
28/07/2025
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کر لیا
تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پایا، مذاکرات میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، کمبوڈیا کے وزیراعظم اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم شریک ہوئے، جب کہ امریکا اور چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں فریقین نہ صرف جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں بلکہ براہ راست رابطے بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے بھی دونوں ممالک کے سربراہان سے پرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی تھی۔