
20/03/2025
بلوچستان میں گندم کے سبز خوشوں کو بھون کر کھانے کی ایک قدیم روایت ہے، جسے "آوُو" کہا جاتا ہے۔ یہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں بہت مقبول ہے۔ پہلے گندم کے خوشوں کو آگ کے شعلوں پر ہلکی آنچ میں بھونا جاتا ہے، پھر مزید آگ پر رکھ کر پکایا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہاتھوں سے رگڑ کر چھلکے الگ کیے جاتے ہیں اور بڑے مزے سے کھایا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک لذیذ دیسی خوراک ہے بلکہ بلوچستان کی ثقافت اور روایات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔