Layyah Media House Layyah

Layyah Media House Layyah News From Layyah

چوہدری اصغر علی گجر انتقال کر گئے، لیہ کی سیاست کا ایک اہم باب اختتام پذیرلیہ: سابق رکن پنجاب اسمبلی اور جماعت اسلامی کے...
12/08/2026

چوہدری اصغر علی گجر انتقال کر گئے، لیہ کی سیاست کا ایک اہم باب اختتام پذیر

لیہ: سابق رکن پنجاب اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری اصغر علی گجر انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے لیہ کی سیاست میں ایک اہم اور توانا آواز خاموش ہوگئی۔چوہدری اصغر علی گجر متعدد مرتبہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہیں یہ منفرد اعزاز بھی حاصل رہا کہ انہوں نے لیہ کے دو مختلف حلقوں سے بیک وقت صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔چوہدری اصغر علی گجر پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر واحد منتخب رکن کی حیثیت سے بھی ایوان میں پہنچے۔ اسمبلی میں ان کی گرجدار آواز، مدلل تقاریر اور جارحانہ سیاسی انداز کے باعث انہیں "شیرِ پنجاب اسمبلی" کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔سابقہ عام انتخابات سے قبل چوہدری اصغر علی گجر نے جماعت اسلامی سے اپنی سیاسی وابستگی ختم کر دی تھی۔ ان کے صاحبزادے اسامہ اصغر گجر نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کرکے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔چوہدری اصغر علی گجر کی وفات پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی سیاسی خدمات اور پنجاب اسمبلی میں جاندار پارلیمانی کردار کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

Layyah: Former Punjab Assembly member and prominent political figure Chaudhry Asghar Ali Gujjar has passed away. He was elected multiple times on Jamaat-e-Islami’s platform and earned the title “Sher-e-Punjab Assembly” for his powerful speeches and strong voice in the House. His son, Usama Asghar Gujjar, is currently a Punjab Assembly member elected on the PTI ticket.



محمد کامران تھند
Layyah Media House Layyah
03038229933
Muhammad Kamran Thind

11/08/2026

لاہور میں میٹرو، گرین بسیں اور اورنج لائن معمول کے مطابق رواں دواں

لاہور میں میٹرو بس، گرین بس سروس اور اورنج لائن ٹرین کی سروس معمول کے مطابق جاری ہے اور شہری سفری سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ کمپنی کی جانب سے بس سروس بند کرنے کے اعلان کے بعد لاہور کے میٹرو اسٹیشنز بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم آج لاہور میں شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہے اور مختلف روٹس پر شہری سفر کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے برعکس زمینی صورتحال جاننے کے لیے لاہور میں سروس کا مشاہدہ کیا گیا، جہاں مسافروں کی آمدورفت جاری ہے۔
Lahore’s Metro Bus, Green Bus and Orange Line services are operating as usual, with citizens continuing to use public transport facilities.
In recent days, reports circulated on social media claiming that Metro stations in Lahore were being closed due to the company’s decision to stop bus operations. However, today, public transport services were seen operating normally, with citizens travelling across the city.



رپورٹ: محمد کامران تھند — لاہور
Layyah Media House Layyah
Muhammad Kamran Thind
Maryam Nawaz Sharif
Somia Amjad Mpa
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Layyah

گیس سلنڈرز سے بھری مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی، ذمہ دار افسران کے خلاف بھی ایکشن کا مطالبہلیہ: ضلع لیہ میں مسافر ویگنو...
11/08/2026

گیس سلنڈرز سے بھری مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی، ذمہ دار افسران کے خلاف بھی ایکشن کا مطالبہ

لیہ: ضلع لیہ میں مسافر ویگنوں اور ہائی روف گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر نصب گیس سلنڈرز کا معاملہ ایک بار پھر شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں سے گیس سلنڈرز نکلوانے کے ساتھ ساتھ اس غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ضلع لیہ کی سڑکوں پر عرصہ دراز سے گیس سلنڈرز سے لیس مسافر ویگنیں اور ہائی روف گاڑیاں شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھیں۔ میڈیا کی جانب سے بھی اس سنگین مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے مسلسل آواز اٹھائی جاتی رہی، تاہم شہریوں کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت اور مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لیہ کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک ویڈیو جاری کی گئی، جس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے متعدد ہائی روف اور مسافر ویگنوں سے گیس سلنڈرز نکالتے ہوئے کارروائی دکھائی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں سے سلنڈرز نکلوانا یقیناً ضروری اور قابلِ تحسین اقدام ہے، تاہم سوال یہ ہے کہ اتنے عرصے تک یہ غیر قانونی سلنڈرز گاڑیوں میں نصب رہے تو متعلقہ ادارے کہاں تھے؟شہریوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ڈپٹی کمشنر لیہ نے گاڑیوں سے گیس سلنڈرز نکلوانے کی کارروائی کو انتظامیہ کی کارکردگی قرار دیا ہے تو پھر اس غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف بھی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آر ٹی سیکرٹری، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ ذمہ دار اداروں کے افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے اور اگر کسی افسر یا اہلکار کی غفلت ثابت ہو تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے، تاکہ مستقبل میں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی ایسی گاڑیوں کے خلاف بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف گاڑیوں سے سلنڈرز اتار دینا کافی نہیں، بلکہ اس بات کا تعین بھی ضروری ہے کہ یہ گاڑیاں اتنے عرصے تک بغیر کارروائی کے سڑکوں پر کیسے چلتی رہیں اور نگرانی کے ذمہ دار ادارے اپنی ذمہ داری کیوں ادا نہ کر سکے؟

Citizens Demand Action Against Officers Over Illegal Gas Cylinders in Passenger Vehicles
Layyah citizens have demanded action against the RT Secretary, Civil Defence, Traffic Police and other responsible officials after illegal gas cylinders were found in passenger vans and high-roof vehicles۔They questioned why these vehicles had been operating for so long despite repeated media reports highlighting the serious safety risk.Citizens said removing the cylinders is not enough; officials responsible for failing to prevent the violation must also be held accountable.



رپورٹ : محمد کامران تھند
Layyah Media House Layyah
📞03038229933

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 14 اگست کو مینارِ پاکستان لاہور پر جلسے کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو...
10/08/2026

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 14 اگست کو مینارِ پاکستان لاہور پر جلسے کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی۔
صدر لاہور پی ٹی آئی میاں اکرم عثمان نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی، جس میں 14 اگست کو شام 4:30 بجے سے رات 12:30 بجے تک مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے درخواست پر پیش رفت اور جلسے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کے لیے پی ٹی آئی قیادت کو 11 اگست 2026 کو طلب کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے 14 اگست کے جلسے کے حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں درخواست اور جلسے کی اجازت سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

Lahore: Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) has formally submitted an application to the Deputy Commissioner Lahore seeking permission to hold a public gathering at Minar-e-Pakistan on August 14, 2026.PTI Lahore President Mian Akram Usman submitted the application to the Deputy Commissioner Lahore. The party has requested permission to hold the rally from 4:30 PM to 12:30 AM on August 14.According to sources, the Deputy Commissioner Lahore has called PTI representatives on August 11, 2026, for further proceedings on the application.An important meeting has also been convened regarding the proposed August 14 rally, where arrangements and other matters related to the permission will be reviewed.

پیف پارٹنرز سکولز کو تین ماہ سے فنڈز جاری نہ ہوسکے، اساتذہ و سٹاف کی تنخواہیں اور کرایوں کی ادائیگیاں متاثرلاہور: پنجاب ...
10/08/2026

پیف پارٹنرز سکولز کو تین ماہ سے فنڈز جاری نہ ہوسکے، اساتذہ و سٹاف کی تنخواہیں اور کرایوں کی ادائیگیاں متاثر
لاہور: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے پارٹنر سکولز کو گزشتہ تین ماہ سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث سکول مالکان اور سربراہان شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اساتذہ اور دیگر سٹاف کی تنخواہوں، سکول عمارات کے کرایوں سمیت دیگر ضروری اخراجات کی ادائیگیاں بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔پیف پارٹنرز سکولز کے مالکان و پرنسپلز کا کہنا ہے کہ مسلسل تین ماہ سے فنڈز نہ ملنے کے باعث سکولز کا انتظامی و مالی نظام شدید دباؤ کا شکار ہے، جبکہ اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے یکم اگست کو دیے گئے اس بیان کہ پیف پارٹنرز کو دس دنوں کے اندر فنڈز جاری کر دیے جائیں گے پر بھی تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا، جس کے باعث سکول مالکان اور سربراہان میں تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز کی دستیابی کے بعد پیف پارٹنر سکولز کو پیمنٹ بھیجی جائے گی۔پیف پارٹنرز سکولز کے مالکان اور پرنسپلز نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے زیر التوا فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں تاکہ اساتذہ و سٹاف کی تنخواہوں، عمارات کے کرایوں اور دیگر اخراجات کی ادائیگیاں ممکن ہوسکیں۔ فنڈز کی مسلسل تاخیر کے باعث پیف پارٹنر سکولز کی انتظامیہ میں گہری تشویش اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔

Lahore: Punjab Education Foundation (PEF) partner schools have not received funds for the past three months, leaving school owners and principals facing severe financial difficulties. The delay has affected payments of teachers’ and staff salaries, building rents, and other essential school expenses.The situation has caused serious concern and anxiety among PEF partner school owners and heads, who say the continued delay is putting the financial and administrative operations of their institutions under severe pressure.Punjab’s Education Minister had stated on August 1 that funds would be released to PEF partner schools within ten days. However, the promised payments have yet to be released.
Meanwhile, PEF has issued a notification stating that payments will be sent once funds become available from the Government of Punjab.PEF partner school owners and principals have urged the Punjab government to immediately release the pending funds so that salaries, building rents, and other essential expenses can be paid without further delay.

08/08/2026
کروڑ لعل عیسن: انسپکٹر علی عمران کو تھانہ کروڑ لعل عیسن کا نیا اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) تعینات کر دیا گیا۔انسپکٹر علی عمر...
08/08/2026

کروڑ لعل عیسن: انسپکٹر علی عمران کو تھانہ کروڑ لعل عیسن کا نیا اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) تعینات کر دیا گیا۔انسپکٹر علی عمران نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ، امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انسپکٹر علی عمران کی تعیناتی سے علاقے میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

Inspector Ali Imran has been appointed as the new Station House Officer (SHO) of Karor Lal Esan Police Station. He has assumed charge of his new post.Inspector Ali Imran said that eliminating crime, maintaining law and order, protecting the lives and property of citizens, and ensuring timely justice for the public are among his top priorities.



رپورٹ: کامران تھند
Layyah Media House
📞 03038229933

08/08/2026

اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت صرف 100 روپے فی ایکڑ سالانہ کے عوض اراضی کی الاٹمنٹ حاصل کرنے والے کامیاب مستحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ مستحقین نے شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انہیں باعزت روزگار اور معاشی خودمختاری کی جانب اہم موقع فراہم کرے گا۔

Under the “Apna Khet, Apna Rozgar” Scheme, successful beneficiaries who received land allotments at just Rs. 100 per acre annually thanked Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif for this public-friendly initiative.They appreciated the transparent, merit-based allotment process, saying the scheme will provide them with dignified employment and greater economic independence.

News: Muhammad Kamran Thind
Layyah Media House Layyah

مدثر اقبال ایس پی انویسٹی گیشن ضلع لیہ تعیناتلیہ: محکمہ پولیس نے مدثر اقبال کو ضلع لیہ کا ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کر ...
07/08/2026

مدثر اقبال ایس پی انویسٹی گیشن ضلع لیہ تعینات
لیہ: محکمہ پولیس نے مدثر اقبال کو ضلع لیہ کا ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بناتے ہوئے میرٹ، شفافیت اور بروقت تفتیش کو یقینی بنائیں گے۔

Mudassar Iqbal has been appointed as the SP Investigation for District Layyah. He has officially assumed charge and is expected to further strengthen the investigation system and ensure transparent, merit-based policing.



رپورٹ: کامران تھند
Layyah Media House
📞 03038229933

06/08/2026

🎓 میٹرک پاس طلبہ کے لیے سنہری موقع!

اپنے مستقبل کا درست انتخاب کریں
آج کا دور ہنر، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اسکلز کا دور ہے۔

اگر آپ تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل میں فری لانسنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مونیٹائزیشن اور آن لائن ارننگ کے شعبوں میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آج ہی داخلہ لیں۔

📚 داخلے جاری ہیں

دو سالہ ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT)
Semester System

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (PBTE) سے الحاق شدہ

پنجاب اسلامیہ سکولز اینڈ کالجز ایمپلائیز کالونی، لیہ

ہماری خصوصیات
✅ جدید کمپیوٹر لیب
✅ پریکٹیکل بیسڈ تعلیم
✅ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق جدید نصاب
✅ ہنر کے ساتھ روشن مستقبل

👩 طالبات کے لیے خصوصی سہولت

🌸 فیشن ڈیزائننگ
🌸 سلائی کڑھائی
🌸 ڈریس میکنگ
🌸 سٹیچنگ
یہ تمام مضامین کورس کا حصہ ہیں۔
✨ آج کا ہنر، کل کی کامیابی!

📞 مزید معلومات اور داخلے کے لیے رابطہ کریں:
0304-7255516

Address

B Block Comercial Center Housing Colony2 Layyah
Leiah
31200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Layyah Media House Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share