Jaman shah news

Jaman shah news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jaman shah news, News & Media Website, layyah jaman shah, Layyah.

جمن شاہ نیوز بیج صرف ایک نیوز بیج نہیں بلکہ سچائی اور آگاہی کا سفر ہے ۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ مثبت سوچ ،درست معلومات اور بیداری ہی ایک بہتر معاشرے کی بنیاد ہے ۔۔

ایڈووکیٹ غضنفر عباس قریشی کی کامیابی ۔۔تھانہ چوبارہ کے مقدمہ نمبر 46/26 بجرم 375A/365B زنا اور اغوا کے مقدمے میں ایڈووکی...
07/07/2026

ایڈووکیٹ غضنفر عباس قریشی کی کامیابی ۔۔

تھانہ چوبارہ کے مقدمہ نمبر 46/26 بجرم 375A/365B زنا اور اغوا کے مقدمے میں ایڈووکیٹ غضنفر عباس قریشی کے بہترین دلائل پر معزز ایڈیشنل سیشن جج چوبارہ صاحب نے ملزمان کو مقدمہ ہذا سے باعزت بری کر دیا ۔۔

30/06/2026

تھانہ گدائی کےمین گیٹ پر خواجہ سراؤں اور پولیس کی درمیان لڑائی،ویڈیووائرل

19/06/2026

وزیر اعظم آج تیل کی قیمتیں کم کرنے جارہے ہیں آپ بتا سکتے ہیں کتنی کم ہوں گی ۔۔

17/06/2026

اینٹی کرپشن لیہ کی کاروائی
اینٹی کرپشن لیہ محمد رمضان انسپکٹر سرکل آفیسر لیہ و ہمراہی ٹیم نے زیرنگرانی جوڈیشل مجسٹریٹ لیہ کاروائی کرتے ھوئے معظم علی قانونگو کو رنگے ھاتھوں گرفتار کر لیا
ملزم معظم علی قانونگو نے مدعی مقدمہ غلام فرید چکنمبر 149/TDA سے تقسیم ونڈہ کی مد میں قبل ازیں مبلغ 40 ہزار روپے اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں 10,000 روپے رشوت لی
اینٹی کرپشن لیہ نے موثر اور بروقت کاروائی کرتے ھوئے ملزم کو نشان زدہ نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا
ملزم معظم علی قانونگو کو بند حوالات تھانہ کیا گیا ہے۔

16/06/2026

فتح پور خواجہ سرا کے مکان پر تشدد کی ویڈیو ۔۔

فتح پور۔خواجہ سراء وفا۔کے مکان پر ایک شخص پر تشدد کی ویڈیو وائرل ھونے پر 7نامزد اور 3نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔احس...
16/06/2026

فتح پور۔خواجہ سراء وفا۔کے مکان پر ایک شخص پر تشدد کی ویڈیو وائرل ھونے پر 7نامزد اور 3نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔احسن رضا عرف وفا خواجہ سراء اور رانا تاجا سمیت متعدد گرفتار اور پابند سلاسل کر دیا

12/06/2026

لیہ/ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کا بڑا ایکشن
کرپشن اور جعلی چالان بک استعمال کرنے کے الزامات ٹریفک وارڈنز سب انسپکٹر اجمل نواز، سب انسپکٹر ناظم حسین، ٹریفک اسسٹنٹ، حوالدار سعید، کانسٹیبل نوید خالد اور امان اللہ نوکری سے فارغ، کانسٹیبل محمد اشرف کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا

ڈاکٹر ماہ نور  ایک جرم، ایک نظام، اور بہت سے سوالکوئٹہ کے ایک ہسپتال کی راہداریوں میں جہاں زندگی بچانے کی قسم کھائی جاتی...
07/06/2026

ڈاکٹر ماہ نور ایک جرم، ایک نظام، اور بہت سے سوال
کوئٹہ کے ایک ہسپتال کی راہداریوں میں جہاں زندگی بچانے کی قسم کھائی جاتی ہے، جہاں ڈاکٹر دن رات مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں، وہیں ایک نوجوان ڈاکٹر ماہ نور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے محنت کر رہی تھیں۔ وہ سرجری کی تربیت حاصل کر رہی تھیں، اپنے علم اور صلاحیتوں سے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کا عزم رکھتی تھیں۔ ان کے سامنے ایک روشن مستقبل تھا، ایک ایسا مستقبل جس میں خدمت، محنت اور کامیابی کی امیدیں شامل تھیں۔
مگر پھر ایک ایسا لمحہ آیا جس نے نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک ظالم شخص نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔ چند لمحوں میں ایک ہنستا مسکراتا چہرہ جھلس گیا، جسم زخمی ہو گیا، اور ایک انسان کو ناقابلِ بیان جسمانی اور ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا۔ یہ صرف ایک حملہ نہیں تھا، یہ انسانیت پر حملہ تھا۔ یہ ایک ایسی بربریت تھی جس کے زخم صرف جسم پر نہیں بلکہ روح پر بھی لگتے ہیں۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک ڈاکٹر، جو دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنے آرام، اپنی نیند اور اپنی خوشیوں کی قربانی دیتی ہے، آخر اس کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ آخر ہمارے معاشرے میں نفرت، انتقام اور تشدد کی یہ آگ کب تک بے گناہ لوگوں کو جلاتی رہے گی؟ ایک عورت کا جرم کیا تھا؟ تعلیم حاصل کرنا؟ اپنے پیشے سے محبت کرنا؟ یا اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے جدوجہد کرنا؟
ڈاکٹر ماہ نور کا درد صرف ان کا ذاتی درد نہیں، بلکہ ہر اس بیٹی، بہن اور عورت کا درد ہے جو خوف کے سائے میں اپنے خوابوں کی حفاظت کرنے پر مجبور ہے۔ ایسے واقعات ہمیں یہ سوال کرنے پر مجبور کرتے ہیں کہ کیا ہم واقعی ایک محفوظ اور مہذب معاشرہ تشکیل دے پائے ہیں؟ کیا قانون، انصاف اور سماجی شعور اتنا مضبوط ہے کہ ایسے مجرموں کو روک سکے؟
آج ڈاکٹر ماہ نور کو صرف علاج کی ضرورت نہیں، بلکہ انہیں انصاف کی ضرورت ہے۔ انہیں اس یقین کی ضرورت ہے کہ معاشرہ ان کے ساتھ کھڑا ہے، کہ ان کے زخموں کو محض ایک خبر سمجھ کر فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان کی تکلیف ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خاموشی بھی بعض اوقات جرم میں شریک ہو جاتی ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ماہ نور کو مکمل صحت، حوصلہ اور طاقت عطا فرمائے، اور انہیں اس اذیت سے نکل کر دوبارہ زندگی کی راہوں پر چلنے کی ہمت دے۔ ساتھ ہی یہ امید بھی کہ انصاف کا عمل مکمل ہو، مجرم اپنے انجام تک پہنچے، اور آئندہ کسی بیٹی کو ایسے ظلم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فرحت اللّٰہ پشتین (این ڈی ایم)

لکھانی بی ایم پی ۔پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کاروائی  دو خوارج جہنم واصل
07/06/2026

لکھانی
بی ایم پی ۔پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کاروائی دو خوارج جہنم واصل

07/06/2026

پنجاب میں ویپ اور پوڈ سسٹمز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

پنجاب حکومت نے ویپ، ای سگریٹ اور پوڈ مصنوعات کی خرید و فروخت، ذخیرہ اندوزی اور تشہیر کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جبکہ گرفتاری عمل میں لا کر قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

📌 خلاف ورزی کی صورت میں:
▪️ 6 ماہ تک قید
▪️ FIR کا اندراج
▪️ 5 لاکھ روپے تک جرمانہ

تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو نشہ آور مصنوعات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام قانون پر عمل درآمد میں تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

Address

Layyah Jaman Shah
Layyah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaman shah news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share