27/03/2026
اللہ کی پناہ ہو ایسے رجیم سے
وہ جس کی دشمنی ہو الف لام میم سے
محمود کی قسم ہے محمؐد کے نام پر
مجھ کو علیؑ ملا ہے علیُّ العظيم سے
موسیٰؑ یہ چاہتے ہیں کہ لیں درسِ گفتگو
نوکِ سناں کے اول و آخر کلیم سے
کعبہ سے سیدھا پہنچا ہوں کرب و بلا تلک
میں اِھدِنا الصّراطِ ، شہہِ مستقیم سے
عمار کر کے آگ پہ ماتم حُسینؑ کا
خود کو بچا رہا ہوں عذابِ الیم سے
Ammar yasir magsi