
24/08/2025
شلوار کے نیفے میں لگا پستول پھر چل گیا !!
ضلع قصور میں گلی میں کمسن بچی کے ساتھ نازیبا اورغیراخلاقی حرکات کرنے والا ملزم اپنے جسم کے اعضاء
پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
قصورپولیس ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ ظہیر آباد کالونی میں 10 سالہ بچی اپنی پھوپھو کے گھر جا رہی تھی اور وہ جونہی گھر سے باہر نکلی تواسی محلے کے رہائشی ملزم ریاست نے بچی کو گلی میں اکیلا پا کر غیر اخلاقی حرکات شروع کر دیں۔
بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اورملزم کی CCTV کیمروں اور دیگر جدید ذرائع سے تلاش شروع کردی۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم ایک جگہ پر چھپا ہوا ہے جس پر ایس ایچ او قربان نواز پر مشتمل ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے جلد بازی میں نیفے سے پستول نکالنے کی کوشش کی جس سے اس سے فائر ہوگیا اور گولی اس کے اعضا (خاص) کے پار ہوگئی۔
پولیس ٹیم نے ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور داخل کروادیا اور اس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔