Engr.Naveed Afzal Saeedi

Engr.Naveed Afzal Saeedi I am a Computer Systems Engineer currently working as Secondary School Teacher (Computer Science)

27/07/2023
27/07/2023
ماشاءاللہ
27/07/2023

ماشاءاللہ

21/07/2023
01/07/2023
30/06/2023

‏سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے- آزادی اظہار کی آڑ میں نسل پرستوں کو اسلامو فوبک اور نسل پرستانہ پالیسیاں پھیلانے کا لائسنس نہیں دیا جا سکتا-

16/06/2023

تمام تر تعریفیں رب العالمین کیلئے ان گنت درودوسلام رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آل پر

22/05/2023
تمام دوست احباب کو میری طرف سے عید الفطر مبارک اللہ تعالٰی آپکو اور آپکی فیملی کو ایسی ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائے اور ہما...
22/04/2023

تمام دوست احباب کو میری طرف سے عید الفطر مبارک اللہ تعالٰی آپکو اور آپکی فیملی کو ایسی ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائے اور ہمارے ملک پاکستان سمیت عالم اسلام کی خیر ہو۔۔۔دعا گو انجینئر نویدافضل سعیدی

16/04/2023

چین نے اردو کی عالمی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستانیوں کے لئے اپنے اشتہارات اردو میں نشر کرنے شروع کردئیے!
حمزہ یوسف نے سکاٹ لینڈ کی پارلیمان کا حلف اردو میں لیا!
افضل خان نے انگریزی کے گھر ' برطانوی پارلیمنٹ کا حلف اردو میں لیا!
اقوام متحدہ نے اردو کو ساتویں بڑی بین الاقوامی زبان تسلیم کرلیا!
آٹھ ستمبر 2015 کو عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آتے ہی کے ساتھ پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ اردو میں کرلی!
فرانسیسی اور جاپانی سفیر پاکستانیوں سے پاکستانی زبان میں ابلاغ کرتے ہیں!
دنیا نے تو اردو کو پاکستان کی زبان تسلیم کرتے ہوئے عالمی شناخت دے دی اور دنیا کی ساتویں بڑی زبان مان لیا ' لیکن پاکستان کی غلام' بد عنوان' احساس کمتری کا شکار اشرافیہ ابھی تک اردو کو پاکستان کی سرکاری' تعلیمی 'عدالتی زبان ماننے کوتیار نہیں! انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ حکومت پنجاب نے نئےسال کا تمام نصاب ششم سے میٹرک تک انگریزی میں کردیا اس انگریزی زدہ نصاب میں اردو کے مضمون کا صرف ٹانکا لگایا ہے' باقی ریاضی ' سائنس' معاشرتی علوم' سب انگریزی میں کردئیے' جو سراسر توہین عدالت ہے' آئین شکنی ' قائد اعظم کے فرمان کی حکم عدولی فطرت سے بغاوت پے' دنیا میں کسی بھی ملک نےاج تک غیر ملکی زبان میں ترقی نہیں کی تو پاکستان کیسے ترقی کرسکتا ہے؟
اس قوم کی بدترین غلامی کا اندازہ کیجئے کہ اس قوم کے تمام سیاستدان' جرنیل ' جج' اشرافیہ لوگوں تک اپنی بات پہنچانے کے لئے اردوکا سہارا لیتے پیں لیکن جب بات علم اور سائنس کی ہو تو غیر ملکی زبان کا سہارا لیتے ہیں! دنیا میں ایسی دو رنگی کہیں دیکھی ہو تو بتادیں؟ پاکستان کے ذرائع ابلاغ سو فیصد اردو میں پیغام نشر کررہے ہیں ' پوری دنیا میں ابلاغی زبان کو تعلیم اور شعور کی زبان کہا جاتاہے ' پاکستان کے شعور اور تعلیم کی زبان اردو ہے' تو پھر تعلیم انگریزی میں کیوں؟
ہم چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پرائمری سے یونیورسٹی تک انگریزی ذریعہ تعلیم کے اجراء کے مرتکبین پر توہین عدالت لگا کر ان کو آئین و قانون کے مطابق سزا دے' کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کے قاتل ہیں بچے کو غیر ملکی زبان میں تعلیم دینا' اسے تعلیم سے باغی کرنا' اس کی فطری صلاحیتوں کا قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہے!
جب برطانیہ' سکاٹ لینڈ کی پارلیمان کا حلف اردو میں لیا جاسکتا ہے جو ممالک انگریزی کا گڑھ ہیں' اقوام متحدہ اپنا پیغام اردو میں نشر کرسکتا ہے' چین پاکستان کو بھیجی جانے والی درآمدات کی ھدایات اردو میں دے سکتا ہے تو پاکستان کا نظام مملکت اردو میں کیوں نہیں چل سکتا؟ اردو پاکستان کی تعلیمی' قانونی اور سرکاری زبان کیوں نہیں ہوسکتی؟
جامعہ عثمانیہ حیدر آباد دکن میں تمام اعلی تعلیم میڈیکل و انجینئرنگ سب اردو میں انتہائی کامیابی کے ساتھ پڑھائی جاتی تھی تو آج جب کمپیوٹر نے ہر چیز آسان کردی ہے تو اج یہ سب کچھ نا ممکن کیوں؟

فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

Address

04
Liaquatpur
64000

Telephone

+923056803199

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Engr.Naveed Afzal Saeedi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Engr.Naveed Afzal Saeedi:

Share