Dio Layyah

Dio Layyah District information office Layyah

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جدید ڈیجیٹل نظام متعارف ۔۔۔جس کا مقصد بینک آف پنجاب کے تعاون سے مریضوں کے علاج میں شفافیت، ...
06/04/2026

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جدید ڈیجیٹل نظام متعارف ۔۔۔
جس کا مقصد بینک آف پنجاب کے تعاون سے مریضوں کے علاج میں شفافیت، کوالٹی اور تیز رفتاری کو یقینی بنانا ہے ۔۔۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) جیسے بڑے ہسپتالوں میں مکمل ڈیجیٹل ادائیگیاں شروع۔۔۔
ہسپتالوں کو مکمل طور پر پیپر لیس بنانے کے لیے ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
مکمل تفصیلات دیکھیے گورنمنٹ آف پنجاب کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 👇🏻
https://youtu.be/gaPC1swlfA8?si=qzfAH5v4tUHvuggi

04/04/2026

CM Punjab Maryam Nawaz Easter Cheque Distribution | Thank You CM Punjab

04/04/2026
نوکریاں ہی نوکریاں، تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے خوشخبری۔۔۔فتنہ فساد کو بڑا جھٹکا ، دنیا مریم حکومت کی گڈ گورننس کی معترف...
04/04/2026

نوکریاں ہی نوکریاں، تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے خوشخبری۔۔۔
فتنہ فساد کو بڑا جھٹکا ، دنیا مریم حکومت کی گڈ گورننس کی معترف
سینئر اداکار کے خلاف پروپیگنڈا ، وزیر اطلاعات پنجاب کی مذمت ۔۔۔
دیکھئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کا خصوصی ویلاگ گورنمنٹ آف پنجاب کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 👇🏻
https://youtu.be/03KW1wPhLPk

با تسلیمات دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب، لیہہینڈ آؤٹ28 مارچ 2026لیہ(   )انٹرنیشنل ارتھ آور  کے موقع پر ضل...
28/03/2026

با تسلیمات دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب، لیہ
ہینڈ آؤٹ
28 مارچ 2026
لیہ( )انٹرنیشنل ارتھ آور کے موقع پر ضلع لیہ میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے فیملی پارک میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ شبیر احمد ڈوگر نے شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔اس موقع پر ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری، سی ای او تعلیم ڈاکٹر عبد القیوم،ڈی او ماحولیات محمد ارشد چغتائی، سی او ضلع کونسل محمد فیصل،فاریسٹ رینج آفیسر امجد رونگھہ،میڈیا نمائندگان موجود تھے۔ اس موقع پر طلباء و شرکاء نے پینا فلیکس، پلے کارڈ اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ماحولیاتی بہتری، شجرکاری کے فروغ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم،گرین پروگرامز اور عوامی آگاہی مہم شامل ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کا کردار ادا کرے، درخت لگانے،توانائی کے محتاط استعمال اور ماحول دوست رویوں کو اپنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔اے ڈی سی جی نے مزید کہا کہ ارتھ آور کے سلسلے میں ضلع بھر میں توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے آج رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک سٹریٹ لائٹس، پارکس کی لائٹس اور مین شاہراہوں پر غیر ضروری روشنیاں بند رکھی جائیں گی تاکہ عوام میں توانائی کے تحفظ اور ماحول دوستی کا شعور مزید اجاگر کیا جا سکے جبکہ کشمیر چوک میں موم بتیاں جلائی جائیں گی۔اس موقع پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے اورطلباءو شرکاء میں پودے تقسیم کیے گئے۔

28/03/2026

ضلع لیہ میں انٹرنیشنل ارتھ آور کے حوالے سے شجرکاری و آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد

28/03/2026

اطلاع برائے میڈیا نمائندگان

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ارتھ آور کے سلسلہ میں آج 28 مارچ کو صبح 10 بجے فیملی پارک میں شجر کاری اور آگاہی واک ہوگی۔

آپ کو میڈیا کوریج و شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Address

Layyah
31200

Telephone

+923338919816

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dio Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dio Layyah:

Share

Category