01/11/2025
لاڑکانہ(رپورٹ سجاد پیرزادہ) لاڑکانہ پریس کلب کی جانب سے سینئر صحافی محمد عاشق پٹھان کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں لاڑکانہ پریس کلب کے صدر نوید لاڑک، نائب صدر مرتضیٰ کلہوڑو، جنرل سیکریٹری عبدالقادر جاگیرانی، جوائنٹ سیکریٹری سلامت ابڑو، خزانچی منصور عباس ابڑو، سینئر صحافی ڈاکٹر مولا بخش کلہوڑو، ایم یونس ڈیٹھو، ڈاکٹر بدر شیخ، معشوق اوڈھانو، عبدالخالق مغيري، حنیف سہاگ، محمود پٹھان، اعجاز چانڈیو، عبدالحفیظ منگی، خان راجا مگسی، نادر مائري، ندیم سومرو، زین العابدین پٹھان، رشید سموں، نادر ابڑو، اکبر ہیسبانی، شہزاد پٹھان، شاہ محمد لاشاری، سجاد پیرزادو، راجا خان گاڈھی، علی گرامانی سمیت کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاڑکانہ پریس کلب کے صدر نوید لاڑک اور دیگر نے کہا کہ سینئر صحافی محمد عاشق پٹھان نے اپنے صحافتی کیریئر کے دوران دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو، غنویٰ بھٹو، اشرف عباسی سمیت کئی نامور سیاسی، سماجی، مذہبی اور قوم پرست رہنماؤں کے یادگار انٹرویوز کیے، انہوں نے قلم اور کیمرے کے ذریعے غریب، مظلوم اور بے سہارا لوگوں کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ محمد عاشق پٹھان ملک کے معروف ٹی وی چینلز اور اخبارات میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، اپنے پیشہ ورانہ سفر میں انہوں نے مشکلات اور دباؤ کے باوجود ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا، وہ نہ صرف ایک بہترین صحافی ہیں بلکہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں، جنہوں نے قلم کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے، اس وقت ان کے دو صاحبزادے، شہزاد پٹھان اور زین پٹھان، بھی صحافتی خدمات انجام دے کر اپنے والد کا نام روشن کررہے ہیں، اس موقع پر سینئر صحافی محمد عاشق پٹھان کو سندھ کی روایتی پگڑی، اجرک، ٹوپیاں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، بعد ازاں انہیں اعزاز شیلڈ سے بھی نوازا گیا، جبکہ سالگرہ کا کیک کاٹ کر انہیں مبارکباد دی گئی اور نیک خواشات کا اظہار کیا گیا۔