Pahar Pur Layyah Times

Pahar Pur Layyah Times پریس کلب پہاڑپور ضلع لیہ
پہاڑپور لیہ ٹائم سوشل نیوز چی? news

21/08/2025
14/08/2025

گولیوں کی گونج میں نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل،تفصیلات بُراق نیوز کی سکرین پر۔۔۔

13/08/2025
12/08/2025

لیہ: تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں بااثر شخص کا ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان پر جان لیوا حملہ

لیہ، تھانہ کوٹ سلطان میں 5 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

لیہ، نامزد ملزمان کامران اچلانہ، جاوید ، فاروق، زاہد اور عںدالمجید نے کاشف نامی نوجوان پر گولیاں برسائیں

لیہ، فائرنگ سے کاشف واندر نامی نوجوان شدید زخمی، ہسپتال میں زیر علاج ہے

لیہ، تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے ارادہ قتل کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

لیہ، ملزمان فرار ہیں ، گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ، پولیس

لیہ، بااثر ملزمان کے آئے روز فائرنگ ، سرکاری ملازمین پر تشدد اور لڑائی جھگڑوں سے علاقہ میں خوف و ہراس ہے، اہل علاقہ

لیہ، ڈی پی او محمد علی وسیم ملزمان کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کریں، متاثرین کا مطالبہ

پہاڑپور نشیب میں دریائی کٹاؤ شدت اختیار کرگیا ہے اعلی احکام گہری نیند میں
09/08/2025

پہاڑپور نشیب میں دریائی کٹاؤ شدت اختیار کرگیا ہے اعلی احکام گہری نیند میں

07/08/2025

کوٹ سلطان ۔پہاڑ پورتا چک نمبر 172 روڈ کی انتہائی خستہ صورتحال، جس نے کاروباری زندگی اور روزمرہ نقل و حمل کو مفلوج بنا دیا ہے اس پر مزید تفصیل دیکھیے سٹار ایشیا نیوز کی سکرین پر

رپورٹر: محمد نوریزدانی

26/07/2025

سیاسی بے حسی اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے شہری پریشان
وزیراعلی مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں 172 روڈ جل تعمیر کیا جائے ،
Maryam Nawaz Sharif DC Layyah

24/07/2025

لیہ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا نشیبی علاقوں کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے لیہ تونسہ پل کے گائڈ بند میں پڑنے والے شگاف کا معائنہ کیا اور شگاف کو بھرنے کے لئے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

لیہ۔ ڈپٹی کمشنر نے نشیبی علاقوں میں پانی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے چانڈیہ والا پتن پر قائم ریسکیو پوائنٹس، ٹیموں کی موجودگی اور ادویات و امدادی سامان کی بھی پڑتال کی۔

لیہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گائیڈ بند میں پڑنے والے شگاف کو جلد از جلد بھرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور اس سلسلہ میں پرائیوٹ مشینری بھی کریہ پر حاصل کر کے کام پر لگائی جائے۔

لیہ ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ریسکیو پوائنٹس پر افسران اور سٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق خدمات انجام دیں اور علاقہ مکینوں اور ان کے مال مویشی کے لئے ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے فوری رابطہ کیا جائے اور علاقہ کی عوام سے رابطہ میں رہا جائے۔

لیہ۔ ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے کے حکام کو بھی گائیڈ بند کو مضبوط بنانے اور دیگر حفاظتی اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔

لیہ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاقہ میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور قریبی علاقہ میں رہائش پذیر خاندان پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے تھے۔

لیہ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلہ میں تحصیل لیہ میں 9 ریسکیو پوائنٹس اور 13 فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں جہاں تمام انتظامات مکمل ہیں۔ عوام کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، ایکسیئن انہار عبدالرؤف، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر سجاد اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

20/07/2025

جنوبی پنجاب کے تاریخی شہر کوٹ سلطان میں تعمیر کیا جانے والا عظیم ہندو فن تعمیر کا شاہکار مندر وقت کے ساتھ ساتھ اپنا وجود کھوتا جا رہا ہے بہتر توجہ نہ ملنے کے سبب مندر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے مزید تفصیل دیکھئے سٹار ایشیا نیوز کی سکرین پر

رپورٹر: محمد نوریزدانی

18/07/2025

عابد ،خالد اقبال رونگھہ کی زمین پر قبضہ گروپوں کا ناجائز قبضہ ،،،ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ،،،اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ,,, پہاڑپور نیوز ہر مظلوم کی آواز ،،،

08/06/2025

کروڑ لعل عیسن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی بروقت طبی امداد فراہم نہ کرنے پر 22 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا رات گئے لواحقین کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں احتجاج ،لواحقین کے مطابق موجودہ ڈاکٹر نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور سویپر نے انجکشن لگایا ۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو پہلے ہسپتال لایا گیا ھم نے ٹریٹمنٹ کی اور یہ واپس گھر لے گئے وہاں جاکر نوجوان کی طبیعت بگڑ گئی ،نوجوان کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ہسپتال عملہ اور ڈاکٹرز غفلت و لاپرواہی کرکے قیمتی جانوں کیساتھ کھیل رھے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں واضح رھے کہ اسی ہسپتال میں کچھ روز قبل نومولود کی موت کا بھی واقعہ ڈاکٹرز کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آیا ھے,جس ہر ایم ایس ٹی ایچ کیو نے فوری کاروائی کی تھی اور عملہ اور ڈاکٹر کو معطل کردیا تھا

Address

Layyah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pahar Pur Layyah Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share