Daily Lodhran

Daily Lodhran لودھراں کا سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈیلی لودھراں
اس چینل میں آپ کو لودھراں اور گردونواح کے علاقوں کے بارے میں ہر طرح کی معلومات حاصل ہو گی
(3)

اقراء عمر اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا تعینات
21/08/2026

اقراء عمر اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا تعینات

19/08/2026

ایک معذور نوجوان کی آواز — ڈپٹی کمشنر لودھراں کے نام
آج 18 سالہ محمد حسان امیر کی دعوت پر اس کے گھر گیا۔ محمد حسان امیر پولیو کے باعث دونوں ٹانگوں سے معذور ہے، مگر اس کے حوصلے، جذبے اور آگے بڑھنے کی خواہش کو سلام ہے۔ اس نے میٹرک میں بہترین نمبر حاصل کیے ہیں اور مزید تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ باعزت روزگار حاصل کرنا چاہتا ہے۔
محمد حسان امیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرا نمبر حاصل کرکے مجھ سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ اس کی آواز اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر لودھراں تک پہنچائی جائے اور اسے معذور افراد کے کوٹے کے تحت روزگار کا موقع فراہم کیا جائے۔
اس کے الفاظ تھے:
"مجھ معذور سے بھی کوئی بڑا آدمی نہ صرف ملنے آیا بلکہ مجھے پیار اور محبت بھی دی۔"
بطور صدر ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب لودھراں میری ڈپٹی کمشنر لودھراں اور متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ محمد حسان امیر کی تعلیمی قابلیت، معذوری اور جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون و میرٹ کے مطابق معذور کوٹے میں روزگار کا مناسب موقع فراہم کرنے پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔
محمد حسان امیر معذور ضرور ہے، لیکن اس کے خواب اور حوصلے معذور نہیں۔
ملک شفیق آرائیں
صدر، ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب لودھراں

17/08/2026

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ تاریخ کا فیصلہ 20 اگست کو ہوگا

17/08/2026

لودھراں: ڈی پی او کی زیرِ صدارت ربیع الاول کے دوران امن و امان اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میلاد مصطفیٰ کمیٹی اراکین سے میٹنگ۔

لودھراں: میٹنگ میں ائے ڈی سی لیاقت گیلانی، امن کمیٹی ومیلاد کمیٹی کے اراکین، علماء کرام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

لودھراں: میٹنگ میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ریلیوں اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

لودھراں: اجلاس کے شرکاء نے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

لودھراں: مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی اور شرپسندی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔

لودھراں: امن کمیٹی اور میلاد کمیٹی کے اراکین نے ربیع الاول کے دوران پولیس و انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لودھراں: ضلعی پولیس ربیع الاول کے دوران امن و امان کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور کسی کو بھی امن کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی پی او

لودھراں: علماء کرام، امن کمیٹی کے اراکین اور سول سوسائٹی امن کے قیام میں پولیس کے دست و بازو بنیں۔ ڈی پی او

لودھراں: شرپسند عناصر اور امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او

لودھراں: عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ ریلیوں اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او بینش فاطمہ

12/08/2026

لودھراں: نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنیش فاطمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لودھراں: ڈی پی او بنیش فاطمہ نے یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

لودھراں: ڈی پی او بنیش فاطمہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

لودھراں: نئے ڈی پی او نے دفتر میں تعینات افسران، برانچ انچارجز اور عملے سے فرداً فرداً ملاقات کی

لودھراں: پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کی علامت ہے، انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بنیش فاطمہ

لودھراں: ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور انسدادِ جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او

لودھراں: پولیس افسران اپنے فرائض ایمانداری اور احسن طریقے سے انجام دیں۔ ڈی پی او

لودھراں: شہریوں اور ملازمین کے لیے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او

لودھراں: سب کو مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا، پولیس وردی کی عزت کا خاص خیال رکھنا ہے۔ڈی پی او

لودھراں: عوام کی خدمت پولیس کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔ ڈی پی او

لودھراں: ملک، قوم اور محکمہ کی بہتری کے لیے بھرپور کام کریں، میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او

*مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان استقبال ربیع الاول شریف**ان شاء اللّٰہ 12 اگست بروز بدھ بعد نم...
10/08/2026

*مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان استقبال ربیع الاول شریف*
*ان شاء اللّٰہ 12 اگست بروز بدھ بعد نمازِ مغرب بمقام غوثیہ چوک لودھراں*
*غلامان مصطفیٰ سے شرکت کی درخواست* ♥️

ضلع لودھراں میں تعینات ہونے والی نئی DPO میم بینش فاطمہ
10/08/2026

ضلع لودھراں میں تعینات ہونے والی نئی DPO میم بینش فاطمہ

09/08/2026

لودھراں: تینوں برادر ممالک کے مابین مضبوط دوستی اور باہمی تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔

ہم مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی یوتھ ونگ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
09/08/2026

ہم مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی یوتھ ونگ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

09/08/2026

لودھراں اے ڈی سی میونسیپل سوسز سید لیاقت گیلانی کا 14 اگست کے حوالے سے فیملیوں کے لئے خوشیوں کا پیغام خصوصا بچوں کے لئے یاد گار لمحے ھوں گے

Address

Lodhran Punjab
Lodhran
59320

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Lodhran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share