Leiah Heritage

  • Home
  • Leiah Heritage

Leiah Heritage Leiah Heritage:Celebrate the rich cultural and historical legacy of Leiah. Join us in preserving and exploring the timeless treasures of Leiah heritage.

Discover ancient civilizations,Iconic landmarks, and the diverse beauty our nation and Aulia e Leiah.

دوسرا حصّہ : سرائیکی شعری مجموعہ و کلام :          پکھیاں کُوں ناں مارو    شاعر : مظہر حسین یا سر  :   ناشر  : اُردو سخن...
12/09/2025

دوسرا حصّہ :
سرائیکی شعری مجموعہ و کلام : پکھیاں کُوں ناں مارو شاعر : مظہر حسین یا سر : ناشر : اُردو سخن پاکستان نمود اول : 2019

پہلا حصّہ :ناں کتاب :   چھیڑو ہتھ نہ مرلی       شاعر : اشو لال فقیر              کتابت : رحمت علی انصاری   اشاعت : اپریل...
08/09/2025

پہلا حصّہ :
ناں کتاب : چھیڑو ہتھ نہ مرلی شاعر : اشو لال فقیر کتابت : رحمت علی انصاری اشاعت : اپریل1989 : مل : 50 روپے

دوسرا حصّہ : ناں کتاب :   چھیڑو ہتھ نہ مرلی       شاعر : اشو لال فقیر              کتابت : رحمت علی انصاری   اشاعت : اپر...
08/09/2025

دوسرا حصّہ :
ناں کتاب : چھیڑو ہتھ نہ مرلی شاعر : اشو لال فقیر کتابت : رحمت علی انصاری اشاعت : اپریل1989 : مل : 50 روپے

پہلا حصّہ :لوح  دل      (   غیر منقوط کلام  )  شعیب جاذب    انتساب : اس طاہر ہستی کے نام جس کے اسم میں کوئی نقطہ نہیں _ا...
05/09/2025

پہلا حصّہ :
لوح دل ( غیر منقوط کلام ) شعیب جاذب انتساب : اس طاہر ہستی کے نام جس کے اسم میں کوئی نقطہ نہیں _
ادب کی کئی جہتیں ہیں اور ہر جہت کی الگ پہچان ہے لوح دل غیر منقوط پختہ کار کہنہ مشق شاعر شعیب جاذب کا منفرد مجموعه غزلیات ہے شعیب جاذب خداداد صلاحیتوں کا مالک ہے اور ریگزار تھل لیہ کی پہچان ہے ۔
شعیب جاذب کا غیر منقوط شاعری مجموعه لوح دل بلا شبہ ان کی لسانی مہارت فنی پختگی اور اپنے فن میں ڈوب کر سوزو گداز کی لے میں اسرار حیات کی ترجمانی کرتا ہے۔ اُستاد شاعر شعیب جاذب کا مجموعہ کلام لوح دل کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ اس میں پیش کی گئی تمام شاعری غیر منقوط ہے اور غیر منقوط صنائع لفظی کی ایک صنعت ہے اور غیر منقو ط کو عاطلہ بھی کہتے ہیں عاطلہ کے لغوی معنی بے زیور کی عورت پا خالی وغیره کے ہیں۔ اس صنعت کو مہملہ اور غیر منقوط کہتے ہیں۔ شعیب جاذب نے اُردو لسان کو ہر اعتبار سے ترقی دی ہے ہزاروں کی تعداد میں غیر منقوط الفاظ کا شاعری میں مستعمل ہونا ایک معجزه سے کم نہیں ہے ۔ اور اُستاد شاعر شعیب جاذب اس عمل میں سرخرو ہوئے ہیں _

دوسرا حصّہ : لوح  دل      (   غیر منقوط کلام  )  شعیب جاذب    انتساب : اس طاہر ہستی کے نام جس کے اسم میں کوئی نقطہ نہیں ...
04/09/2025

دوسرا حصّہ :
لوح دل ( غیر منقوط کلام ) شعیب جاذب انتساب : اس طاہر ہستی کے نام جس کے اسم میں کوئی نقطہ نہیں _
ادب کی کئی جہتیں ہیں اور ہر جہت کی الگ پہچان ہے لوح دل غیر منقوط پختہ کار کہنہ مشق شاعر شعیب جاذب کا منفرد مجموعه غزلیات ہے شعیب جاذب خداداد صلاحیتوں کا مالک ہے اور ریگزار تھل لیہ کی پہچان ہے ۔
شعیب جاذب کا غیر منقوط شاعری مجموعه لوح دل بلا شبہ ان کی لسانی مہارت فنی پختگی اور اپنے فن میں ڈوب کر سوزو گداز کی لے میں اسرار حیات کی ترجمانی کرتا ہے۔ اُستاد شاعر شعیب جاذب کا مجموعہ کلام لوح دل کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ اس میں پیش کی گئی تمام شاعری غیر منقوط ہے اور غیر منقوط صنائع لفظی کی ایک صنعت ہے اور غیر منقو ط کو عاطلہ بھی کہتے ہیں عاطلہ کے لغوی معنی بے زیور کی عورت پا خالی وغیره کے ہیں۔ اس صنعت کو مہملہ اور غیر منقوط کہتے ہیں۔ شعیب جاذب نے اُردو لسان کو ہر اعتبار سے ترقی دی ہے ہزاروں کی تعداد میں غیر منقوط الفاظ کا شاعری میں مستعمل ہونا ایک معجزه سے کم نہیں ہے ۔ اور اُستاد شاعر شعیب جاذب اس عمل میں سرخرو ہوئے ہیں _

Aulia e Layyahشیخ جلال الدین گرواں رحمتہ اللہ علیہ المروف شیخ جلوآپ کا اصل نام شیخ جلال الدین تھا۔ لیکن آپ شیخ جلو کے نا...
30/08/2025

Aulia e Layyah
شیخ جلال الدین گرواں رحمتہ اللہ علیہ المروف شیخ جلو
آپ کا اصل نام شیخ جلال الدین تھا۔ لیکن آپ شیخ جلو کے نام سے زیادہ مشہور ہیں۔ آپ کے ابتدائی حالات کی تفصیل نہیں ملتی ۔ محمد لطیف گرواں ریٹائرڈ پٹواری روایت کرتے ہیں کہ شیخ جلال الدین دہلی سے اس علاقے میں تشریف لائے آپ نے دلی کو چھوڑ دیا اور مغرب کی طرف روانہ ہوپڑے ۔ کچھ مدت کے بعد جھنگ پہنچے لیکن تھوڑے ہی عرصہ کے بعد آپ جھنگ سے تھل چولستان میں آکر مصروف عبادت ہوگئے۔ نواں کوٹ سے مغرب کی طرف ایک بستی جوتے والی مشہور ہے۔ یہاں آپ نے ایک جنڈکے درخت کے نیچے ڈیرہ لگایا اور 13سال تک یہیں عبادت کرتے رہے ۔ آپ اکثرروزہ سے رہتے اور چالیس دن کے بعد روزہ کھولتے ۔ غذامیں جو کی روٹی کھاتے یہاں سے 13سال عبادت کرنے کے بعد حج اور زیارت روضہ رسول ﷺ سے دل کو تسکین اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائی آپ کی خواہش تھی کہ باقی زندگی روضہ رسول ﷺ پر گزار دی جائے۔ لیکن ایک رات رسول پاک ﷺ کی طرف سے آپ کو ہندوستان واپس جاکر تعلیم وتبلیغ کا حکم ہوا۔
دوسرے دن آپ ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے تو ادب کی خاطر آپ نے روضہ رسول ﷺ کی طرف پیٹھ نہ کی اور بارہ کوس تقریباً بیس میل کا سفر آپ نے الٹے قدموں کیا۔ آپ کی اس عقید ت و محبت سے رسول پاک ﷺ نے آپ کو بشارت دی کہ جہاں شیخ جلورہے گا وہاں بارہ کوس تک مردوں پر عذاب قبر نہ ہوگا۔ آج بھی مسلمانوں میں یہ عقیدت پائی جاتی ہے کہ وہ شیخ جلوکے قبرستان میں دفن ہونا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ جہاں تک روایت کی جاتی ہے آپ کے قبرستان میں ہزاروں اولیائے اللہ مدفون ہیں۔ عرب سے آکر آپ نے لیہ میں ڈیرہ لگایا آپ کے ہاتھوں بہت سے لوگ مسلمان ہوئے ۔ کہاجاتا ہے کہ لیہ میں جتنی شیخ برادری موجود ہے ان کے آباواجداد حضرت شیخ جلوکے ہاتھ سے مسلمان ہوئے ۔ حضرت شیخ جلوصاحب کا مزار وسیع رقبہ پر پھیلا ہواہے لیکن اب آس پاس کی زمین آباد ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود بھی جب کوئی آدمی فوت ہوتا ہے تو اسے اس قبر ستان میں دفن ہونے کی جگہ مل جاتی ہے۔ آپ کے متعلق ایک اور روایت کی جاتی ہے کہ آپ اپنے دورکے زبر دست چور اور ڈاکوتھے۔ چوریاں اور ڈاکے آپ کا شغل تھا۔ اس زمانے میں کنویں چلتے تھے ایک رات آپ ایک کنویں کے پاس اس گھات میں چھپے ہوئے تھے کہ جونہی موقع ملا بیلوں کو کنویں سے لے جائیں کہ کسان نے اپنے ساتھیوں کو پکار کر کہا کہ بھائی تیر ی باری لگ گئی۔ شیخ جلو نے یہ سنا تو آپ کے دل میں کھلبلی مچ گئی سوچ کہ باری تو ہر ایک کی آنی ہے ۔ آج نہیں تو کل باری میری بھی آئے گئی ۔ اس آواز نے آپکو موت یاد دلادی اور یہ حقیت ہے کہ موت کے آگے تو بڑے بڑے متکبروں کا پتہ پانی ہو جاتا ہے۔
جس جگہ آپ چھپے ہوئے تھے وہیں سے آپ نے الٹے قدموں توبہ توبہ کرتے ہوئے پیچھے ہٹتے گئے۔ آپ نے چوری ڈاکہ اور ہربرائی سے توبہ کی آئیندہ کے لیے خود کو عبادت کے لیے وقف کردیا جن لوگوں سے زیادتیاں کی تھیں ان سے جاکر معافیاں مانگیں اور گھر میں جو کچھ موجود تھا سب خدا کے نام پر غرباء میں تقسیم کردیا۔ 13سال تک عبادت میں مشغول رہے اور اس کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضر ی دی حج کا فریضہ ادا کیا۔ آپ کی خواہش تو روضہ رسول ﷺ پر باقی زندگی گزارنے کی تھی۔ لیکن خواب میں حکم ملا کہ ہندوستان میں جاکر اسلام کی تبلیغ کریں اور اسطرح آپ عرب سے لیہ تشریف فرماہوئے۔ بہت سی اقوام آپ سے عقید ت ومحبت کرنے لگیں۔جن میں گٹ ، اتراء گرواں ، کھوکھروغیرہ شامل ہیں۔ آپکی قبر کچی ہے۔ اور چار دیواری بھی بنی ہوئی ہے ۔ بہت سے لوگوں نے روضہ تعمیر کرنے کی کوششیں کی ہیں لیکن آپ نے ایسے لوگوں کو ہمیشہ خواب میں روضہ کی تعمیر سے روک لیا۔ روایت کی جاتی ہے کہ انگریزوں کے دور میں قیام پاکستان سے قبل قبرستان میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ آپکی قبر کے مجاور نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے اسی مجاور کو گرفتار کرلیا۔ لہٰذا اسی مجاور کو مجرم بناکر عدالت میں پیش کر دیاگیا۔ فیصلہ کی پیشی تھی کہ انگریز منصف کی عدالت میں ایک کفن پوش شخص آموجود ہوا اس نے عدالت کو بتایا کہ مجاور مجرم نہیں بلکہ یہ قتل فلاں شخص نے کیا ہے۔ آلات قتل فلاں قبر کے ساتھ دفن ہیں۔ اس کفن پوش شخص نے یہ بھی بتایا کہ یہ قتل میر ی قبر کے ساتھ ہوا تھا اور اس نے اپنی قبر کی نشاندھی بھی کی یہ کہہ کر وہ غائب ہوگیا۔
پولیس فوراً آئی جس جگہ نشاندھی کی گئی تھی وہاں سے آلہ قتل بھی برآمدکیا گیا اور اصل قاتل کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس نے بعد میں قتل تسلیم کرلیا۔ اسی طرح حضرت شیخ جلونے اپنے درگاہ کے مجاور کو ناکردہ گناہ کی سزا سے بھی بچا لیا۔ اس شہید کی قبر شیخ جلوکے مزار کے مشرق میں بیان کی جاتی ہے۔
1878-80ء کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً 400سال قبل یعنی اندازاً 1600ء میں آپ لیہ میں تشریف لائے خانقاہ والا پر ڈیرہ لگایا ۔
یہیں پر ایک مسجد بنوائی اور ایک کنواں کھداویا اور یہیں تعلیم وتبلیغ شروع کی۔ حضرت شیخ جلوکے دوبیٹے تھے۔ جن کا نام ریکارڈ 1878-80ء کے مطابق شیخ پلیا اور شیخ کریم داد تھے۔ موجودہ قوم گرواں خود کو آپ ہی کی نسل سے بتاتے ہیں۔
بشکریہ اولیائےلیہ

شخصیات :حکیم میاں الہٰی بخش فقیر لیکھی سرائی  ایک شخصیت اور شخصیت کسی فرد کے منفرد خصائص کی تنظیم ہوتی ہے جس پر افراد کے...
14/08/2025

شخصیات :
حکیم میاں الہٰی بخش فقیر لیکھی سرائی ایک شخصیت اور شخصیت کسی فرد کے منفرد خصائص کی تنظیم ہوتی ہے جس پر افراد کے کردار کا خصوصی اور پیہم انداز منحصر ہوتا ہے۔ بقول یوچن وران : فنکار کی شخصیت ہی ہے جوفن کی تخلیق کیا کرتی ہے۔ مراد ہے کہ کسی نمایاں کام کے پیچھے مضبوط اور توانا شخصیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔ ابو الاعجاز حفیظ صدیقی
کتب خانہ حکیم میاں الہٰی بخش فقیر لیکھی سرائی علم وادب سے وابستگی کی ایک شاندار مثال تحریر و تحقیق : فقیر میاں امداد حسین لیکھی سرائی ، ماسٹر نعیم افغانی
بشکریہ: میاں امداد حسین لیکھی سرائی

لیہ کی عظیم درسگاہ گورنمنٹ کالج لیہ کی مختصر تاریخ  ۔   تحریر : پروفیسر مہر اختر وہاب            گورنمنٹ گریجویٹ کالج کی...
11/08/2025

لیہ کی عظیم درسگاہ گورنمنٹ کالج لیہ کی مختصر تاریخ ۔ تحریر : پروفیسر مہر اختر وہاب گورنمنٹ گریجویٹ کالج کی تاریخ ۔ تحریر : پروفیسر مختیار حسین بلوچ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اُردو
بشکریہ تھل تاریخ لیہ نمبر 2020 _ 21

لیہ بعہد قدیم '  لیہ تاریخ کے آئینے میں  ۔        زبیر شفیع غوری : بشکریہ تھل تاریخ لیہ نمبر 2020 _ 21
10/08/2025

لیہ بعہد قدیم ' لیہ تاریخ کے آئینے میں ۔ زبیر شفیع غوری : بشکریہ تھل تاریخ لیہ نمبر 2020 _ 21

Address


31200

Telephone

923206760000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Leiah Heritage posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share