Ghulam Arbi

Ghulam Arbi Writing, poetry, quotation, photo editing, English language, teachings

کامیابی کی100 باتیں1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو2 غصے کو قابو میں رکھو3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘4 تکبر نہ کرو‘5 ...
18/06/2025

کامیابی کی100 باتیں
1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
2 غصے کو قابو میں رکھو
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘
4 تکبر نہ کرو‘
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘
9 والدین کی خدمت کیا کرو‘
10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘
12 حساب لکھ لیا کرو‘
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘
15 سود نہ کھاؤ‘
16 رشوت نہ لو‘
17 وعدہ نہ توڑو‘
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں,
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘
25یتیموں کی حفاظت کرو‘
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو,
27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘
28 بدگمانی سے بچو‘
29 غیبت نہ کرو‘
30 جاسوسی نہ کرو‘
31 خیرات کیا کرو‘
32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘
33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘
34 فضول خرچی نہ کیا کرو‘
35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘
36 مہمانوں کی عزت کیاکرو‘
37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘
38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘
39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘
40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘
41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘
42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘
43 مذہب میں کوئی سختی نہیں
44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘
45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘
46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ‘
47 جنسی بدکاری سے بچو‘
48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو,
49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘
50 نفاق سے بچو‘
51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘
52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے,
53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے‘
55 بخیل نہ بنو‘
56 حسد نہ کرو,
57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘
58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو‘
59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘
60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘
61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘
62 صحیح راستے پر رہو‘
63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو‘
64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘
65 مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘
66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو‘
67 جواء نہ کھیلو‘
68 ہیرا پھیری نہ کرو‘
69 چغلی نہ کھاؤ،
70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو‘
71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘
72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘
73 طہارت قائم رکھو‘
74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘
75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘
76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘
77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘
78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘
79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘
80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘
81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘
82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘
83 زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘
84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘
85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو,
86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘
87 صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘
88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو‘
89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘
90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘
91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘
92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘
93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘
94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘
95 مذہب میں رہبانیت نہیں‘
96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘
97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘
98 خود کو لالچ سے بچاؤ‘
99 اللہ سے معافی مانگو‘ یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
100 ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘‘....
شکریہ

*دلوں کے معاملے میں بہت محتاط رہا کریں۔*  *آپ کا لہجہ اگر دل کو ماٸل کر سکتا ہے تو گھاٸل بھی کر سکتا ہے،*  *نرم لہجہ اور...
18/06/2025

*دلوں کے معاملے میں بہت محتاط رہا کریں۔*
*آپ کا لہجہ اگر دل کو ماٸل کر سکتا ہے تو گھاٸل بھی کر سکتا ہے،*
*نرم لہجہ اور مناسب الفاظ دلوں کو تسخیر کرتے ہیں ، جب کہ بدلتا رویہ، سخت الفاظ اور لہجوں کا تغیر دل کو زخمی کر دیتا ہے، زخم بھی ایسے جو بظاہر تو نظر نہیں آتے، مگر درد ہمیشہ رہتا ہے۔*✨♥️

💯
18/06/2025

💯

میں نے یہ سیکھا ہے کہ جب تک آپ ہر ایک کی ہر بات کو دل سے لگاتے رہوں گے‘ تب تک  اذیت میں رہوں گے۔ کسی دوسرے انسان کو صرف ...
17/06/2025

میں نے یہ سیکھا ہے کہ جب تک آپ ہر ایک کی ہر بات کو دل سے لگاتے رہوں گے‘ تب تک اذیت میں رہوں گے۔ کسی دوسرے انسان کو صرف الفاظ سے آپکا سکون چھیننے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے..♥️⁩

ملتان سے ایک بہت ہی پیارے اور خوبصورت دوست نے آم بھیجے ہیں ۔شکریہ میرے پیارے دوست ۔
17/06/2025

ملتان سے ایک بہت ہی پیارے اور خوبصورت دوست نے آم بھیجے ہیں ۔
شکریہ میرے پیارے دوست ۔

03/01/2025

بلا وجہ ٹینشن لینے اور الجھنے سے بہتر ہے بلاک مار دیا جائے۔ جہاں ذہن نہ ملتے ہوں جہاں دل نہ ملتے ہوں تو ایسے تعلق کا ختم ہو جانا blessing ہوتا ہے ۔ تعلق کوئی بھی ہو ۔ احترام، عزت، احساس سب سے پہلے ہوتا ہے اگر کسی بھی تعلق میں یہ تینوں چیزیں ختم ہو جائیں تو پھر تعلق کا قائم رہنا بے معنی ہو جاتا ہے۔ ایسا تعلق آپ کو روزآنہ اسٹریس دیتا ہے۔ آپ کا سکون خراب کرتا ہے ۔ ذہنی سکون انسان کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ ایسے لوگ جو بے حس ہوں، عزت احترام کو خاطر میں نہ لاتے ہوں بداخلاق بدتمیز ہوں تو بہتر ہے ایسے لوگوں سے دور رہا جاۓ ۔ ایک بلاک بہت سارے مسئلوں اور جھگڑوں سے بچاتا ہے ۔ ایسے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے۔

03/01/2025

زندگی ایسا دریا ہے جس کے اندر اترنے کے لئے آپ کو اپنا پل خود ہی بنانا پڑتا ہے۔ وہ پل آپ کے علاوہ آپ کو کوئی نہیں بنا کر دے سکتا۔ آپ کو راستے بتانے والے بہت ملیں گے لیکن ایسا کوئی نہیں ہو گا جو آپ سے قیمت وصول کیئے بغیر آپ کے لئے کچھ کرے۔ اس لئے اگر آپ کو راستہ معلوم ہے تو "کیوں" کا لفظ استعمال کیئے بغیر چلنا شروع کر دیں۔
نہایت سادہ لفظوں میں کہا جاۓ تو نطشے کہتا تھا "ہر انسان خود اپنے اندر ہی مکمل ہے، اس کی طاقت اسی کمزوری خود اس کی ذات ہے"نایاب وہ لوگ ہیں جو اپنے دوستوں کے خطرناک ترین رازوں کی تجارت نہیں کرتے ہیں، جب وہ گفتگو کے لیے کوئی موضوع نہیں ڈھونڈ پاتے ہیں.میں اب تک تاریکی میں تھا، تین قدم ایسے اٹھائے میں نے جن کی وجہ سے میں نے خود کو جنت میں پایا میرا پہلا قدم تھا معیاری سوچ رکھنا ، دوسرا قدم تھا نفیس الفاظ بولنا اور میرا تیسرا قدم تھا اچھے عمل کرنا۔❝

03/01/2025

*گرم بستر میں لیٹ کر چھوٹی چھوٹی محرومیوں کو یاد کرنے اور اللہ تعالیٰ سے شکوے کرنے والوں کو کیا خبر'*
*باہر ٹھٹھرتی سردی میں ابلے ہوئے انڈے نہ بکنے پر آنکھ میں آنسو، جیب میں غربت اور پھٹے ہوئے کپڑوں میں جسم کو محسوس ہوتی ٹھنڈ میں محرومیاں کیا ہوتی ہیں۔*❤‍🩹

03/01/2025

‏اگر چراغ بھی آندھی سے ڈر گئے ہوتے
تو سوچیے کہ اجالے کدھر گئے ہوتے

یہ میرے دوست مرے چارہ گر مرے احباب
نہ چھیڑتے تو مرے زخم بھر گئے ہوتے

کوئی نگاہ جو اپنی بھی منتظر ہوتی
تو ہم بھی شام ڈھلے اپنے گھر گئے ہوتے

کبھی کبھی زندگی ایسے موڑ پر آ جاتی ھے جہاں زندگی میں دلچسپی ہی ختم ہو جاتی ھے وقت اتنا زہر پھیلا چکا ہوتا ہے کہ زبان کو ...
08/10/2024

کبھی کبھی زندگی ایسے موڑ پر آ جاتی ھے
جہاں زندگی میں دلچسپی ہی ختم ہو جاتی ھے
وقت اتنا زہر پھیلا چکا ہوتا ہے کہ زبان کو کسی ذائقے کی پرواہ ہی نہیں رہتی
جب کوئی یہ سوال پوچھ بیٹھے کہ سنیں
آپ کو کیا پسند ھے؟
رنگ کون سا پسند ھے؟
کھانے میں کیا پسند ھے؟
تب،
دل مذاق اڑا رہا ہوتا ہے منہ چڑا رہا ہوتا ہے،
اکسا رہا ہوتا ھے کہ بتاو ناں؟؟
تمہیں کیا پسند ھے؟؟
بولتی کیوں نہیں بتاو ناں؟؟
تمہیں مٹی رنگ پسند ھے؟
کھانے میں تلخیاں ملامتیں طنز الزام پسند ہیں؟
فارغ وقت میں تمہیں اندھیرا پسند ھے؟
بولو ناں بولتی کیوں نہیں ہو کیوں چپ لگ گٸی ہے؟؟
مگر تب !
زبان خاموشی سے فقط یہی کہہ پاتی ھے کہ جی مجھے سب کچھ پسند ہے،
جانتے ہو ناں یہ زندگی سے بیزاریت کی انتہا ہوتی ہے۔"
#وسیمیارم
-
-
-
-
-
-
- posts)
-
-
-
-
-
-
-
-

-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-

-
-
-
-
-
-
-
-
-
-

-
-
-
-
-

Address

Lodhran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghulam Arbi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share