Daily South Punjab

Daily South Punjab Your source for news in South Punjab region as like daily updates,coverage of events

12/03/2025
21/12/2024

لودھراں روڈ اڈا پرمٹ گاڑی میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے اگ بھڑک اٹھے گاڑی میں سوار لوگ اللہ تعالی کی رحمت اور کرم سے باحفاظت ٹائم سے گاڑی سے باہر نکل گئے

19/12/2024

لودھراں تھانہ صدر کہروڑپکا کی حدود شاہ پور پھل تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہیں۔ دو کی حالت تشویشناک

18/12/2024

لودھراں کے نواحی علاقہ گیلے وال 48/ ایم کی شہر بانو انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بن گئی والد سکیورٹی گارڈ ہیں والد لیاقت حسین کا کہنا کہ جب سنا بیٹی قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بن گئی ہیں تو سن کر بہت خوشی ہوئی

13/04/2023

پشاور شہر کا عجوبہ: اندرون شہر ایک گھر کے نیچے سے دوسرا دو منزلہ گھر نکل آیا، محکمہ آثار قدیمہ نے اپنی حفاظت میں لے لیا،

لودھراں ایم فل کی طالبہ کیلئے ڈگری کا حصول جان کا عذاب بن گیا۔شوہر نے پہلے زبردستی روکا پھر احتجاج پر طلاق دیدی۔ گھر سے ...
11/04/2023

لودھراں ایم فل کی طالبہ کیلئے ڈگری کا حصول جان کا عذاب بن گیا۔شوہر نے پہلے زبردستی روکا پھر احتجاج پر طلاق دیدی۔ گھر سے یونیورسٹی ہاسٹل پہنچی تو یزمان تھانے میں اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔ معزز عدالتوں میں بیان دے چکی مگر پولیس ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔میری جان کو خطرہ ہے ۔وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس تحفظ دے کر انصاف دلائیں۔متاثرہ طالبہ کی پریس کانفرنس ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 117/DBتحصیل یزمان بہاولپور کی رہائشی عائشہ رفیق نے منگل کے روز پریس کلب لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایم فل کی طالبہ ہے ۔ اس کی ڈیڑھ سال قبل اس کے کزن محمد بلال ولد علیم سے شادی ہوئی۔میں ایم فل کے آخری سمسٹر میں تھی تو میں نے اعلی تعلیم کے لیے مختلف ممالک میں سکالر شپ کے لیے اپلائی کر دیا ۔چائنہ کے ایک ادارے سے میری درخواست منظور ہو گئی جس کا ذکر میں نے گھر اور اپنے شوہر سے کیا تو اس نے اس چیز کی مخالفت کی جس سے گھریلو لڑائی جھگڑے بڑھنے لگنے اور انہی جھگڑوں کو بہانہ بنا کر اس نے مجھے طلاق دے دی۔اورمجھے دھمکی دی کہ اگر گھر میںکسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دوں گا ۔جس کے بعد میں اپنے گھر سے یونیورسٹی کے ہاسٹل آگئی اور پھر بعد ازاں اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر ہو گئی ۔کچھ دن بعد مجھے پتا چلا کہ میرے خاوند نے اس کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ تھانہ یزمان میں پیسے اور سیاسی اثرورسوخ کے بل پر درج کروادیا ۔اس نے الزام لگایا کہ ایس ایچ تھانہ صدر یزمان بے بنیادجھوٹے مقدمے میں میرے یونیورسٹی کے کلاس فیلوز اور اساتذہ کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے حبس بے جا میں رکھا اور ان پر بد ترین تشدد کیا ۔جس کے بعد میں نے ٹیکسلا،راولپنڈی،بہاولپور اور اب کہروڑپکا لودھراں کی معزز عدالتوں میں پیش ہو کر بیانات بھی قلمبند کرواچکی ہوںکہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔ عدالت نے بھی پولیس کو احکامات دیے مگر پولیس کچھ بھی سننے کو تیار نہیں اور مجھے تحفظ فراہم کرنے کی بجائے میری جان کی دشمن بن گئی ۔ایک ماہ سے میں دربدر ہوں میں نے دارالامان سے بھی رجوع کیاتاکہ میری جان محفوظ ہو مگر وہاں بھی میری عزت کا خطرہ لاحق ہوا تو میں وہاں سے واپس آگئی ۔ عائشہ رفیق نے وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ میری جان خطرے میں ہے ۔میں اپنے والد مرحوم کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کیلئے تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ مجھے تحفظ فراہم کرتے ہوئے تعلیم جاری رکھنے میں مدد کی جائے اور میرے اغوا کا جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔

لودھراں ایم فل کی طالبہ کیلئے ڈگری کا حصول جان کا عذاب بن گیا۔شوہر نے پہلے زبردستی روکا پھر احتجاج پر طلاق دیدی۔ گھر سے یونیورسٹی ہاسٹل پہنچی تو یزمان تھانے

اسلام آباد ملک میں آوٹ آف کنٹرول مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نے غریب کی سواری ک...
11/04/2023

اسلام آباد ملک میں آوٹ آف کنٹرول مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نے غریب کی سواری کے دام ایک بار پھر بڑھا دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بائیکس بنانے والی کمپنیوں نے بھی عوام کی جیبیں خالی کردی۔ موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنیوں نے ڈالر کو عزر بنا کرعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی۔...

اسلام آباد ملک میں آوٹ آف کنٹرول مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نے غریب کی سواری کے دام ایک بار پھر بڑھا دیے ہیں۔ رپورٹ

اسلام آباد ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟ الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ الیک...
11/04/2023

اسلام آباد ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟ الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ ہے،بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار اور خیبر پختو نخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔...

اسلام آباد ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟ الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ

11/04/2023

اسلام آباد آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو نااہل قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو تقریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔آج وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دیا گیا۔...

21/03/2023

ملتان شدید ژالہ باری اللہ پاک اپنا خاص کرم فرمائے

20/03/2023

لودھراں ٹریفک حادثہ 3 افراد جانبحق 15 زخمی

Address

Ghousia Chowk D. C. O Office Road Allied Bank Basement Lodhran
Lodhran
59320

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily South Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily South Punjab:

Share