Hamqadam Tv

Hamqadam Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamqadam Tv, TV Channel, Layyah.

میں نے ایک بُزرگ سے پوچھا :- "حضورِ پاکﷺ خدا کے محبوب ہیں ، انکی وجہ سے کائنات تخلیق کی گئی۔۔دنیا کی ساری خوشیاں اُنکی و...
26/08/2026

میں نے ایک بُزرگ سے پوچھا :-

"حضورِ پاکﷺ خدا کے محبوب ہیں ، انکی وجہ سے کائنات تخلیق کی گئی۔۔
دنیا کی ساری خوشیاں اُنکی وِلادت کے صدقے وجود میں آئیں ، پھر باقی عبادتوں کی طرح میلادِ رسولﷺ کو عین فرض کیوں نہیں کیا گیا؟
آخر ہر سال ربّیع اُلاول کے آتے ہی یہ بحث کیوں شروع ہو جاتی ہے کہ آقاۓ دو جہاںﷺ کے آنے کی خوشی منانی چاہیئے یا نہیں ؟
" باباجی میرا تذّبذب بھانپ چُکے تھے ۔"

اس سوال کے بعد وہ ایک لمحے کو مُسکرائے اور گویا ہوۓ . . .

پُتّر ، محبت ایک private چیز کا نام ہے. محبت کا آدھا حُسن اُسے پوشیدہ رکھنے میں ہے. خدا سے بڑا سخی تو کوئی نہیں ہے ناں۔۔ اس لیے اپنا محبوب بھی، اُسکے جلوے بھی ، اُسکی رحمت بھی اور اُسکی مُسکان بھی ساری کائنات سے بانٹ لی۔۔ مگر پُتّر ، خدا بھی تو پھر خدا ہے ناں ، ادھر بھی اُس نے ایک راز رکھ دیا، اُمّتی سب کو بنادیا مگر عاشق کسی کسی کو۔۔ ہر عاشق کی ایک نشانی ہے کہ وہ ہر رُکاوٹ اور فریب سے گُزر کر محبوب تک پہنچ ہی جاتا ہے ۔۔

اسی لیے خدا نے حج کو فرض کیا، کعبے کے گِرد طواف کوفرض کر دیا، لیکن مدینے جانے کو فرض قرار نہیں دیا۔۔
اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ عبادت میں کمی بیشی کی گنجائش نہیں۔ ایک فرض عبادت آپکو مجبوراً کرنی ہی پڑتی ہے چاہے آپکا دل کرے یا نہ کرے ، اس لیے حج عمرے کے فرائض مکہ تک ختم ۔۔۔

اب مد ینہ صرف وہی جاۓ گا جس کا دل کرے گا . . .

کوئی مجبوری نہیں ۔۔ پُتّر خدا نے سمجھا دیا کہ اُمّتی کا تعلق مکہ سے ہے ، عاشق کا تعلق مدینہ سے بھی ہے۔۔

عبادت کا تعلق مکہ سے ہے ،
جبکہ عشق کا تعلق مدینہ سے ۔

اب اگر مدینہ کی حاضری بھی حج کا رکن قرار دے دی جاتی تو با امر مجبوری، مدینہ ہر کسی کو ہی جانا پڑتا۔۔

"اب خدا نے اپنی محبت اور محبوب کے پروٹوکول کا خیال بھی تو کرنا ہے نا۔۔"

میں انکی یہ بات سُن کر نہ جانے کیوں خوشی سے لوٹ پوٹ ہو رہا تھا۔

باباجی پھر فرمانے لگے" پتر بالکل اسی طرح خدا نے ہر اس عبادت کو فرض قرار دیا جسکا تعلق بس خدا سے ہے ، اب اگر نماز پڑھنی ہے تو پڑھنی ہے ، پھر چاہے محبت سے پڑھیں یا مجبوری سے ۔۔ اسی طرح روزہ ہے ، اسی طرح زکٰوۃ۔۔ آپکو ہر حال میں یہ عبادتیں ادا کرنی ہیں ، آپکا دل چاہے یانہ چاہے۔۔

اب درود و سلام کو افضل ترین اور مقبول عبادت کا درجہ دیا- وہ واحد عمل جو خدا بھی کرتا ہے ، مگر اسکو فرض نہیں کیا۔۔

کیوں ؟

تاکہ کوئی محبوری سے نہ پڑھے ، بلکہ جو بھی پڑھے محبت سے پڑھے۔۔

پُتّر ، محبت ساری عبادتوں کا مرشد ہے۔۔

اسی لیے مِیلادِ رسولﷺ کو فرض قرار نہیں دیا۔۔ تاکہ کوئی مجبوری سے یہ مُقدس خوشی نہ منائے ، جو بھی مناۓ ، جُھوم کر مناۓ۔۔

اب سوچیں اگر یہ فرض عبادت ہوتی تو کتنے لوگ ماتھے پہ بَل چڑھا کر جیب سے پیسہ لگاتے ؟

پُتّر ، خدا کی بارگاہ میں سب کُچھ گوارہ ہے، لیکن اُسکے محبوب ﷺ کے نام پر دل کی تنگی اور ماتھے کی تیوری کسی صورت قبول نہیں۔۔

ابلیس کے سِوا کون ہے جو اس وِلادت پر خوش نہ ہوا ہو ؟
خدانے ولادت کے سال ہر ماں کو نرینہ اولاد ایسے ہی تو عطا نہیں فرمادی ناں ؟

شام تک کے محلات روشن کرنا خدا کی حیثیت کے مطابق تھا۔۔
اپنی گلی محلوں میں چراغاں کرنا ہماری حیثیت کے مطابق ہے۔۔ مگر خوشی ایک ہے۔۔

جس طرح حضور ﷺ کے وضو کا استعمال شُدہ پانی زمین پر گِرنے نہ دینا فرض نہیں، مگر صحابۂِ کرام نے وضو کے استعمال شدہ پانی سے لیکر داڑھی اور سرِ مبارک کے بالوں تک کو بھی کبھی زمین پر نہیں گِرنے دیا، یہ فرائض نہیں یہ محبت ہے۔۔

پتر ! محبت کا اصول سمجھ لیں ، خدا نہیں چاہتا کہ کوئی مجبوری کے باعث اسکے محبوب کا نام لے ، اُنکے آنے کی خوشی مناۓ۔ یہ راز کی باتیں ہیں ۔۔
اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک ہر کسی کو درِ رسول ﷺ تک پُہنچنے کی توفیق عطا فرماۓ۔۔ 🌹❤ آمین
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
منقول Rai.

26/08/2026
24/08/2026

شکریہ مریم نواز صاحبہ بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے

فیصل آباد کی رہنے والی حرا قیصر کو آئیڈل پاکستان کی ونر منتخب ہوئے ہر ادارہ ہمقدم ٹی وی کی طرف سے بہت بہت مبارک باد
24/08/2026

فیصل آباد کی رہنے والی حرا قیصر کو آئیڈل پاکستان کی ونر منتخب ہوئے ہر ادارہ ہمقدم ٹی وی کی طرف سے بہت بہت مبارک باد

24/08/2026

عورت پر ہاتھ اُٹھانا واقعی ایک جرم ہے طالب علموں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا

24/08/2026
ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے بہادر ڈیجیٹل لائبریری لیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر بھی ان ...
23/08/2026

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے بہادر ڈیجیٹل لائبریری لیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے لائبریری میں دستیاب سہولیات، جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کام اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے نوجوانوں اور طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی تعلیمی و مطالعاتی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے لائبریری کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔. . .

23/08/2026

*22 اگست 2026، شام 07:49 بجے*
لیہ، بستی سبانی چک 108 TDA کروڑ میں چنا چاٹ کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ سے 4 بچے متاثر ہو گئے، ریسکیو 1122 لیہ نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تمام بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ منتقل کر دیا۔

Address

Layyah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamqadam Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category