Khyber Maraka

Khyber Maraka Khyber Maraka (KM) brings latest and research based News/Articles and videos/Photography

15/08/2025

ملاکنڈ ڈویژن میں حالیہ بارشوں سے دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ بڑھنے پر سیلابی خطرہ پیدا ہوگیا ہے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، اور دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کر کے حساس مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔

14/08/2025

مونگ پہ خپلہ خاورہ آمن غواڑو۔
مونگ پہ باجوڑ آمن غواڑو۔

13/08/2025

مغربی دروازہ لنڈی کوتل بازار۔

#ویڈیو :جبران شینواری

ہیومن رائٹس ڈیفنڈر کی گرفتاری !!  گزشتہ شام انسانی حقوق کے نمائندے اور لنڈی کوتل مسائل حل کمیٹی کے سرکردہ رہنماء سميع ال...
13/08/2025

ہیومن رائٹس ڈیفنڈر کی گرفتاری !!
گزشتہ شام انسانی حقوق کے نمائندے اور لنڈی کوتل مسائل حل کمیٹی کے سرکردہ رہنماء سميع اللہ آفریدی کو شیڈول فورتھ کے تحت لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا، تاہم پولیس نے ان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، باخبر ذرائع
مقامی لوگوں کے مطابق سميع اللہ آفریدی قوم اور علاقے کے لوگوں کے مسائل پر مثبت اور جاندار انداز میں آواز بلند کرتے ہیں اور ہروقت میدان عمل میں عوام کے حقوق کے لئے
برسر پیکار رہتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق سميع اللہ آفریدی نے ہمیشہ پُرامن اور جمہوری انداز میں اپنی آواز بلند کی ہے اس لئے ان کو شیڈول فور کے تحت گرفتار کرنا زیادتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سمیع اللہ آفریدی کے قریبی رشتہ داروں کے مطابق ان کو مردان پہنچا دیا گیا ہے۔

12/08/2025

لنڈی کوتل سرائے بازار گوڑے کوڅه.
#ویڈیو :جبران شینواری۔

11/08/2025

لنڈی کوتل بازار کے مشہور مکئی کی روٹی۔

خیبر:واجد محمد آفریدی علم و خدمت کا روشن چراغواجد محمد آفریدی مؤثر تعلیمی آواز اور نسل در نسل درس و تدریس سے وابستہ ایک ...
11/08/2025

خیبر:
واجد محمد آفریدی علم و خدمت کا روشن چراغ

واجد محمد آفریدی مؤثر تعلیمی آواز اور نسل در نسل درس و تدریس سے وابستہ ایک معزز علمی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ معروف ماہرِ تعلیم سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جمرود ون اور سابق ریجنل ڈائریکٹر مرحوم حاجی عیسیٰ خان کے ہونہار فرزند ہیں۔

بطور ہیڈ ٹیچر، واجد محمد نے ایک ایسے پرائمری سکول کو نئی زندگی دی جو بند ہونے کے قریب تھا۔ اپنی انتھک محنت، غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں اور تعلیمی ویژن کے ساتھ اس ادارے کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی قیادت میں یہ سکول مقامی سطح کے معیار سے اوپر جا پہنچا ہے اور 2021-22 میں برٹش کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے عالمی مقابلے میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیت کر ڈسٹرکٹ خیبر اور پورے سابق فاٹا اور خیبر پختونخوا کا نام روشن کیا۔

بعد ازاں، بطور ایس ایس ٹی جبہ جمرود انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول جبہ کو ڈسٹرکٹ خیبر کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کرایا۔ آج کل آپ بطور اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر جمرود خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

چونکہ واجد محمد آفریدی خود ایک ماہر تعلیم اور تعلیمی ترقی کے حقیقی داعی ہیں اس لئے اہلِ جمرود بالخصوص کوکی خیل قبیلے کو ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ سب کو یقین ہے کہ وہ جمرود سب ڈویژن کے پرائمری سکولوں میں بہتری کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور علاقے کے احساسِ محرومی کو مٹانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

واجد محمد آفریدی بلاشبہ اس خطے کے اُن اساتذہ میں سے ہیں جو اپنی محنت، عزم اور خدمت کے ذریعے نسلوں کا مستقبل سنوارنے کا عزم رکھتے ہیں۔ چونکہ ان کا گھرانہ درس و تدریس سے وابستہ ہے اس لئے ان کی بھی کوشش ہے کہ وہ اسی شعبے کے اندر رہتے ہوئے اعلٰی تعلیمی خدمات سرانجام دیکر علاقے سے جہالت کے اندھیرے ختم کریں چونکہ وہ خود استاذ ہیں اور اساتذہ کے مسائل اور اسکولوں کو درپیش مشکلات سے باخبر ہیں اس لئے ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ پرائمری اسکولوں کے اندر اچھی اصلاحات کریں اور اساتذہ کے جائز مسائل کم یا ختم کریں تاکہ معیاری تعلیم کو بہتر بنا سکے۔

10/08/2025

لنڈی کوتل:طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مجیب شینواری خوگہ خیل قومی مشران کے ہمراہ طورخم میں این ایل سی کی تجارت و روزگار پر قبضے کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
#ویڈیو:جبران شینواری۔

پشاور: آل ٹرانسپورٹ طورخم کے صدر حاجی عظیم اللہ، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ احمد سقلین اور نور علی نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم انفورسم...
08/08/2025

پشاور: آل ٹرانسپورٹ طورخم کے صدر حاجی عظیم اللہ، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ احمد سقلین اور نور علی نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ امانت خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں طورخم کے راستے ٹرانسپورٹ میں ٹائروں کی اسمگلنگ کے حوالے سے وضاحت پیش کی گئی اور ایڈیشنل کلکٹر کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ٹائروں کی اسمگلنگ کا پرانا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور کوئی بھی ٹرانسپورٹر غیر قانونی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتا۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ امانت خان نے آل طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

07/08/2025

طورخم۔

طورخم اپڈیٹ:این ایل سی طورخم ٹرمینل کا باقاعدہ افتتاح ہونے سے قبل کسٹم کلئیرنگ ایجنسی کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہے ۔...
07/08/2025

طورخم اپڈیٹ:این ایل سی طورخم ٹرمینل کا باقاعدہ افتتاح ہونے سے قبل کسٹم کلئیرنگ ایجنسی کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق این ایل سی طورخم نے مبینہ طور پر کسٹم کلئیرنگ، ایکسپورٹ و امپورٹ اور ٹی آئی آر گاڑیوں کی آمدورفت کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں خصوصاً کلئیرنگ ایجنٹس ق دیگر محنت مزدوری کرنے والوں کا روزگار مذید خراب ہو سکتا ہے۔

Address

Landikotal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Maraka posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber Maraka:

Share