Muhammad Kashif Salman Correspondent Express News LQP

Muhammad Kashif Salman Correspondent Express News LQP نیوز کوریج ، معلوماتی خبریں، عوام مسائل اور دیگر خبریں۔تجزیے،تراشے،

جاب الرٹ:ریسکیو 1122 رحیم یار خان میں 37 ڈرائیورز ،  16 میڈیکل ٹیکنیشنز اور ایک سٹور کیپر کی سیٹیں اناؤنس ہوئی ہیں- اپلا...
10/01/2025

جاب الرٹ:
ریسکیو 1122 رحیم یار خان میں 37 ڈرائیورز ، 16 میڈیکل ٹیکنیشنز اور ایک سٹور کیپر کی سیٹیں اناؤنس ہوئی ہیں- اپلائی آنلائین Central Testing Service (CTS) کی ویب سائٹ www.ctspak.com پر کیا جا سکتا ہے- اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 27 جنوری 2025 ہے-

Central Testing Services (CTS) is an employment and academic testing service, dealing with university students and job applicants, holding tests online and offline.

25/12/2024

گھاس کاٹنے پر زمیندار نے بچے پر پالتو کتے چھوڑ دیئے۔۔

23/11/2024

یاقت پور، فیروزہ مال گاڑی کی بریکیں فیل ہونے پر انجن اور دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

لیاقت پور:مال بردار ٹرین پٹری سے اترگئی۔لیاقت پور:انجن سمیت دو بوگیاں لائن سے اترگئیں،ریلوے حکام لیاقت پور:مال بردار ٹری...
23/11/2024

لیاقت پور:مال بردار ٹرین پٹری سے اترگئی۔
لیاقت پور:انجن سمیت دو بوگیاں لائن سے اترگئیں،ریلوے حکام
لیاقت پور:مال بردار ٹرین ریلوے اسٹیشن فیروزہ کے قریب پٹری سے اتری،ریلوے حکام
لیاقت پور:مال بردار ٹرین کراچی سے قلعہ ستار شاہ جارہی تھی،ریلوے حکام
لیاقت پور: امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا۔ریلوےحکام
لیاقت پور:اپ اور ڈاؤن لائنوں پر ٹرینیں روٹین کے مطابق رواں ہیں،ریلوے حکام

15/11/2024

لیاقت پور،فرحانہ بی بی شوہر کی اجازت کے بغیر بہنوں سے ملنے میکے گئی تھی،ظالم شوہر نے گھریلو تنازعہ پر بیوی کو تشدد کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگادی،لڑکی مکمل جھلس جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔واقع تھانہ شیدانی شریف کے نواحی گاؤں موضع گلانی میں 5 نومبر کو پیش آیا تھا۔پولیس نے بیٹی کی موت پر ماں کی مدعیت میں شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق فرحانہ بی بی نے 3 سال قبل رفاقت سے شادی کی تھی۔پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے مزید کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
محمد کاشف سلمان

25/10/2024

تحصیل لیاقت پور کی سرکاری سکولوں کے ایلیمنٹری ونگ کی درجنوں فیمیل ٹیچرز نے ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ (ٹی این اے) اور انٹرویو کے خلاف جامع مسجد غوثیہ روڈ سے پریس کلب لیاقت پور تک پرامن احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا خواتین اساتذہ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے نعرے بازی بھی کرتی رہیں فی میل ٹیچرز نے ٹی این اے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بائیکاٹ کا اعلان کیا خواتین اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ پہلےوزیر تعلیم، ارکان اسمبلی و سینٹ اپنی قابلیت کا ٹیسٹ دیں پھر ہم سے ٹیسٹ لیں، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو محکمانہ ٹریننگز اور ریفریشر کورسز کرانے کی بجائے بلاجواز ٹیسٹ اور انٹرویوز کے نام پر ذلیل و بےتوقیر کیا جا رہا ہے، یہ روش فوری بند ہونی چاہیئے۔

26/08/2024

مغوی پولیس اہلکاراحمد نواز کا لیاقت پور آمد پر والہانہ استقبال۔۔رپورٹ محمد کاشف سلمان

ہمارے بے حس سرکاری ادارےبے حسی کے ساتھ ساتھ اب موت بھی باٹنے لگے ہیں۔پتہ نہیں کب اس ملک میں احساس نام کی چیز کا وجود آئے...
19/08/2024

ہمارے بے حس سرکاری ادارے
بے حسی کے ساتھ ساتھ اب موت بھی باٹنے لگے ہیں۔
پتہ نہیں کب اس ملک میں احساس نام کی چیز کا وجود آئے گا۔۔۔بحیثیت یہ ادارے کام کرنا ہی نہیں چاہتے۔۔
وہ فیروزہ کی سالوں پرانی ٹوٹی پھوٹی روڈ ہو یا ریسٹ ہاوس لیاقت پور کے سامنے واٹر سپلائی کا پائپ پھٹنے پر سڑک ادھوری چھوڑنا ان دونوں جگہوں پر 14 لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے اس کے بعد ہمارے اداروں کو ہوش آیا کہ فیروزہ کی سالوں پرانی ٹوٹی ہوئی روڈ اور ریسٹ ہاوس روڈ چھوڑا ہوا حصہ بنایا جائے۔
آج پھر ایک واقعہ نظروں کے سامنے سے گذرا ایک غریب شخص اپنے جانوروں کا چارہ کاٹنے کے لئے کھیت میں گیا تو وہاں بھی سرکاری اداروں کی بے حسی کا ثبوت ملا مہینوں قبل گرنے والی تاریں متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود ٹھیک کرنے کی بجائے ویسی ہی چھوڑ دی گئی جس کی وجہ سے ایک شخص ان بے حس اداروں کی لاپرواہی کہ بھینٹ چڑ گیا۔۔
کیا کبھی ان اداروں کے اہلکاروں خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔؟۔یا ہمیشہ ان نااہل اہلکاروں کو بچایا گا۔۔ اگر ان کو بچانا ہے تو نتیجہ بار بار یہی نکلے گا اور عوام اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتے رہیں گے۔

پہلا نماز جنازہ صبح ساڑھے آٹھ اور دوسرا جنازہ ساڑھے دس بجے ادا کیا جائے گا۔۔
05/08/2024

پہلا نماز جنازہ صبح ساڑھے آٹھ اور دوسرا جنازہ ساڑھے دس بجے ادا کیا جائے گا۔۔

پی ٹی آئی کےایم این اے حلقہ این اے 171 و سینئر ایڈووکیٹ رئیس ممتاز مصطفی کا انتقال ہو گیا ہے' نماز جنازہ کا اعلان بعد می...
05/08/2024

پی ٹی آئی کےایم این اے حلقہ این اے 171 و سینئر ایڈووکیٹ رئیس ممتاز مصطفی کا انتقال ہو گیا ہے' نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا*

لیاقت پورمیں شجر کاری مہم کا آغاز
02/08/2024

لیاقت پورمیں شجر کاری مہم کا آغاز

06/05/2024

آج ایک اور شخص طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر راستے میں ہی دم توڑگیا۔کیا کبھی یہاں پر کوئی بڑا ہسپتال بنے گا۔؟

پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین لیاقت پور  صنوبر سلطانہ قائداعظم گولڈ ایوارڈ سے نواز دیاگیا
22/04/2024

پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین لیاقت پور صنوبر سلطانہ قائداعظم گولڈ ایوارڈ سے نواز دیاگیا

16/07/2023

محترم محسن نقوی صاحب وزیر اعلی پنجاب !!
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں ڈائلاسز یونٹ بلڈنگ بنے 12، جبکہ آئی سی یو بلڈنگ کو 2 سال ہو چکے ہیں، مگر عملہ ہے نہ مشینری،
مریض 100 کلومیٹر دور بہاولپور یا رحیم یارخان دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں عرصہ پہلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے پاس فنڈز بھی آ چکے، مگر یہ منصوبے سرخ فیتے کا شکار ہیں یا محکمہ کے ذمہ داران کی غفلت، نا اہلی اور بےحسی کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں؟ سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر اعلی حکام ہسپتال کے محض 10 سے 15 منٹ کے دورے کر کے کارروائی ڈالتے اور ٹی اے ڈی اے کھرا کر جاتے ہیں نتیجہ صفر جمع صفر برابر صفر کے سوا کچھ نہیں
ڈائلاسز یونٹ کی دو کروڑ روپے سے بننے والی عمارت خستگی و تباہی کی طرف گامزن ہے، مگر کسی کو شرم ہے نہ احساس کہ قوم کا پیسہ برباد اور مریض خوار ہو رہے ہیں،
"کچھ اس کا علاج اے چارہ گرآں ہے کہ نہیں ہے"
خیر اندیش،
وحید رشدی،اک عام شہری
Chief Secretary Punjab DC Rahim Yar Khan Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur

14/07/2023

لیاقت پور۔۔وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکارکرنے والوں کو پکڑ لیا۔۔

26/05/2023

لیاقت پور/تین مختلف حادثات میں 6افراد زخمی

لیاقت پور:جندو پیر کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث سیم نالہ میں گرگئی،دو افراد زخمی،ریسکیوذرائع

لیاقت پور:حکیم آباد میں دو موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹکرانے سے دو افراد زخمی،ریسکیوذرائع

لیاقت پور:پکالاڑاں روڈ پر موٹرسائیکل کے آگے کتا آنے سے دو موٹرسائیکل سوار گرکر زخمی ہوگئے،ریسکیوذرائع

لیاقت پور:زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا،ریسکیوذرائع

21/05/2023

خان پور...... مردہ ضمیر سسر نےحاملہ بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، خاوند کو سسر کی شکایت کرنے پر خاوند اور دیورانیوں کا متاثرہ خاتون پر بہیمانہ تشدد ، نازک حالت میں والدین کے گھر چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے ، خان پور کے علاقہ محلہ اسلام آباد کی رہائشی خاتون سونیا بی بی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سال قبل میری شادی سگے ماموں ارشد علی کے بیٹے مبشر علی کے ساتھ فیصل آباد میں ہوئی شروع سے ہے میرا سسر ارشد علی مجھ پر بری نگاہ رکھتا تھا مگر اس کے مذموم مقاصد پورے ہونے کا اسے موقع نہ مل سکا ،ایک ہفتہ قبل میرا شوہر مبشر علی جب گھر موجود نہیں تھا اور میں گھر میں اکیلی تھی میرے سسر ارشد علی نے زبردستی مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو جان کی خیر نہیں ہو گی تاہم جب میرا شوہر گھر واپس آیا تو میں نے اسے تمام حالات بتا دیئے مگر انہوں نے مجھ پر یقین کرنے کی بجائے خاوند نے اور اس کی 4 بہنوں نے مل کر مجھے مارنا شروع کر دیا ، سونیا بی بی نے بتایا کہ میرے سسرال وال 5 روز تک مجھے تشدد کا نشانہ بناتے رہے نہ مجھے کچھ کھانے کو دیتے تھے نہ پینے کو 5 روز بعد جب میری حالت غیر ہونے لگی تو انہوں نے مجھے پیر محل اپنے ایک رشتے دار کے گھر پہنچایا جہاں سے انہوں نے میری منت سماجت پر ترس کھاتے ہوئے خان پور میرے والدین کے پاس پہنچایا ہے ، متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ فوری طور پر نوٹس لے کر مجھے انصاف مہیا کیا جائے اور جنسی زیادتی اور ناحق تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔
Police department Rahim yar khan Punjab Police Pakistan

Address

Girls College Road Liaquatpur
Liaquatpur
64000

Telephone

+923007800305

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Kashif Salman Correspondent Express News LQP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share