
16/02/2025
میں نفرتوں کے جہاں میں رہ کر
جُدا رہوں گا___ تو کیا کروں گا؟
یہ ٹھِیک کہتے ھو بے وفا ہوں
وفا کروں گا ، تو کیا کروں گا؟
بس ایک تُو ہی تو رہ گیا ھے
جہاں سارا تو کھو چکا ہوں
تجھے بھی اپنی اَنا میں آ کر
خفا کروں گا، تو کیا کروں گا؟
ہزار سجدے تو کر چکا ہوں
قضا تمہاری محبتوں میں
میں اب دکھاوے کا کوئی سجدہ
ادا کروں گا ، تو کیا کروں گا؟
بغیر پانی بھی کوئی مچھلی
بھلا کبھی رہ سکی ہے زندہ؟
میں تجھ کو کھو کر، کسی کا ہو کر
بتا کروں گا______تو کیا کروں گا؟
محسن نقوی