05/05/2025
اہالیان لودھراں متوجہ ہوں
ڈپٹی کمشنر لودھراں محترمہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر اور ڈی پی او لودھراں کیپٹن ریٹائرڈ علی بن طارق نے سکول اور کالجز میں زیر تعلیم ایسے طلباء وطالبات جو اپنی سواری یعنی موٹر سائیکلوں پر تدریسی آمدوروفت کرتے ہیں ان پر ہیلمٹ پہننے اور لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن 6 مئ تک مقرر کر رکھی ہے ۔10 مئ سے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ایک طرف ٹریفک پولیس جرمانے اور چالان کا بلاامتیاز سلسلہ شروع کردیگی تو دوسری طرف تعلیمی ادارے سکولوں میں جرمانے اور پھر نام خارج کرنے کا آغاز کردیں گے اور یہ عمل سرکاری و نجی ہر ادارے نے کرنا ہے ۔
یہ بھی یقین رکھئے کہ حکومت و انتظامیہ یہ سب اقدامات اپنے طلباء وطالبات کی جان کی حفاظت اور ٹریفک قوانین کی عملداری کیلئے انجام دے رہی ہے تاکہ ہم سب اور ہمارے بچے جہاں محفوظ سفر کرسکیں وہیں مہذب طلباء کی طرح پہچانے بھی جائیں ۔
سو انتہائی ادب سے درخواست ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ہیلمٹ لازمی دیں اور ٹریفک لائسنس کیلئے ٹریفک پولیس لودھراں دفتر سے فوری رابطہ کریں دوسرے اضلاع سے کم اور رعایتی فیس میں فوری لائسنس کا اجراء ٹریفک پولیس لودھراں کی ذمہ داری ہے جسے بااحسن طریقے سے نبھایا جارہا ہے ۔
سلامتی کی دعائیں