا ہے ۔جو حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہے۔اور جدید طرز عمل سے تعمیراتی کا جاری ہے۔بہترین لوکیشن اور پر سکون ماحول دے رہا ہے۔
گارڈن سٹی بنوں کی یہ تقریب نہ صرف حب الوطنی اور یکجہتی کا خوبصورت مظہر ثابت ہوئی بلکہ علاقے میں ترقی اور بہتر مستقبل کے عزم کو بھی اجاگر کر گئی۔