09/07/2026
بہت بڑے انسانی نقصان کے بعد بھی ابھی وقت ہے کہ ہم عقل، برداشت اور خیرخواہی کا راستہ اختیار کریں۔
وسیب کے درد کو محسوس کرنے والی تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنا مثبت اور غیر جانبدار کردار ادا کریں۔ دو بڑے خاندانوں کے اس افسوسناک معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے اور کسی ایک فریق کی حمایت میں دوسرے کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔ طاقت، اثر و رسوخ اور تعلقات کے بجائے انصاف، تحمل اور مصالحت کو فروغ دیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
آخرکار یہ وسیب ہمارا اپنا ہے، اور یہ سب ہمارے ہی لوگ ہیں۔ نفرتوں کو کم کرنا، ایک دوسرے کو برداشت کرنا اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ان دونوں خاندانوں کا روزانہ کئی مرتبہ ایک دوسرے سے سامنا ہوتا ہے۔ اس لیے معاملات کو مزید الجھانے کے بجائے ٹھنڈے دل سے سوچنے اور قانونی عمل کو اپنا راستہ اختیار کرنے دینا ہی دانشمندی ہے۔
چونکہ معاملہ عدالتوں میں پہنچ چکا ہے، اس لیے صبر اور قانون کے فیصلے کا انتظار ہی بہتر راستہ ہے۔ وسیب کے تمام بااثر افراد، عمائدین اور خیرخواہ حضرات سے گزارش ہے کہ دونوں خاندانوں کو تھانے اور کچہری کے غیر ضروری چکروں سے بچانے، باہمی اعتماد کی فضا قائم کرنے اور خدمتِ خلق و خیرخواہی کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو امن، انصاف، صبر اور خیرخواہی کا راستہ اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وسیب کے امن کا طلبگار
مخدوم سید شاہین عباس بخاری
Punjab customer center
بستی قاضی Basti Qazi بستی مڈ گورمانی بستی مڈ گورمانی کی آواز