چنیوٹ پوچھتا ہے؟

چنیوٹ پوچھتا ہے؟ پبلک کے مسائل کو حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے نمائندوں تک پہنچانا۔

26/10/2025

چنیوٹ پوچھتا ہے؟

سرگودھا روڈ پر ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر مبینہ طور پر ایک بچی شدید زخمی، بچی سیریس حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی اطلاع ہے کہ بچی کی ایک ناٹگ کٹ گئی ہے۔ ٹریفک پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔ ذرائع

کوآرڈینیٹر سید علی یزدان بخاری
03009866517
Chiniot Police
Syed Ali Yazdan Bukhari

26/10/2025

ہر خاص و عام سے گزارش ہے کہ خاص طور پر مغرب کے وقت فل بازو والے کپڑے پہنیں اور گھاس والے پلاٹ درختوں کے نیچے مت بیٹھیں مچھروں سے بچاو کے لوشن استعمال کریں۔ مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خود محفوظ رہیں اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

ٹیم چنیوٹ پوچھتا ہے؟

چنیوٹ پوچھتا ہے؟ پروفیشنل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے پر ولید احمد انوار صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منجانب ٹیم روزنامہ پرم...
25/10/2025

چنیوٹ پوچھتا ہے؟
پروفیشنل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے پر ولید احمد انوار صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
منجانب ٹیم روزنامہ پرماننٹ نیوز چنیوٹ

Malik Sajid Hayat
Syed Ali Yazdan Bukhari

چنیوٹ پوچھتا ہے؟ ظلم، کرپشن، ناانصافی کے خلاف میں بنوں گا آپ کی آواز
25/10/2025

چنیوٹ پوچھتا ہے؟
ظلم، کرپشن، ناانصافی کے خلاف میں بنوں گا آپ کی آواز

12/10/2025

چناب بریج پر ڈمپروں کی ریس دیگر راہ گیروں ،مسافروں، شہریوں کے لیے انتہائی خطرہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ، ڈی پی او چنیوٹ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
Chiniot Police
Deputy Commissioner Chiniot

12/10/2025
ٰچناب نگر، متعدد بار ایف آئی آرز، سرکاری افسران کی طرف سے بھاری جرمانے ہونے کے باوجود بھی افضال احمد عرف وکی آڑھتی ناجائ...
11/10/2025

ٰچناب نگر، متعدد بار ایف آئی آرز، سرکاری افسران کی طرف سے بھاری جرمانے ہونے کے باوجود بھی افضال احمد عرف وکی آڑھتی ناجائز منافع خوری سے بعض نہ آیا۔ آئے روز اپنی من مرضی کے ریٹ نکال کر عوام اور حکومتی اداروں کو چونہ لگا رہا یے۔ اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور اس ناجائز منافع خور وکی آڑھتی کو لگام ڈال کر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
Deputy Commissioner Chiniot

گزشتہ روزچنیوٹ میں ڈمپرز کی ہڑتال بالکل بلا جواز اور غیر ضروری تھی۔ڈمپرز ایسوسی ایش ہڑتال کی آڑ میں ناجائز مطالبات منظور...
11/10/2025

گزشتہ روز
چنیوٹ میں ڈمپرز کی ہڑتال بالکل بلا جواز اور غیر ضروری تھی۔ڈمپرز ایسوسی ایش ہڑتال کی آڑ میں ناجائز مطالبات منظور کرانا چاہتی تھی ۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اور سیکرٹری آر ٹی اے نے ڈمپرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کئے۔ضلعی انتظامیہ یہ بات واضح کر دینا چاہتی ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح تھی اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گی ۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کےمتعدد مطالبات ایسے تھے جو منظور نہیں کئے جاسکتے۔ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے 24 گھنٹے تمام ہیوی ٹریفک کھولنے کا مطالبہ کیا جس پر واضح کیا گیا کہ سکول اوقات میں طالب علموں کے علاوہ عام شہریوں کی آمدورفت کو مدنظررکھتے ہوئے ڈمپرز کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔دن کے اوقات میں ڈمپرز پر عائد پابندی کو چنیوٹ کے شہریوں نے سراہا ہے اورحادثات میں بھی واضح کمی آئی ہے۔مزید یہ پابندی سرگودہا ضلع میں بھی ہے اور ضلع چنیوٹ اس پر اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہی کر سکتا ۔
ڈمپرز ایسوسی ایشن نے بند روڑ جیسا کہ لاھور روڈ اور احمد نگر روڈ کو کھولنے کا مطالبہ بھی کیا جس پر بتایا گیا کہ یہ روڑ ہائی ویز کی سفارشات پر بند کئے گئے ہیں اور یہ پابندی برقرار رہے گی ۔۔ ہم چنیوٹ کے شہریوں کو خراب روڈ پر سفر کے اس عذاب میں دوبارہ نہی ڈالنے چاہتے جس طرح لاہور روڈ کی خرابی کی وجہ سے کئی سال گزرے ہیں-
تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ چنیوٹ سے متعلقہ خالی ڈمپرز کو دن کے اوقات میں چنیوٹ شہر تک آنے کی اجازت دی جائے جس پر ضلعی انتظامیہ نے پہلے بھی ہمدردانہ غور کیا اور 160خالی ڈمپرز جو چنیوٹ کے لوگوں کی ملکیت تھے ان کو دن کے اوقات میں واپس آنے کی اجازت دی گئی ۔اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ مارکیٹ میں رپیئر کا کام کراسکیں اور شام کو رش کو بھی مینیج کیا جاسکے۔
ڈمپرز ایسوسی ایشن کو دوبارہ صرف اس حد تک ہی پیشکش کی گئی ہے کہ ایسے کچھ مزید خالی ڈمپر کو آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔اس ضمن میں وہ لسٹ فراہم کریں۔تاہم ان کی اضافی تعداد اجازت نامہ سے مشروط ہوگی ۔اور لوڈر ڈمپر کو کسی صورت دن میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہم ڈمپر ایسوسی ایشن کے اس عمل کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے عوام کو تکلیف سے بچانے کے لیے دھرنا ختم کیا اور ان سے آئندہ بھی اسی طرح قانون پر عملدرآمد کرنی کی امید رکھتے ہیں ۔۔ تاکہ شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنایا جا سکے ۔۔۔
ضلعی انتظامیہ چنیوٹ

11/10/2025

چنــــــــیــوٹ پوچھــــــتاہـے؟
ســید عـــلی یــزدان بـخاری کے ســـاتھ۔

ظلــــم، کــــرپـشن، ناانـــصافی کے خــلاف میں بــنو گا آپ کی آواز.

ٹیم چنــــــــیــوٹ پوچھــــــتاہـے؟ انـویسٹیگیٹو جـرنلـزم پر یــقــین رکھتے ہوئے آپ تک مـصدقہ نیوز پہنچا رہے ہیں۔

چناب نگر، قادیانی جماعت کی چناب نگر میں بیت المہدی عبادت گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ

چناب نگر، گول بازار میں قادیانی عبادت گاہ بیت المہدی پر دہشت گردوں کا حملہ۔

چناب نگر، دہشت گرد کار نمبریLZL-726 پر آۓ اور عبادت گاہ سے 100 میٹر فاصلے پر کار پارک کی۔*م

چناب نگر، ایک دہشت گرد پیدل عبادت گاہ کے قریب پہنچا اور پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی۔

چناب نگر، قادیانی بیت المہدی میں اپنی عبادت میں مصروف تھے، ذرائع

چناب نگر، دہشت گرد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے ،ذرائع

چناب نگر، سیکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ میں دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگیا، ذرائع

چناب نگر، دہشت گرد کی شناخت صہیب بن ضیغم ولد حفیظ الرحمان ضیغم کے نام سے ہو گئی۔

چناب نگر، ہلاک حملہ آور دہشت گرد ضلع راجن پور کے علاقے داجل ڈاکخانہ جام پور کا رہائشی تھا۔

چناب نگر، ہلاک حملہ آور دہشت گرد اس وقت گھوڑے شاہ کالونی لاہور میں مقیم تھا۔

چناب جگر، زخمی ہونے والے افراد میں سید محمد احمد ،ارسلان،عمران بٹ،عمران،عثمان سعید اور غیور احمد شامل ہیں۔

چناب نگر، دہشت گرد حملہ کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج سب سے پہلے ٹیم چنیوٹ پوچھتا ہے؟ نے حاصل کر لی۔

چناب نگر، ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ چدھڑ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پا لیا۔

چناب نگر، واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد و دیگر اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچ گے۔

چناب نگر، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں علاقے میں گشت کر رہی ہیں۔

ســـــید عــــلی یـــزدان بــخاری
»ڈسٹرکٹ رپورٹر ٹی وی ٹو ڈے چنیوٹ۔
»ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ پرماننٹ نیوز چنیوٹ۔
03009866517

چناب نگر قادیانی جماعت کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا شخص ہلاک۔ Highlights
11/10/2025

چناب نگر قادیانی جماعت کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا شخص ہلاک۔
Highlights

Address

سٹی موبائل لالیاں
Lalian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چنیوٹ پوچھتا ہے؟ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category