Khyber Pass Program

Khyber Pass Program Covers Daily Life at Khyber Pass
(10)

افغانستان کے معروف ٹک ٹاکر جنرل مبین کو کابل عدالت نے ڈیڑھ سال قیدکی سزا سنا دی۔ ان کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے نتیجے...
12/05/2025

افغانستان کے معروف ٹک ٹاکر جنرل مبین کو کابل عدالت نے ڈیڑھ سال قیدکی سزا سنا دی۔ ان کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے نتیجےمیں یہ سزا سنائی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت سیز فائر کیلئے راضی ہوگئے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کیساتھ را...
10/05/2025

پاکستان اور بھارت سیز فائر کیلئے راضی ہوگئے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کیساتھ رات گئے تک جنگ بندی کیلئے بات چیت کی گئی اور انہیں خوشی ہے کہ دونوں ممالک سیز فائر کیلئے رضامند ہو گئے ہیں میں دونوں ممالک کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں ذہابت اور عقلمندی کا مظاہرہ کیا ۔

جمرود پولیس نے  #تاریخی  #باب  #خیبر کو نقصان پہنچانے والی ایکسکیویٹر کو تحویل میں لے کر  #ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر ...
02/05/2025

جمرود پولیس نے #تاریخی #باب #خیبر کو نقصان پہنچانے والی ایکسکیویٹر کو تحویل میں لے کر #ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ بابِ خیبر پاکستان کا اہم تاریخی ورثہ ہے، جس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

آج تک کسی  #باپ کو یہ کہتے نہیں سنا کہ "میرے بچے کو  #کتاب کیوں نہیں ملی؟"نہ  #فیس بک پر کوئی پوسٹ دیکھی، نہ کسی  #پریس ...
02/05/2025

آج تک کسی #باپ کو یہ کہتے نہیں سنا کہ "میرے بچے کو #کتاب کیوں نہیں ملی؟"
نہ #فیس بک پر کوئی پوسٹ دیکھی، نہ کسی #پریس کلب کے سامنے احتجاج، جس میں کسی والد نے یہ مطالبہ کیا ہو کہ "میرے بچے کو #استاد کیوں میسر نہیں؟ میرے بچے زمین پر کیوں بیٹھتے ہیں؟"

آخر یہ #شعور کب بیدار ہوگا کہ والدین #راہ چلتے ایک لمحے کو ٹھٹھک کر سوچیں:
"کیوں نہ آج بچے کے اسکول جا کر اس کے اساتذہ سے حال احوال پوچھوں؟ معلوم کروں کہ وہ کیسا #پڑھ رہا ہے، کن #مسائل کا سامنا ہے؟"

یاد رکھیں، اگر آپ کی ترجیحات میں اپنے بچے کی تعلیم شامل نہیں، تو وہ #میٹرک پاس کرکے بھی شاید ایک سادہ درخواست لکھنے کے قابل نہ ہو۔

پھر نہ وقت کو کوسنے کا فائدہ ہوگا، نہ نظام کو۔

Maroof Khan Afridi
Chairman

خیبر میں گرلز اسکولوں کی حالت تشویشناک، فوری اقدامات کی ضرورتدی ہنڈرڈ آرگنائزیشن خیبر کے چیئرمین معروف خان آفریدی نے کہا...
26/04/2025

خیبر میں گرلز اسکولوں کی حالت تشویشناک، فوری اقدامات کی ضرورت

دی ہنڈرڈ آرگنائزیشن خیبر کے چیئرمین معروف خان آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکولوں میں تدریسی عملے کی شدید کمی کے باعث رواں سال طالبات کی تعداد نصف رہ گئی ہے۔ تدریسی سہولیات کی کمی اور قریبی مڈل اسکول نہ ہونے کے سبب ہر سال پانچ سو سے زائد بچیاں تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گرلز اسکولوں میں اساتذہ تعینات کیے جائیں اور پرائمری اسکولوں کو مڈل اسکولوں میں اپگریڈ کیا جائے تاکہ طالبات کا تعلیمی سفر جاری رہ سکے۔ تعلیم بچیوں کا بنیادی حق ہے اور اس پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جاری کردہ:
دی ہنڈرڈ آرگنائزیشن خیبر
چیئرمین: معروف خان آفریدی
Admin post

22/04/2025

افغانستان جانے والی خاتون کی فریاد
ایڈمن پوسٹ

21/04/2025

*آج 21 اپریل 2025 خیبر پولیس کی تاریخ میں ایک تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ آج سے باقاعدہ خیبر پختونخوا یونیفارم پہننے کا آغاز کر دیا گیا*۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے آج نئے یونیفارم میں ملبوس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوا کر خیبر پولیس کی نئی وردی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے کہا کہ آج کا دن خیبر پولیس کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ 150 سالہ پرانی وردی کو تبدیل کر کے خیبرپختونخوا پولیس کے طرز کی ماڈرن وردی متعارف کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پولیس اب دیگر اضلاع کی طرز پر پینٹ شرٹ یونیفارم پہننے کی پابند ہوگی، جو نہ صرف ظاہری تبدیلی ہے بلکہ پیشہ ورانہ وقار اور نظم و ضبط کی نئی علامت بھی ہے۔ وردی محض لباس نہیں بلکہ وقار، اعتماد اور ذمہ داری کی پہچان ہوتی ہے۔ نئی یونیفارم سے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہوں گے اور ان کے رویے، کارکردگی اور عوامی اعتماد میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ یہ نئی وردی دراصل ایک نئے عزم اور جذبے کی نمائندہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن کے تحت ضم شدہ اضلاع، بالخصوص ضلع خیبر میں پولیس اصلاحات جاری ہیں۔ ان میں پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، بروقت ترقیاں، سروس اسٹرکچر میں بہتری، اور جدید اسلحہ و ساز و سامان کی فراہمی شامل ہے۔ یہ اقدام صرف ظاہری تبدیلی نہیں بلکہ خیبر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کی طرف ایک مؤثر قدم ہے، جس سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔

*آخر میں، خیبر پولیس نے "پاکستان زندہ باد" خیبرپختونخوا پولیس زندہ باد" اور "خیبر پولیس زندہ باد" کے پرجوش نعرے لگا کر اپنے عزم، حوصلے اور ولولے کا اظہار کیا*۔

16/04/2025

طورخم اور لنڈی کوتل میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد مختلف جگہوں پر طغیانی گاڑیاں سیلاب میں پھنس گئے
ایٍڈمن پوسٹ

16/04/2025

طورخم بارڈر کے راستے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل یعنی 15 اپریل کو 4449 غیر قانونی تارکینِ وطن طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس چلے گئے۔ سرکاری ذرائع

14/04/2025

طورخم بارڈر کے راستے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 3257 غیر قانونی تارکینِ وطن طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس چلے گئے۔ سرکاری ذرائع

12/04/2025

طورخم بارڈر کے راستے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 4123
غیر قانونی تارکینِ وطن #طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس چلے گئے۔ سرکاری ذرائع

د تورخم له پوله د افغان وګړو بېرته خپل هېواد ته د ستنېدو لړۍ روانه ده. نن 4123
غیر قانوني #کډوال د تورخم له لارې افغانستان ته ستانه شول.

  کے لیے    #موقع!اب  #تعلیم کسی کی  #میراث نہیں – ہر  #بچہ پڑھے گا! ،  #معروف آفریدی کا گورنمنٹ ہائی سکول (سیکنڈ شفٹ) ع...
12/04/2025

کے لیے #موقع!

اب #تعلیم کسی کی #میراث نہیں – ہر #بچہ پڑھے گا!

، #معروف آفریدی کا گورنمنٹ ہائی سکول (سیکنڈ شفٹ) عبد الطیف کلی سلطان خیل کا #دورہ، جہاں انھوں نے سینیئر استاد #جمیل خیل صاحب کے ہمراہ اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور نئے سیشن 2025 کے داخلوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

#سیکنڈ شفٹ سکولنگ سسٹم، حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے اُن طلبہ کے لیے ایک انمول #تحفہ ہے جو غربت، مجبوری یا دیگر مسائل کی وجہ سے دن کے وقت تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ اب نہم و دہم کے طلبہ سہ پہر کے اوقات میں بغیر کسی فیس کے معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ #پروگرام اُن طلبہ کے لیے بھی بھی میسر ہے جو پرائیویٹ یا سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور سہ پہر کے وقت اضافی ٹیوشن کی سہولت چاہتے ہیں – یہ سب #مفت ہے!

#اساتذہ کرام کی فہرست اور ان کی #تعلیمی قابلیت:

1. محمد نواز – ایم فل (ریاضی)

2. شاہ حسین – ایم فل (کیمسٹری)

3. زیشان – ایم ایس سی (زوالوجی)

4. مزلف شاہ – بی ایس (ٹیلی کمیونیکیشن)

5. شعیب خان – ایم اے، ایم ایڈ (اسلامیات)

#6 صدام خان – ( ایم فل، بائیو ٹیکنالوجی)

#7 . زیشان خان – ایم ایس سی (کمسٹری)

#اعلیٰ تعلیم یافتہ، #قابل اور #تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم، کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے۔

اب #دیر نہ کریں!
اپنے بچوں کا داخلہ فوری کرائیں اور انھیں ایک روشن کل کی طرف لے جائیں۔

#رابطہ کے لیے:
پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول عبد الطیف کلی سلطان خیل
یا
دی ہنڈرڈ آرگنائزیشن کے آفیشل نمائندوں سے رابطہ کریں۔
معروف خان آفریدی
چیئرمین دی ہنڈرڈ آرگنائزیشن خیبر
Directorate General Information & PRs, KP Deputy Commissioner Khyber Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Peshawar Division, Peshawar Kp Educational and Social News Mudassar Shah Shah Khalid Sahar Khyber Channel Akmal Qadri Journalist Rahim Shah Shinwari KP Elementary & Secondary Education Department The Hundredorganization

Address

Landi Kotal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pass Program posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber Pass Program:

Share