Badal abbasi official

Badal abbasi official islamic content

20/08/2025

وہ راستے بھی دکھاتا ہے، وہ اسباب بھی بناتا ہے۔ وہ مان بھی جاتا ہے، وہ معجزے بھی کرتا ہے۔ بس، ناممکنات کے لمحوں میں بھی دعا مانگتے رہیں کیونکہ وہ یقین رکھنے والوں کو کبھی خالی واپس نہیں موڑتا۔ ❤️

17/08/2025

سب کچھ ایک پل میں بدل سکتا ہے ، کسی وجہ سے نہیں .. بلکہ اس لیے کہ اللّٰہ نے چاہے اس لیے ناممکن نہ کہو اور نہ ہی یہ سوچو کہ راحت و آسانی کیسے آئے گی کیونکہ اللّٰہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے اسباب ایسے طریقے سے پیدا کر دیتا ہے جو انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں آتے

17/08/2025

اللہ کو راضی کر کے سویا کریں۔۔!
اگر کسی سے ذیادتی یا نا انصافی کی گئی ہو اس سے معافی مانگ کر سویا کریں۔

ہر صبح آپ کے اٹھنے کا انتظار نہیں کرتی۔
کوئی بھی رات ہماری زندگی کی آخری رات ہو سکتی ہے۔

°~🌸✨   • -° 𝙅𝙪𝙢𝙢𝙖  𝙈𝙪𝙗𝙖𝙧𝙖𝙠 -°♥️🕋𝐀𝐬𝐬𝐚𝐥𝐚𝐦 𝐎 𝐚𝐥𝐚𝐢𝐤𝐮𝐦 ___جمعہ مبارک ✨💗🥀" - *____فَاِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ!اللہ ت...
15/08/2025

°~🌸✨ • -° 𝙅𝙪𝙢𝙢𝙖 𝙈𝙪𝙗𝙖𝙧𝙖𝙠 -°
♥️🕋𝐀𝐬𝐬𝐚𝐥𝐚𝐦 𝐎 𝐚𝐥𝐚𝐢𝐤𝐮𝐦
___جمعہ مبارک ✨💗🥀

" - *____فَاِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ!
اللہ تیری رضا میں ہی ہے سکون.✨🦋

"اے میـــــرے مـــــالک ہمــــارے ویـــــران دلــــوں
کـــــو "قـــــرآن پـــــاک"📖📿 کـــــی
محـــــبت ســـــے آبـــــاد کـــــر دیـــــں✨

آمین️🤲❤️

15/08/2025

آپ کی زندگی میں کسی بھی تکلیف کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ اس حقیقت کو قبول کر لیں کہ کچھ بھی آپ کا نہیں ہے، کچھ بھی آپ کا نہیں تھا، اور کچھ بھی آپ کا کبھی نہیں ہوگا۔ یہ سب دنیاوی وابستگیاں اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ ہیں، اللہ تعالی ہی کی ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانے والی ہیں۔
دعا کرتے رہا کریں اللہ سے کہ وہ ہمیشہ شکرگزاروں میں سے رکھے یہ توفیق بہت بڑی عطا ہوتی ہے اور سکون کا باعث بھی ۔❤️

゚viralシ ゚viralfbreelsfypシ゚viral

14/08/2025

*✦ اللہ تعالی ہمارے وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اسکو امن کا گہوارہ بنائے اسے شاد اور آباد رکھے اپنی رحمتیں برکتیں نازل فرمائے اے اللہ ہمیں اس بات کی توفیق دے ہمارے دلوں کو یکجا کردے ہماری صفیں کتاب وسنت پر متحد کردے اے اللہ ہمارے دلوں کو ایمان و سنت سے لبریز کردے اللہ ہمیں آپس میں محبت کرنے والے بنادے آمین*

☜ *وطن کے لئے دعا کرنا سنت انبیاء ہے آپ بھی اپنے وطن عزیز کی امن ترقی آور خوشحالی کے لئے دعا مانگیں*

*وَ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہِیۡمُ رَبِّ اجۡعَلۡ ہٰذَا الۡبَلَدَ اٰمِنًا*

اور یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم نے ( اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے ) کہا تھا کہ یا رب ! اس شہر کو پر امن بنا دیجیے (سورة إبراهيم ٣٥ )

13/08/2025

اگر اللہ کچھ محرومیوں کو ہماری ذات کا حصہ بناتا ہے تو بہت سی رحمتوں سے بھی ہمیں نوازتا ہے۔ اگر وہ کوئی داستان ادھوری چھوڑتا ہے تو بہت سے قصوں کو اُن کے پُر سکون اختتام تک بھی لاتا ہے۔ زندگی اسی کا نام ہے، کچھ مل گیا اور کچھ کھو دیا۔ جو صبر نہیں کرتے وہ ہمیشہ بے چینی میں مبتلا رہتے ہیں اور جو صبر کر لیتے ہیں، اللہ انہیں اپنی چاہت میں سکون دے دیتا ہے۔ تو پھر کیوں ظلم کر رہے ہو خود پر؟ اُس کی چاہت کو اول رکھو گے تو وہ تمہارا ہر اختتام پر سکون بنا دے گا۔ بے شک تمہارا رب ہر چیز پر قادر ہے۔ ❤️

🎗️ *جو چیز تمھیں اللہ سے دور کر دے، اسے چھوڑ دو ،چاہے وہ تمھیں کتنی ہی عزیز کیوں نہ ہو۔**اس سے منہ پھیر لو،**کیونکہ جو ش...
13/08/2025

🎗️
*جو چیز تمھیں اللہ سے دور کر دے، اسے چھوڑ دو ،چاہے وہ تمھیں کتنی ہی عزیز کیوں نہ ہو۔*
*اس سے منہ پھیر لو،*
*کیونکہ جو شخص اللہ کی خاطر قربانی دیتا ہے،*
`الـشَّـكُـور رب اُس کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیتا۔`❤‍🩹
*وہ ایسے دروازے کھولتا ہے، ایسی رحمتیں نازل کرتا ہے*
*کہ بندہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔*

*لیکن اگر تم نے اپنی خواہش کی محبت کو*
*اللہ کی محبت پر ترجیح دی ۔*
*تو پھر تمھیں ٹوٹنا پڑے گا،*
*پھر تمھارا دل بےچین رہے گا،*
*سکون تمھارے قریب بھی نہ پھٹکے گا۔*✨
*تمھیں ایک بےنام سی اداسی، ایک الجھن گھیرے رکھے گی…*
*کیونکہ جس نے اللہ کی ناقدری کی، اسے زندگی میں کبھی سکون نصیب نہیں ہوا۔؟*.💫

13/08/2025

وہ خاموشیاں بھی سُن لیتا ہے، لیکن اُسے اظہار پسند ہے بندے کا، جب بندہ کہتا ہے، "اے میرے رب"، تو وہ فوراً متوجہ ہو جاتا ہے۔ جب بندہ کہتا ہے، "تو بڑا رحیم ہے"، تو اُس کی رحمت جوش میں آ جاتی ہے۔ جب بندہ کہتا ہے، "اللہ مجھے معاف کر دے"، تو وہ معاف کر دیتا ہے۔ اور جب بندہ گڑگڑا کر کچھ مانگتا ہے، تو وہ اُسے قبول کر لیتا ہے۔ اللہ کی رحمت کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا، بس دل سے پکارنا ضروری ہے، کیونکہ اللہ ہمیشہ سننے والا، جواب دینے والا، اور غفور و رحیم ہے۔ ❤️

12/08/2025

مت گھبراؤ...اپنے رب پر بھروسہ رکھو...بہت جلد تمہارے حالات بدل جائیں گئے ان شاءاللہ 💯♥️

12/08/2025

زندگی کا کوئی بھی لمحہ جا کر واپس نہیں آتا۔ لیکن زندگی کی بہت سی خوشیاں یا کامیابیاں پلٹ کر ضرور آ جاتی ہیں۔ سب نہیں، لیکن بہت سی خوشیاں، لمحات کسی اور شکل میں سامنے آتے جاتے ہیں۔ ہمیں بس اتنا کرنا ہوتا ہے کہ وہ خوشی جس بھیس اور جس بھی وقت پر ملی ہے اسے اسی طرح سے قبول کر لیں۔ یعنی اسے گلے سے لگا لیں۔۔

مشکل سے مشکل حالات میں بھی دن صرف 24 گھنٹے کا ہوتا ہے.۔ وقت رُکتا نہیں ہے، گزر جاتا ہے.. وقت کے حصّے ہوتے ہیں اور اس کے ٹکڑے ہم میں بانٹے جاتے ہیں الگ الگ ذائقوں کے... کوشش کریں کہ کڑوا، میٹھے پر حاوی نہ ہو...حال پہ ماضی کا دکھ حاوی نہ ہو... کل کو آج کا پھیکا رنگ بدصورت نہ بنا دے....اپنے حصے کے ٹکڑوں کو الگ الگ گوشوں میں سنبھال کر رکھیں....!!! اگر برا اچھے پر حاوی ہو گیا تو سب رنگ اُڑ جائیں گے.....!!!

ہمارے آپ کے رب کا ظرف بہت بڑا ہے، وہ انسان کے خوابوں کو نت نئی شکلیں دے کر اس کی زندگی میں لاتا رہتا ہے۔ زندگی ایک نہیں کئی چانس دیتی ہے اور بار بار دیتی ہے۔ یہ دیکھنے والے کا نکتہ نظر ہے کہ وہ ان خوشیوں، خوابوں کی تعبیر خواہشوں کی تکمیل کو دیکھ بھی رہا ہے یا آنکھیں موند کر پڑا ہے۔۔۔۔۔
خوش رہیں

12/08/2025

کسی چیز کے کھو جانے کا اور لوگوں کے سہاروں کا دکھ نہ کرو، یہ دنیا یہ لوگ بس کھیل تماشا ہے۔ یہاں ضروری کچھ بھی نہیں ہوتا، ضروری ہے تو بس اک رب کی ذات ضروری۔ اسی کو اپنا سب کچھ سمجھو وہ ہی تمہارا جہاں ہے، وہ ہی تمہارا رب، وہ ہی تمہارا سہارا ہے، وہ جو رب ہے، بس وہ ہی ضروری ہے۔۔۔!!

Address

Larkana
4600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Badal abbasi official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share