Awaz-e-Layyah

Awaz-e-Layyah Layyah Ki Awaz
Authentic, timely, and unbiased news from District Layyah
The true voice of public issues, facts, and ground reports۔

*🚨اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش کیسے ملی؟*جب تقریباً دو ہفتے کی مسلسل جدوجہد کے بعد ب...
02/09/2026

*🚨اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش کیسے ملی؟*

جب تقریباً دو ہفتے کی مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر ڈاکٹر اسماء مشتاق کا جسد خاکی سپانٹک چوٹی کی برف سے نکال لیا گیا تو ان کے خاندان نے اس مشکل اور جان جوکھوں میں ڈالنے والے اپریشن کے رضاکاروں کو معاوضہ دینے کی پیشکش کی۔ ان 6 نوجوانوں نے یہ رقم قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔ جس کام کے لیے مبینہ طور پر تیس لاکھ روپے تک مانگے جا رہے تھے وہ انہوں نے ایک پیسہ لیے بغیر مکمل کر دکھایا۔

ماجرا کیا تھا؟

34 سالہ ڈاکٹر اسماء مشتاق کا تعلق ضلع شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف سے بتایا جا رہا ہے۔ وہ برطانیہ میں مقیم تھیں جہاں گائناکالوجی اور آبسٹیٹرکس کے شعبے سے وابستہ تھیں۔ طب کے پیشے کے ساتھ ساتھ انھیں کوہ پیمائی، سفر اور ٹریول ولاگنگ سے خاص دلچسپی تھی۔

وہ پانچ رکنی پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم کا حصہ تھیں جس نے قراقرم میں واقع 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی کامیابی سے سر کی۔ چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران تقریباً 6400 میٹر کی بلندی پر انھیں اچانک شدید طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا جس کی ممکنہ وجہ بلند مقام کی مخصوص بیماری بتائی گئی۔ ساتھی ماؤنٹین گائیڈز کی بھرپور کوشش کے باوجود 21 اگست کو کیمپ تھری پر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

لا۔۔ش دو ہفتے تک برف میں دبی رہی

مو۔ت کے بعد باقی ٹیم نیچے اتر آئی جبکہ ان کی میت سات ہزار فٹ کی بلندی پر برف میں دب گئی۔ ابتدائی کوششیں ناکام رہیں کیونکہ گلگت بلتستان میں موسم کی شدت اور دشوار گزار راستوں نے کام مزید مشکل بنا دیا تھا۔ اسی دوران میت کی برآمدگی کے لیے خاندان سے مبینہ طور تیس لاکھ روپے تک مانگے جا رہے تھے۔ ان کے شوہر بھی بیرون ملک سے واپس آگئے تھے۔

6 رضاکاروں کا کارنامہ

بالآخر مبینہ طور پر شگر کے علاقے ارندو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما محبوب علی ارندو کی قیادت میں چھ رضاکار ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز سپانٹک روانہ ہوئے۔ اس ٹیم میں نواب عباس، حسین بیگ (مونٹنر)، حسین علی، مظاہر حسین اور عابدین نمبردار شامل تھے۔ سخت موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود انہوں نے کیمپ تھری سے آگے سرچ آپریشن جاری رکھا اور آخرکار میت تلاش کر لی۔ ڈپٹی کمشنر شگر شیر افضل کے مطابق ٹیم میت کے ہمراہ کیمپ ٹو پہنچ گئی اور برفباری میں رکاوٹ نہ آئی تو اگلا مرحلہ بیس کیمپ اور پھر پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سکردو منتقلی کا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جب ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت برآمد ہوئی تو خاندان والوں نے ان رضاکاروں کو ان کی محنت کا صلہ دینا چاہا تاہم انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ انھوں نے یہ کام فقط اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے۔۔

محبوب علی ارندو۔۔ ایک سماجی کارکن بھی

محبوب علی ارندو اپنے گاؤں کی تعلیمی بہتری کے لیے بھی سرگرم رہتے ہیں۔ سپانٹک روانگی سے قبل بھی وہ اپنے گاؤں کے بچوں کے لیے ایک تعلیمی منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کی اور ان کی ٹیم کی اس بے لوث خدمت کو بہت سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شگر کی سرزمین نے ایسے نوجوان پیدا کر کے دنیا کو انسانیت کا ایک نیا سبق دیا ہے۔

02/09/2026

تمام بورڈز نے جماعت نہم 9th کلاس کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے، ڈیرہ غازی خان بورڈ والے اس لنک سے بآسانی اپنا نتیجہ چیک کر سکتے ہیں۔
https://www.bisedgkhan.edu.pk/

*کروڑ لعل عیسن بھکر روڈ اڈا ٹبی خورد پر ڈکیتی کی واردات*ڈکیٹ گن پوائنٹ پر  علی ہیلتھ کئیر فارمیسی ٹبی خورد کو لوٹ کر نکل...
01/09/2026

*کروڑ لعل عیسن بھکر روڈ اڈا ٹبی خورد پر ڈکیتی کی واردات*
ڈکیٹ گن پوائنٹ پر علی ہیلتھ کئیر فارمیسی ٹبی خورد کو لوٹ کر نکل گئے
نقدی اٹھاکر لے گئے فائر بھی کیا قسمتی سب محفوظ رہے

ایس ایچ او تھانہ کروڑ لعل عیسن علی عمران موقع پر پہنچ گئے
واقع کی تحقیقات کی جارہی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب۔ ۔ مریم نواز شریف کا گھروں کے باہر غیر قانونی اور رکاوٹ بننے والے ریمپ ہٹانے کا حکم۔گلیاں کشادہ کرنے کے ...
01/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب۔ ۔ مریم نواز شریف کا گھروں کے باہر غیر قانونی اور رکاوٹ بننے والے ریمپ ہٹانے کا حکم۔گلیاں کشادہ کرنے کے احکامات۔ گھروں کے باہر سے ہر قسمی تجاوذات کا صفایا۔ پنجاب بھر بروقت کارروائی کا حکم۔گلیوں کی اکھاڑنے اور آگے کئی کئی فٹ تک ریمپ بنانے والوں کے خلاف حکم آگیا۔

01/09/2026

پنجاب میں سرکاری سکولوں میں تعلیم کے ساتھ اب سبزیاں بھی اُگانا ہونگی، کاشت اور دیکھ بھال کے لیے اسکول کا ذمہ دار شخص مقرر کیا جائے گا، محکمہ تعلیم کی سخت ہدایات جاری

01/09/2026

فورس پر تنقید کرنے والوں کو شاید آج پھر سوچنا چاہیے کہ وردی پہننے والا ہر اہلکار صرف ایک فورس کا ملازم نہیں ہوتا ، وہ کسی کا سہاگ ، کسی کا بھائی ، کسی کا بیٹا اور کسی کا باپ بھی ہوتا ہے

فورس کے اہلکار بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ، ان کی قربانیوں اور فرض شناسی کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے

فتح پورایس ایچ او فتح پور حسن سلطان کی سربراہی میں پولیس نے دو الگ مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار ...
01/09/2026

فتح پور
ایس ایچ او فتح پور حسن سلطان کی سربراہی میں پولیس نے دو الگ مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا



Layyah Police

29/08/2026

*لیہ: تھانہ سٹی کی حدود میں چوک اعظم کے رہائشی بچے کو کبوتر خرید کر دینے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈی پی او لیہ*

لیہ: حسن کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حسن جاوید بھٹی

لیہ: مزید تحقیقات جاری ہیں، بچے کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ڈی پی او لیہ

*"ایک اور جھیل پھٹنے کا خطرہ ہے"چین کی نیپال کو نئی وارننگ*```جھیل کے پانی کا رنگ مسلسل گہرا ہوتا جا رہا ہے،چینی حکام نے...
29/08/2026

*"ایک اور جھیل پھٹنے کا خطرہ ہے"چین کی نیپال کو نئی وارننگ*
```جھیل کے پانی کا رنگ مسلسل گہرا ہوتا جا رہا ہے،چینی حکام نے وجوہات پر مبنی رپورٹ جاری کردی```

*سورج سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ*```افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ،نیدرلینڈز...
29/08/2026

*سورج سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ*
```افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ،نیدرلینڈز کے طلبہ نے منفرد گاڑی تیار کرلی```
`کامیاب تجربے کے بعد گاڑی کو"اسٹیلا جووا" کا نام دیا گیا،میڈیارپورٹ`

Address

Mianwali/Muzaffargarh Road
Layyah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz-e-Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share