08/07/2025
لاڑکانہ پولیس نے کراچی میں معصوم بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کا پردہ چاک کر دیا۔
ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری کی ہدایت پر ایس ایچ او سچل آصف تونیو نے کراچی کی بلاول کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے شیخ زید ویمن اسپتال سے چند روز قبل اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا اور اغوا کار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔