Real Basit official

Real Basit official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Real Basit official, Digital creator, Shair pur PO box juggu wala lodhran, Lodhran.

27/04/2025
12/04/2025

*بھرے بازار سے اکثر خالی لوٹ آتا ہوں*🥺😓

`ہائے`❤‍🔥

*کبھی خواہش نہیں ہوتی کبھی پیسے نہیں ہوتے*🙄😭

09/04/2025

انہوں نے اس ماں کو بھی نہیں چھوڑا جس نے جان لیوا تکالیف سہہ کر چار بچے پیدا کیے تھے۔ انہوں نے ان بچوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ آنگن میں ایک بیل لگی تھی۔ دروازہ کچھ ہی دن پہلے مرمت کروایا تھا۔
انہوں نے گھر چھوڑا، نہ آنگن، نہ بیل، نہ کوئی فرد۔۔

کچھ ہی مہینے پہلے سکول میں نئے کمرے بنے تھے کہ طلباء کی تعداد بڑھ رہی تھی۔ مسجد میں نیا قالین ڈالا گیا تھا کہ پچھلا پرانا ہوکر پھٹ گیا تھا۔ نمازی بھی بڑھ رہے تھے۔ چھوٹے بچوں نے بڑی محنت سے نماز سیکھ لی تھی۔
انہوں نے سکول چھوڑا، نہ کلاس روم، نہ کتابیں، نہ پڑھنے والے، نہ پڑھانے والے، نہ مسجد چھوڑی، نہ نمازی، نہ مؤذن، نہ امام۔۔

جس جس کی آنکھ میں مستقبل کے خواب تھے، کچھ سپنے تھے، کچھ خواہشات تھیں
انہوں نے ان آنکھوں سمیت سارے خواب مٹی کا ڈھیر کر دیے۔

امت!!!
کس کی طرف دیکھے۔ کسی نے آسمان کی طرف سر اٹھایا، وہاں سے کوئی فرشتہ نہیں اترا، کسی نے اسم اعظم پڑھ کر دعا مانگی، کسی نے کعبے کے غلاف کو تھام لیا، کوئی سنہری جالیوں سے لپٹ گیا، کسی نے جائے نماز پر ماتھا ٹکا دیا، خدا خود بھی نہیں آیا، اس نے کسی کو بھی نہیں بھیجا۔۔
سینکڑوں سالوں سے کبھی اس کی، کبھی اس کی بربادی کی دعا مانگنے والی امت، آج بھی اسی روش پر گامزن ہے۔ یا اللہ فلاں فلاں کو نیست و نابود کردے۔ یا اللہ فلاں فلاں پر ابابیلیں بھیج۔ کوئی نیست و نابود ہوا نہ کسی پر ابابیلیں آئیں۔

ایک نے لکھا ٹرینڈ چلاؤ۔ خدا فلاں فلاں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے۔ صفحہ ہستی پر انہی کا نام بڑھتا جارہا ہے۔ دوسرے نے کہا فلاں فلاں کا بائیکاٹ کرو۔ فلاں کا برگر مت خریدو۔ فلاں کے مشروبات مت خریدو۔ فلاں کے کاسمیٹکس مت خریدو۔

ایک نے کہا فلاں فلاں ایپ پر جاؤ اور ریٹنگ ون سٹار کرکے ریویو میں Biased لکھو۔۔

دوستو۔۔ کوئی تمہارے اپنوں کی جان لے لے تو بدلے میں ان کے گھر کی گھنٹی بجا کر نہیں بھاگا کرتے۔ ان کی گاڑی کی ہوا نکالنے سے، ان کی دکان سے کچھ نہ خریدنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔ الٹا انہیں مدد ملتی ہے۔
آخر تم کر کیا لو گے ؟
زیادہ سے زیادہ ؟؟
یہی نا کہ بائیکاٹ کی مہم چلا لو گے جسے چار چھ مہینے بعد خود ہی بھول جاؤ گے۔ یا ان کی بربادی کی دعا کا ٹرینڈ چلاؤ گے۔ ریٹنگ ون سٹار کر دو گے۔ ریویو میں نیگیٹو ریمارکس دو گے۔

*خیر ہے۔۔ دیتے رہو۔ اگر تمہاری تباہی و بربادی کی بس اتنی سی قیمت ہے تو یہ بہت سستا سودا ہے۔ انہوں نے تمہارے اپنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ تمہارے یہ چار چھ مہینوں کے ٹرینڈ اس کے بدلے بہت معمولی ہیں*

ان کے گریبان تھامو جو تمہارے پاس ووٹ مانگنے آتے ہیں۔ یہ سب سہولت کار ہیں ان خونریز معرکوں کے۔ ان سب نے زبانیں بند رکھنے کی قیمت وصول کی ہے۔ وہ جو کہتے ہیں دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے، وہ ظالموں کے جھنڈے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ جو آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے ہیں۔ پیغمبر کی امت کو ان کے سامنے کاٹ دیا گیا، ان پر کسی آیت کا اثر نہ ہوا۔ ان کے دل پسیجے نہ اپنوں کی بربادی پر طیش آیا۔

وہ جو سر پر لال رومال باندھتے ہیں، حرمین شریفین کی چابیاں جن کے پاس ہیں انہوں نے بھی اس کی قیمت وصول کی ہے۔ وہ جو تیل کے کنوؤں کے مالک ہیں وہ بھی اس میں شامل ہیں۔ وہ جو آس پڑوس میں طاقتور بیٹھے ہیں سب نے قیمتیں وصول کی ہیں۔ یہ سب بکے ہوئے ہیں۔

پہچانو۔۔۔ تمہارے مجرم کون ہیں۔ تمہارے اپنوں کی بربادی میں اصل ہاتھ کن کا ہے۔ اپنے غدار نہ ہوں تو باہر والوں کی کیا جرات ہے کہ گھر میں نقب زنی کریں۔

ایک قدم آگے آؤ۔ تمہارے اندر اتنی نفرت ہونی چاہیے کہ بائیکاٹ کی مہم نہ چلانی پڑے۔ تمہیں ایسی چھوٹی موٹی چیزوں سے ابھرنا ہوگا۔ تمہیں اصل مدعا کی خبر ہونی چاہیے۔ یہ جو تمہارے سربراہ ہیں۔ یہ جو امت کے رہبر و رہنما ہیں یہ سب اگر جاگ رہے ہوتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ پہچانو۔۔ کون مجرم ہے۔۔ اس سے سوال کرو۔۔ اس کا گریبان تھامو کہ اگر تم ہمارے رہنما تھے تو ہمارے ہم آواز کیوں نہ تھے۔
ہم جس امت کے لیے رو رہے تھے اس کے غم میں تمہاری آنکھ نم کیوں نہ ہوئی۔ تمہیں ماتھے پر شکن کیوں نہ آئی۔ انہوں نے سب برباد کر دیا اور یہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے۔

وہ جو صفحہ ہستی سے مٹ گئے وہ زندہ ہیں۔ اور جو سانسیں لے رہے ہیں ان کے ضمیر اور وجود مردہ ہیں۔ جانے والوں نے ایک پیغام چھوڑا ہے۔

لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں
یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے

06/04/2025

تاریخ لکھی جائے گی
مصر کے پاس دریائے نیل تھا اور غزہ پیاس سے مر گیا💔
تاریخ لکھی جائے گی کہ
سعودی عرب اور عرب امارات کے پاس تیل کے سمندر تھا اور غزہ کی اسپتالوں اور ایمبولنس کے لیے ایندھن نہیں تھا۔
تاریخ لکھی جائے گی کہ
ترکی اور بحرین اسرائیل کے ساتھ تیل سپلائی کی تجارت کرتے تھے
تاریخ لکھیے گی کہ
مسلمانوں کے پاس 50 لاکھ سے زیادہ فوجی تھے بھاری اسلحہ میزائل جنگی جہاز ایٹم بم تک موجود تھا لیکن غزہ کیلۓ کوئی امداد کو نہ
جا سکا۔

06/04/2025

Address

Shair Pur PO Box Juggu Wala Lodhran
Lodhran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Real Basit official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share